انتخابات میں کس سیاسی جماعت کا کیا نشان ہوگا؟الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا

11ecpcpcpcpc.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو 19 جولائی تک مختص شدہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں جمع کروانےکی ہدایات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج سےقبل جمع کروائی گئی درخواستیں اور فروری مارچ کے مہینے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیلئے جمع کروائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، صوبائی و قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش مند تمام سیاسی جماعتیں دوبارہ الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کروائیں۔


مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی فہرست اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن206 سے منسلک حلف نامہ لازمی منسلک کریں۔

درخواست پر جماعت کے ہیڈ آفس کا ایڈریس اور پارٹی صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں، نامکمل اور بذریعہ فیکس موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، دیگر موصول ہونے والی درخواستوں پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائے گی، جس کے بعد انتخابی نشانات الاٹ کرنے سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
People of Pakistan will not accept these rigged and fixed elections. 80% of people want IK FULLSTOP. IMF bailout is part of the plan to give legitimacy to these crooks just in time for elections. I always knew current crackdown was on western behest. Establishment has done irrepairable damage to the country and they think they have won (such idiots). In any other country these traitors would be hanged. I have never seen such disconnect and hate for establishment in people. It will haunt them for decades. ECP will resort to cheap tactics and will definitely do something regarding party symbols (just wait and see).