انتظار رہے گا

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
مشرف کی واپسی کا... ان مکوں کا جو وہ ہر وقت لہراتا تھا. اس بے خوفی کا جسکا وہ ہر وقت ذکر کرتا تھا. اس خاموش اکثریت کا جس کا اسے بہت زعم تھا. اس "سب سے پہلے پاکستان" کے نعرے کا جس سے وہ رو رو کر بھاگا ہے.........
نوازشریف کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا. قرض اتارو ملک سنواروں کے پیسوں کے ریکارڈ کا. کسی ایک عالمی معیار کی ہسپتال کا جہاں ان معزز ہستیوں کا بروقت علاج ہوسکے. کشکول کو توڑنے والے وعدے کا. سوئیس بنک سے دو سو بلین ڈالر پاکستان واپس لانے کے وعدےکا. اس تجربہ کار ٹیم کا جو پاکستان کو* مشکلات کی دلدل سے نکالی گی ...........

عمران خان کی انقلاب کا جب ہر کسی کی عزت ہوگی. جب* صحت اور تعلیم مفت ہونگے. جب انصاف صرف امیروں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے بھی مہیاں ہوگا. جب گورنروں کے محل توڑے جائینگے اور اسمیں یونیورسٹیاں بنائی جائیگی. جب انقلابی تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید بھی خوشی سے سنے گے ........
مجھے انتظار رہے گا پیپلز پارٹی کی روٹی کپڑا مکان دینے کے وعدے کا چھیننے کا نہیں. جب کوئی"بلاول" اور "اصفہ" بھوکے ننگے نہیں ہونگے. جب تھر کی صحرا میں موت نہیں مور ناچے گے. جب امیروں کے گریبان پھاڑ کر غریبوں کے حق دلائے جائینگے.........
مجھے انتظار رہے گا جب عدالتیں مقدموں کو بیس بیس لٹکانے کی بجائے ایک دن میں فیصلہ دے گی.
جب چور ڈاکو کو سزا دیتے وقت امیر غریب کی تفریق نہیں ہوگی. جب عدلیہ مجرموں کو نشان عبرت بنائی گی. جب قاتل چوراہوں میں لٹکائے جائینگے. جب سب ادارے عدالت کی ڈر سے اپنی حد میں رہینگے.........
مجھے انتظار رہے گا جب کسی بھی لسانی مسلکی اور تکفیری فرقے کو* پڑوسی یا عرب ممالک سے امداد اور لٹریچر لینے کی اجازت نہیں ہوگی. جب کوئی بھی تم سے بہتر مسلمان کا دعواہ نہیں کریگا. جب کوئی گروپ کسی صحابی کو گالی نہیں دے سکے گا.
مجھے انتظار رہے گا جب یہاں کے گناہوں کے گرد و غبار پر نور خداوند برسی گی......
شاید میرا یہ انتظار فقط انتظار ہی رہے لیکن مجھے پھر بھی انتظار رہے گا
 
Last edited by a moderator:

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
میں تو پہلے ہی بتا رہا ہوں اگلے ڈیڑھ سال بعد فیصلہ ہوگا کہ ملک نے مزید پستی کی طرف جانا ہے یا پھر ایک سنہری دور کے سفر میں روانہ ہونا ہے .یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور عوام کے فیصلے کا تحفظ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے .ان دونوں میں سے کسی نے بھی غفلت برتی تو پھر آنے والے سالوں میں سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس دن کا جب عوام اپنی پسند کے سیاستدان کے اقتدار کی بجائے اپنا حق کا انتخاب کریں گے
 
Constable

MPA (400+ posts)
مشرف کا "مُکا" دیکھنا ہے؟
=
یہ لو

528231-MusharrafAFP-1364556384-497-640x480.jpg

نواز شریف کا "ٹائیگر" دیکھنا ہے؟
=

یہ لو

15391035_1258375050888506_4940121855053097184_n.jpg

اور
عمران خان کا کیا دیکھنا ہے؟

Last edited:

Don302

Minister (2k+ posts)
mujy intizaar rahy ga jab youthiye aur patwaariye 2018 mein 1 doosary se galay lag k ro rahy hun gy k na kpk badla na punjab. hum aisy hi dono ki dalaali mein masroof rahy itna arsa. ab to sharam a jaani chaiye .
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
میں تو پہلے ہی بتا رہا ہوں اگلے ڈیڑھ سال بعد فیصلہ ہوگا کہ ملک نے مزید پستی کی طرف جانا ہے یا پھر ایک سنہری دور کے سفر میں روانہ ہونا ہے .یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور عوام کے فیصلے کا تحفظ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے .ان دونوں میں سے کسی نے بھی غفلت برتی تو پھر آنے والے سالوں میں سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے

فیصلہ تو ہو چکا، اب واپسی کے لئے بہت دیر ہو چکی ہے
 
patriot

Minister (2k+ posts)
انتظار نہ کریں ۔ اگر موجود پارٹیوں میں سے آپ کے معیار کی کوئی نہیں ہے تو خود ہمت کریں ۔
بیٹھ کر کیڑے ناکالنے سے صرف اپنی انا کی تسکین ہوتی ہے کسی دوسرے کا کوئی بھلا نہیں ہوتا ۔
معزرت اور احترام کے ساتھ ۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں بھی انتظار رہے گا جب آپ قابلِ عمل حل پیش کریں گے۔ابھی تو ہر دوسرے دھاگے میں مشرف کا رونا رو رہے ہو۔ مشرف اگر آج بھی الیکشن لڑے اور منصفانہ الیکشن ہوں۔ کم سے کم پچاس سیٹیں لے جائے گا کیونکہ ان دو سیاسی نمونوں کی کارکردگی دیکھ کر بہت عوام مشرف کے دور کو یاد کرتی ہے۔
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
ہمیں بھی انتظار رہے گا جب آپ قابلِ عمل حل پیش کریں گے۔ابھی تو ہر دوسرے دھاگے میں مشرف کا رونا رو رہے ہو۔ مشرف اگر آج بھی الیکشن لڑے اور منصفانہ الیکشن ہوں۔ کم سے کم پچاس سیٹیں لے جائے گا کیونکہ ان دو سیاسی نمونوں کی کارکردگی دیکھ کر بہت عوام مشرف کے دور کو یاد کرتی ہے۔

یہ یاد آنے والے بات سے یاد آیا کہ پاکستان ٹوٹنے کے بعد لوگ ایوب خاں کو یاد کرتے تھے. ضیالحق کے دور میں بھٹو‛ نواز کی حکومت میں بےنظیر‛ بے نظیر کی دور میں نوازشریف اور مشرف کی دور میں پھر بےنظیر کو لوگوں نے بہت مس کیا. اٹھویں کلاس کی اردو کے کتاب میں شاید غلام حسین نامی مصنف کا ایک تحریر "انسان کیسی حال میں خوش نہیں رہتا" یاد آرہا ہے.
حضرت مشرف کو اپنی خاموش اکثریت کا بہت زعم تھا اسلئے جنرل شجاع پاشاہ کا مشورہ اگنور کرکے پاکستان آگئے.* آپ کو کچھ معلوم ہے کہ موصوف نے اس کٹھ پتلی عدالت کی ڈر سے* اچھا خاصا صحت مند ہوتے ہوئے بھی کتنا عرصہ فوجی ہسپتال میں گزار؟ اب تو فرشتے بھی ساتھ مل حائے تو پانچ سیٹ نہیں جیت سکتے پچاس کا نمبر آپ شاید غلطی میں ڈال گئے ہے. مشرف کی صدارت میں ق لیگ ایک درجن سیٹ نہیں جیت سکی اکیلے لڑینگے تو کیسی سیٹ سے پانچ سو ووٹ نہیں لے پائینگے.
اچھا حل کیا ہے؟ میرا جواب ہے تعلیم اور اچھی تعلیم. احتساب اور وہ بھی سب کا اور آزاد خارجہ پالیسی جسمیں نہ سعودیوں کا ہاتھ ہو نہ امریکیوں کا کوئی کردار. غیر ملکی لٹریچر خاص کر فرقہ وارانہ لٹریچر جو آڑوس پڑوس سے سپلائی ہوتی ہو پرمکمل پابندی خواہ وہ شدد پسندی کی ہو یا ابن خلدون کی افسانوں کی.
اچھا یہ کون کریگا؟ ہمیں خود کرنا ہوگا کم ازکم اپنے عزیز و اقارب کو ہم اس راستے پر لگا سکتے ہیں*
 
لیکن اب کے نواز کھوتی کے دورِ حکومت میں عوام زرداری یا نواز شریف کی حکومتوں کو نہیں بلکہ مشرف کی حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔ دوسرا بیوروکریسی کے ذریعے مشرف کو پکڑ لینا کو کمال نہیں۔ اس کے خلاف کچھ کر کے دکھاتے ہوئے ان کے ستو سوکھ گئے تھے۔ اور حل آپ کا کوئی بھی لینے کو تیار نہیں بقول آپ کے۔ تو کب آ رہے ہیں، مشرف کے بجائے اصل کمانڈو بن کے اور گلی گلی میں نکل کے اپنا حل پیش کرنے؟؟؟؟ یا لکھنا آسان ہوتا ہے، زرا آ کے پاکستان کو آگے لے کر جائیں یا فریڈم موومنٹ والوں کی طرح نیٹ پہ ہی شاہی منجن بکتا رہے گا؟

انتظار رہے گا۔ انتظار رہے گا۔ یا بس انتظار ہی رہے گا؟
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)

ٹھیک ہے پھر۔۔۔انتظار کرتے رہنا۔۔۔
واپسی میں شہر سے چوں چوں کا مُربہ لیتا آونگا۔۔۔

آپ نے تو ایسے لکھا جیسے ۔۔۔۔
بس اڈے یا ریلوے سٹیشن پر اپنے کسی عزیز کو رُخصت کرتے ہوئے کہا جاتا تھا۔۔۔کہ۔۔
انتظار رہے گا۔۔۔پہنچ کر خط ضرُور بھیجنا۔۔۔

باقیوں کے انتظار کی تو سمجھ آتی ہے۔۔۔کیونکہ اُنہیں سفر پر ایک سے زیادہ بار بھیجا جا چُکا ہے۔۔۔مگر۔۔۔
عمران خان کا انتظار کیوں بھئی۔۔۔

ابھی تو آپ نے اُنہیں شہر بھیجا ہی نہیں کُچھ کمانے کو۔۔

ارے اسد بھائی پتہ نہیں آپ کیوں میرا حافظہ چیک کرنے کے چکر میں ہو یہ تو کل کی باتیں ہیں.
سپریم کورٹ کے باہر احمد رضا قصوری مشرف کی ماں کی حالت بیان کرکے بلک بلک رویا تھا کہ مشرف کو "ایک" بار جانے دو....
شکریہ والے راحیل شریف نے عین تہجد کے وقت "اہم" لیگی وزیروں کے ساتھ* ملاقات کرکے مشرف کی جان بخشی کی استدعا کی تھی.....
فوجی ہسپتال کے سرجنز نے کورٹ میں جج کے سامنے "پراسرار" بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانوں کو سخت خطرہ ہے اور وقت سے پہلے ہلاکت کے خدشے کا اظہار کیا تھا.
ہر پیشی کے موقع پر " میں کسی سے ڈرتا ورتا نہیں ہو"کے وکلا اس بات پر زور دیتے تھے کہ کمانڈو کی جان کو خطرہ ہے اس لئے حاضری سے استشناء دی جائے.
رہی بات پانامہ والے شریف کی تو حضرت مجھے اس سے اتنا ہی "پیار" جتنا تمہیں ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں اسکے مقابلے ایسی شخصیت کو پسند کرو جو دس سال ملک پر قابض رہا اور ملک کو اندرونی نفرتوں کے سوا کچھ نہیں دےسکا. پہلے سوات کے پہاڑوں سے برف پگھل کر پانی میں تبدیل ہوتا تھا اب وہاں کے پہاڑوں سے نفرت پگھل آگ میں تبدیل ہو رہی ہے. بلوچستان میں مشرف کے وقت سے لیکر اب تک مارشل لاء ہی نافذ ہے.
صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے انتظار آگرچہ جان لیوا ہوتا ہے لیکن میں "عادی مجرم"* ہو. اخروٹ پکنے میں وقت ذیادہ لگتا ہے*
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)

ٹھیک ہے پھر۔۔۔انتظار کرتے رہنا۔۔۔
واپسی میں شہر سے چوں چوں کا مُربہ لیتا آونگا۔۔۔

آپ نے تو ایسے لکھا جیسے ۔۔۔۔
بس اڈے یا ریلوے سٹیشن پر اپنے کسی عزیز کو رُخصت کرتے ہوئے کہا جاتا تھا۔۔۔کہ۔۔
انتظار رہے گا۔۔۔پہنچ کر خط ضرُور بھیجنا۔۔۔

باقیوں کے انتظار کی تو سمجھ آتی ہے۔۔۔کیونکہ اُنہیں سفر پر ایک سے زیادہ بار بھیجا جا چُکا ہے۔۔۔مگر۔۔۔
عمران خان کا انتظار کیوں بھئی۔۔۔

ابھی تو آپ نے اُنہیں شہر بھیجا ہی نہیں کُچھ کمانے کو۔۔

اغا دغا ڈز ڈز اوئے اوئے. چلو رہنے دو یہ باتیں یہ بتاؤ جناب کیا حال ہے
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اغا دغا ڈز ڈز اوئے اوئے. چلو رہنے دو یہ باتیں یہ بتاؤ جناب کیا حال ہے

اغا دغہ خو ٹیک دا۔۔۔

خو دا ڈز ڈز کولو نہ پس ۔۔۔۔اوبہ پہ ضرور اچا وا۔۔۔۔

دہ خوشبو نہ خلک لیونی نہ کے۔۔
[hilar]۔۔

Back
Top