میں انتظامیہ کا شکر یہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی شکایت بھی۔
انتظامیہ کے خلاف جتنی مرتبہ بھی آواز بلند کی کسی بھی فرد نے جواب نہیں دیا۔ کسی تجویز یا شکایت پر کوئی باضابطہ بیان پڑھنے کو نہیں ملا۔
انتظامیہ نے میری گزارش پر یا اپنی نرمی سے ابابیل صاحب کے شروع کردہ موضوع عجیب و غریب عقیدہ میں اس کو فوری بند نہیں کیا۔ جس سے فورم ممبران کو کسی حد تک علمی انداز میں دلائل سے شناسائی ہوئی۔جس پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مگر انتظامیہ کی مجرمانہ طور پر بالکل خاموشی کی وجہ سے غیر ضروری طویل پوسٹیں ہوئیں۔ کسی بھی ممبر کو تہذیب و شائستگی کا دامن تھام کر فورم قوانین کا خیال کرنے کو بھی نہیں کہا گیا۔ کئی مرتبہ بلا وجہ ایک ہی پوسٹ پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ تنبیہ تک نہیں کی گئی۔
انتظامیہ کسی بھی بحث میں بے جا مداخلت نہ کرے مگر اس کا یہ معنی بھی نہیں کہ وہ بالکل ہی ممنون حسین بن جائیں۔
مس فائزہ نے اب وہ دھاگہ بند کر دیا ہے۔ حالانکہ اس میں بھی دھاگے کو بند کرنے کی وجوہات اور اختتامیہ بیان نہیں کیا۔
اگر اس میں وہ اپنی طر ف سے ہی اختتامیہ لکھ دیتیں اور موضوع کو بند کرنے کے اسباب اور تنبیہات کر دیتیں تو زیادہ بہتر ہوتا۔
Last edited: