انجلینا جولی کو کاپی کرنے کاالزام،مریم نواز سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

11%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%92%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%AC%D9%84%D8%B9%D9%86%D8%A7%D8%AC%DB%8C%D9%84%DB%8C.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صد مریم نوازشریف کی جانب سےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے حوالےسے سوشل میڈیا پر ایک نیا موضوع زیر بحث آگیا ہے،صارفین نے مریم پر انجلینا جولی کا فیشن کاپی کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورےکےموقع پر مریم نواز شریف نے سیاہ لباس پر سیاہ رنگ کی ہی چادراوڑھ رکھی تھی،سوشل میڈیا صارفین نے ان کےاس انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی نقل قرار دیا۔

ایک صارف نے انجلینا جولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جتنی مرضی کوشش کرلیں آپ انجلینا جولی جیساحلیہ اور برتاؤ نہیں بناسکتیں۔

https://twitter.com/x/status/1564623519887118339
ایک اور صارف نے لکھا مریم نواز شریف انجلینا جولی بننے کی کوشش کررہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1564502113543143424
ایک سوشل میڈیا صارف نےکہا کہ مریم نواز اتنے دن تک انجلینا جولی جیسے لباس کا انتظار کررہی تھیں، متاثرین نے خود بتایا ہے کہ مریم صرف فوٹو شوٹ کیلئے آئی تھیں اور انہوں نے کسی کی کوئی مدد نہیں کی،پھر مریم نواز شریف پریشان ہوتی ہیں کہ ہم عمران خان کی حمایت کیوں کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1564390054147067912
علاؤالدین راجپوت نے مریم نواز اور انجلینا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں "کاپی کیٹ" کا لقب دیدیا۔

https://twitter.com/x/status/1564569216765804545
واضح رہے کہ2010 کے سیلاب میں ہالی ووڈ اسٹارانجلینا جولی پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں سیاہ لباس پہن رکھا تھااوروہ سیلاب متاثرہ خواتین سے گھل مل گئی تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1564662617733566464
https://twitter.com/x/status/1564246107844186112
https://twitter.com/x/status/1564651961370267650
 

monkk

Senator (1k+ posts)
bary is ko liter parny thy..
bara is fire hona tha
bari is ki bisti honi thi..

ager yeh nawaz sharif ki beti na hoti to....