انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کن افراد کو ملے گا؟عمران خان نے واضح کر دیا

13imrankhancriteri.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا فیصلہ میں خود کروں گا،اس معاملے میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پاکستان تحریک انصا ف نے انتخابات کیلئے کمر کس لی ہے، انتخابات میں حصہ لینے ، امیدواروں کے انتخاب اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملات پر مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔

لاہور زمان پارک میں اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمااور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں صوبوں کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق معاملات زیر غور آئے، ملاقات میں اسد قیصر نے عمران خان سے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صوبائی تنظیمی عہدیداران کو شارٹ لسٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا فیصلہ میں خود کروں گا، صرف ان امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہوں گے، پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا فیصلہ میں خود کروں گ
اس واری ٹکٹ کا فیصلہ خود کروں گا، اس واری ٹکٹ کا فیصلہ خود کروں گا، بندہ پوچھے کھوتے پہلے پی ٹی آئی کی ٹکٹیں مودی بانٹتا تھا؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Nation is proud of Imran khan who is fighting for freedom, security dignity and pride of the nation.
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اس واری ٹکٹ کا فیصلہ خود کروں گا، اس واری ٹکٹ کا فیصلہ خود کروں گا، بندہ پوچھے کھوتے پہلے پی ٹی آئی کی ٹکٹیں مودی بانٹتا تھا؟
آپ کو نہیں پتا پچھلی بار ٹکٹیں کس نے بانٹیں ؟ مونس الہی کا تازہ بیان سب واضح کر رہا ہے - بقول اسکے جب میں ٹکٹ لینے گیا تو وہاں دو سیاسی کے علاوہ ایک غیر سیاسی تھا مطلب ایک با وردی حاضر سروس افسر تھا - جب ایک با وردی حاضر سروس ہو تو دو سیاسیوں سے کون پوچھتا ہے - کہتے ہیں پچھلی بار خان کا ٹکٹوں میں اتنا ہی حصہ تھا کہ وہ ٹکٹ ہولڈر کو پہلی بار دیکھتا اور پی ٹی آئی کا مفلر پہنا دیتا - وہ درست کہتا ہے اس بار اسے ٹکٹ خود ہی بانٹنا پڑتا ہے جب خود بانٹے گا تو کتنے چن چڑھائے گا یہ بھی دیکھ لینا اسے خود تو کوئی سیاسی سمجھ بوجھ یا مردم شناسی ہے نہیں سب سفارشی ہی ٹکٹ لے جائیں گے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

Aur kisi se pocho ya na pocho Magar Haroon Rashid ki raye zarori lena 🤷‍♂️




ھارون رشید صاحب سے زیادہ لیجنڈ آف لیہ رؤف کلاسرا سے اجازت لینا بہت زیادہ ضروری ہے
 

Eigoroll

MPA (400+ posts)

ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا​

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا​

Yeh man lay-off this merit rhetoric. We have seen your merit the last time.