انتخابات میں تاخیر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کرنے کےمترادف ہے،عدالت

12scfiasajawabtaab.jpg

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر آج ہونے والی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کیے جانے کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل تھے۔

https://twitter.com/x/status/1640371776864636929
سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کا آرڈر چیلنج کیا، پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی قانونی اور آئینی اختیار نہیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق بروقت صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنانا جمہوری حکومت کیلئے انتہائی اہم ہے، انتخابات میں تاخیر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کی جانب سے اٹھائے گئے اہم قانونی اور حقائق پر مبنی سوالات کا جواب دینے کی ہدایات دیتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور کیس کی سماعت کل صبح تک ملتوی کردی گئی ہے۔

FsPFbjTXwAIgegn


FsPFbjOXoAI_JrO


FsPFbjUXwAE6q29
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
تحریری حکم نامے کے مطابق بروقت صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنانا جمہوری حکومت کیلئے انتہائی اہم ہے، انتخابات میں تاخیر شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کرنے کے مترادف ہے۔
Case finishes here...BUT these are Pakistani courts