انا ﷲ و انا الیہ راجعون

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
یسے مظاہر میں نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ ایک طرف لاہور میں معصوم بچوں کے اعضا بکھرے ہوئے تھے اور دوسری طرف اسلام آباد میں اخلاق کی دھجیاں۔ میں نہیں سمجھ پایا کہ کس کا ماتم مجھ پہ پہلے واجب ہے۔ معصوم جانوںکا یا پھرحرمتِ دین کا؟

ایک صاحب ننگی گالیاں دے رہے ہیں۔ چند روز پہلے اُنہی صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی۔ اپنے ہم مسلک کے لیے گالیوں سے بھر پور۔ طبیعت پھر بھی سیر نہ ہوئی تو بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”ہماری لغت میں وہ گالیاں ہی نہیں جو اسے دی جائیں‘‘۔ گالیوں کا یہ کاروبار ایک ایسی پاکیزہ ہستی کی حرمت کے نام پر جاری ہے، جس کی شائستگی اور حسنِ خُلق کی گواہیاں آسمان سے اترتی ہیں۔ زمین والوں نے شہادت دی کہ آپ ﷺ پردہ نشین کنواری سے زیادہ شرم و حیا والے تھے۔

اﷲکے رسول ﷺ مدینہ میں لوگوں کو کھانے پر مدعو کرتے۔ لوگ کبھی دیر تک بیٹھ جاتے، کبھی وقت سے پہلے آ جاتے۔ اﷲ کے رسول ﷺ کو تکدر ہوتا لیکن شائستگی اور اخلاق کا یہ عالم تھا کہ زبان سے کچھ نہ فرماتے۔ اﷲ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے دل کی کیفیت کو جانتے تھے۔ جبرائیل وحی لے کر اترے اور لوگوں کو خانۂ رسول ﷺ کے آداب کی طرف توجہ دلائی۔ یہ سورہ احزاب ہے۔ دیکھیے، اﷲ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں: یہ باتیں نبی کے لیے باعثِ اذیت ہیں لیکن وہ تمہارا لحاظ کرتے تھے اوراﷲ حق کے اظہار میں کسی کا لحاظ نہیں کرتا‘‘۔( 33:53)

یہ اﷲ کے رسول ﷺ کا اسوہ ہے۔ حسنِ خلق، شائستگی، نفاست۔ واقعہ یہ ہے کہ الفاظ اس حسنِ طبیعت کے بیان سے قاصر ہیں۔ آپؐ نے الہامی ہدایت کا نچوڑ ایک جملے میں سمیٹ دیا: ” لوگوں نے کلامِ نبوت میں سے جو کچھ پایا ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ اگر تم میں شرم وحیا نہیں تو تم جو چاہوکرو‘‘۔( بخاری، کتاب الآداب، باب الحیا) نہیں معلوم کہ شیخ الحدیث صاحب نے کتنی بار طلبا کو بخاری کی کتاب الآداب پڑھائی ہو۔ لیکن یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت ان کے اپنے حلق سے نہیں اتری۔ حیرت ہے ان مسلمانوں پر، جو یہ سب سنتے ہیں اور پھر اﷲکے رسولﷺ سے وابستگی کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔

یہ معاملہ ایک فرد تک محدود نہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی میں لوگوں نے جو کچھ سنا، شاید سب نقل کرنا بھی ممکن نہ ہو۔ پھر ہم نے یہ بھی دیکھا کہ جنید جمشید کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیا ہوا؟ اخلاقِ پیغمبر سے نسبت تو دور کی بات، عام اخلاق سے بھی کوئی تعلق ثابت ہوتا ہے؟ یو ٹیوب پر ایسی تقاریرکی بھرمار ہے جن میں دوسرے مسالک کے لوگوںکوگالیاں دی جاتی ہیں اور سامعین نعرہ تحسین کے طور پر نعرہ تکبیر بلند کرتے ہیں۔کسی کوخیال نہیں آتا کہ یہ استغفار پڑھنے کا موقع ہے یا نعرہ تکبیر و رسالت بلند کرنے کا۔ المیہ یہ ہے کہ مذہب اور اخلاق میں طلاق واقع ہو چکی، الّا یہ کہ کوئی آخرت میں جواب دہی کا احساس رکھتا ہو۔ یہ واقعہ ہوچکا اور یہ اچانک نہیں ہوا۔

ہم نے سماج کو مذہب کے نام پر جو کچھ دیا ہے، یہ اس کا ناگزیر نتیجہ ہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، ان واقعات میں کوئی بات انہونی یا غیر متوقع نہیں ہے۔ ایک گروہ نے دین کی جو تعبیر پیش کی، اس کا نتیجہ لاہورکا واقعہ ہے۔ دوسرے نے سماج کو جو دین سکھایا، اس کا مظاہرہ اسلام آباد میں دیکھا گیا۔ پہلی دفعہ دین سے محبت کے یہ مظاہرے دیکھے جن کا دین کی تعلیم اور حمیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ اسلام آباد کے مظاہرین کی قیادت تو سو فیصد علمائے دین و مشائخِ عظام کے ہاتھ میں ہے۔ وہاں اگر اخلاق کا معاملہ یہ ہے تو اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ سماجی سطح پر مذہبی تعلیم کا اخلاق سے کتنا تعلق باقی رہا ہوگا۔

اور کیا قومی راہنماؤں کو اندازہ ہے کہ یہ دھرنے کا کلچر کہاں سے آیا؟ کیا عمران خان صاحب کو اندازہ ہے کہ انہوں نے جو بیج
بویا تھا، اب اس کے برگ وبار آنے لگے ہیں؟ ان کی خدمت میں اس وقت یہ عرض کیا تھا کہ مہذب معاشروں میں یہ اسلوب قابلِ قبول نہیں، آپ جس کو فروغ دے رہے ہیں۔ اگر چند ہزار لوگوں کے اس حق کو تسلیم کر لیا جائے کہ وہ مطالبات کی ایک فہرست مرتب کریں اور ریاست کو مجبور کریںکہ وہ اس کو مانے، تو یہ سلسلہ کہیں تھمنے والا نہیں ہے۔ آج آپ ہیں، کل کوئی اور آجائے گا۔ جس طرح آپ کو اپنے مطالبات کی صداقت پر یقین ہے، ویسا ہی یقین کسی اورکو بھی ہو سکتا ہے۔ افسوس کہ اس تنقید پر ہمیںگالیوں سے نوازا گیا۔ دو روز سے عمران خان اور طاہر القادری صاحب خاموش ہیں۔کیا انہیں اندازہ ہے کہ آج اسلام آباد میں ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں، اس کے آغاز کا اعزاز انہیں حاصل ہے؟ اس’ صدقہ جاریہ‘ کا ایصال ِثواب تو انہیں ہوگا۔

ریاست ہمیشہ کی طرح بے بس ہے۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبروکا تحفظ ریاست کے وجود کی پہلی شرط ہے۔ باقی سب باتیں ضمنی ہیں۔ یہ ثابت ہو چکا کہ ریاست اس میں ناکام ہو چکی۔ اہلِ صحافت گواہی دے رہے ہیں کہ آئی بی نے بعض افراد کے نام لے کر اربابِ حکومت کو بتایا کہ وہ اسلام آباد میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے اس تنبیہ کو نظر انداز کیا۔ احتجاجیوں کے جواب میں حکومت کی بے بسی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ حکومت کے لیے حکمت اور جرأت دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ افسوس کہ حکومت کا دامن دونوں سے خالی ہے۔

لاہورکے حادثے کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔ یہ دہشت گردی
ہے اور اس سے نمٹنے میں وقت لگے گا۔ اسلام آباد کا واقعہ تو حکومت کی نااہلی اور بے تدبیری کے سوا کچھ نہیں۔ حکومت بلا شرکتِ غیرے اس کی ذمہ دار ہے۔ ہماری ہر حکومت اہلِ مذہب کے خوف میں مبتلا رہی ہے۔ بے بصیرتی کا عالم یہ ہے کہ پہلے وہ فساد پھیلانے کی ہر حرکت کو گوارا کرتی ہیں۔ کتابیں چھپتی رہتی ہیں۔ جلسوں میں اشتعال پھیلایا جاتا ہے۔ سب ہوتا ہے اور حکومت اس کی اجازت دیتی ہے۔ جب یہ ایک توانا جتھہ بن جاتا ہے تو پھر حکومت اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ عمران خان کے دھرنے کا معاملہ سیاسی تھا۔ اس کے محرکات دوسرے تھے، جو شاید عمران خان کو بھی بعد میں معلوم ہوئے۔ لیکن اب تو ایسا نہیں تھا۔ اس کی ذمہ داری حکومتی نا اہلی کے سوا کسی دوسرے عامل پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

اور آخری بات اپنے احتجاجی دوستوں سے۔ دورِ حاضر میں ان کا یہ امتیاز تھا کہ وہ انتہا پسندی اور تشدد سے دور تھے۔ افسوس کہ انہوں نے اپنا یہ امتیاز کھو دیا۔ آغاز کراچی سے ہوا اور اب یہ سارے ملک میں سرایت کرچکا۔ بریلوی مسلک، مسلمانوں کا سوادِ اعظم ہے۔ دیگر مسا لک میں تشدد کی ایک تاریخ ہے۔ پاکستان بننے کے بعد بریلوی مسلک میں صوفیانہ روایت سے وابستگی مضبوط ہوئی جس میں سب کچھ ہے لیکن تشدد نہیں۔ اب اسلام آباد میں قوم نے جو کچھ دیکھا، اس کے بعد ان کا امتیاز بطورِ گروہ باقی نہیں رہا۔ تبلیغی جماعت اور دعوتِ اسلامی کا استثنا ہے۔ خدا کرے کہ یہ باقی رہے ورنہ یہاں کے اہلِ مذہب اسلام کو وہاں پہنچا کر دم لیں گے جہاں یورپ کے اہلِ کلیسا نے مسیحیت کو پہنچایا۔
source
 
Last edited by a moderator:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان میں مسلمان بہت ملیں گے لیکن اسلام نہیں ..
جتنی بد زبانی یہ سو کالڈ مسلمان کرتے ہیں ..اس کی مثال کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ..یو ٹیوب نہ ہوتا تو ان کا اصل چہرہ دیکھنے کو کبھی نہ ملتا ..
 
pakistani786

Minister (2k+ posts)
If u don't mind me asking ! Are you also so called Muslim ? And are you not one of them ? The way you are talking, it looks like you are not one of them !!!! Then the question is which religion do you belong too ?

پاکستان میں مسلمان بہت ملیں گے لیکن اسلام نہیں ..
جتنی بد زبانی یہ سو کالڈ مسلمان کرتے ہیں ..اس کی مثال کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ..یو ٹیوب نہ ہوتا تو ان کا اصل چہرہ دیکھنے کو کبھی نہ ملتا ..
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مولوی چھینکتے یا جمائی لیتے ہوئے منہ پر ہاتھ رکھنا بھول جائے تو مذہب بھلانے والوں کو مذہب یاد آ جاتا ہے. مولوی پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد تان "ہم نے سماج کو مذہب کے نام پر جو کچھ دیا ہے" پر ٹوٹتی ہے. یہ بتاؤ تم نے مذہب کو زندگی سے نکالنے کے بعد ریاست سے نکالنے کے سوا کیا دے

سیکولر بھائی تمہیں مذہب کا اتنا درد ہے اسوہ رسول کا اتنا علم ہے تو خود آگے کیوں نہیں آتے. تم لادنیت چھوڑ کر مذہب کے رکھوالے کیوں نہیں بن جاتے

جمہور کی آمرانہ ذہنیت کا اندازہ کرو "
کیا عمران خان صاحب کو اندازہ ہے کہ انہوں نے جو بیج بویا تھا". احتجاج اتنی ہی بری چیز ہے تو پھر تا حیات ایمرجنسی لگوا دو

مشورہ اچھا ہے لیکن یہ بھی دیکھو لبرل فاش ازم سبھی حدیں پھلانگ چکا ہے. آخر کوئی تو وجہ ہے کچھ تو ہوا تھا جو نوبت یہاں تک پہنچی. یورپ میں آج سیکولر ازم کا راج ہے. اور مسلمانوں کو اسی راہ پر ہانکنے کی بھرپور کوشش کر جا رہی ہے. اب یہ نا کہنا میں سیکولر ازم نہیں اسلام کا حامی ہوں

سٹیٹس کو کے لفافی کو ڈر لگا ہے کہیں سر سے سرپرستوں کا سایہ آٹھ گیا تو لفافے بند ہو جائیں گے​
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
If u don't mind me asking ! Are you also so called Muslim ? And are you not one of them ? The way you are talking, it looks like you are not one of them !!!! Then the question is which religion do you belong too ?

میں کیوں برا مانوں گی ..ایک پوسٹ لکھی ہے اس پر لوگوں کی رائے تو آئے گی ...

میں بھی سو کالڈ مسلم ہی ہوں ...مسلمان گھرانے میں پیدا ہو گئی ..نماز روزے کی تاکید شروع سے کی گئی تو عادت میں چلی گئی ...گالی دینے کی بد زبانی کی اجازت کبھی نہ ملی ..آج بھی نہیں ، جب ہم بڑے ہو گئے ..
ہاں اسلام کو ویسے سمجھا نہیں جیسا کے اس کا حق ہے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
کالم کے اکثر مندرجات سے متفق ہونے کے ساتھ ساتھ شدید اختلاف کرونگا

موصوف کو دهرنے پر اعتراض ہے کہ یہ مہزب معاشروں میں نہیں ہوتا ...ایسا ہے تو موصوف کو آج جمہوریت پر اجتماعی لعنت کا اہتمام کرنا چاهئے کہ دهرنے احتجاج ہڑتال جمہوریت کے ہی تحفہ ہیں...اور ہاں عمران خان سے پہلے یہ ایڈونچر جج بحالی تحریک میں بهی کیا جا چکا ہے اور اس سے پہلے بے نظیر و دیگر بهی یہ شوق فرما چکے ہیں...تو اسکی ابتداء یا ریت ڈالنے کا الزام عمران خان پر ڈالنا وہی پرانی نفرت عمران پر مبنی سوچ ہے
 
Skeptic

Siasat.pk - Blogger
Society does reacts violently if you step into religion domain.Just watching SPOTLIGHT Film based on child molestations by church preists. In such a secular society it took incredible effort by bunch of Boston Globe guys to expose it. Society swallowed this bitter truth very hard.Holding self proclaimed moralist accountable perceived & projected as threat to faith.
There is saying "When you are poor child from poor family religion counts a lot" . It opens up lots of vulnerability to expoloit. Poor people sitting in dharna were also the victim of same exploitation as the guy who blew himself up in Iqbal park. Gang leaders in both incident must have benefited economically at the behest of these innocents. Society must not leave any opportunity to reform to improve it. Better Edication economic & justice system is the only way out.
 
Lo-karlo-gal

Politcal Worker (100+ posts)
With due respect, I think it's the other way around. There is Islam all over Pakistan but not many Muslim. To be Muslim, you must practice Islam to it's true spirit but most of the Muslims are symbolic Muslims with either growing long beard or wearing hijaab. One should be a Muslim from inside first. Hope I haven't offended anyone because that's not my purpose. I am sure all my friends on this forum are educated enough to understand my point. Thanks.
پاکستان میں مسلمان بہت ملیں گے لیکن اسلام نہیں ..
جتنی بد زبانی یہ سو کالڈ مسلمان کرتے ہیں ..اس کی مثال کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ..یو ٹیوب نہ ہوتا تو ان کا اصل چہرہ دیکھنے کو کبھی نہ ملتا ..
 
Athra

Senator (1k+ posts)
کالم کے اکثر مندرجات سے متفق ہونے کے ساتھ ساتھ شدید اختلاف کرونگا

موصوف کو دهرنے پر اعتراض ہے کہ یہ مہزب معاشروں میں نہیں ہوتا ...ایسا ہے تو موصوف کو آج جمہوریت پر اجتماعی لعنت کا اہتمام کرنا چاهئے کہ دهرنے احتجاج ہڑتال جمہوریت کے ہی تحفہ ہیں...اور ہاں عمران خان سے پہلے یہ ایڈونچر جج بحالی تحریک میں بهی کیا جا چکا ہے اور اس سے پہلے بے نظیر و دیگر بهی یہ شوق فرما چکے ہیں...تو اسکی ابتداء یا ریت ڈالنے کا الزام عمران خان پر ڈالنا وہی پرانی نفرت عمران پر مبنی سوچ ہے

اوے نواز شریف کہنے پر ، واویلا ڈالنے والے نون لیگ اور اس کو سپورٹرز کو شاید ان تین دنوں میں یہ تو پتا چلا ہو گا کہ گالی کیا ہوتی ہے
 
pakistani786

Minister (2k+ posts)
Ok then please don't call us so called Muslim, cause some of us are good Muslims. Off course Gali nehin deni Chayay , especially those who are our leaders, they should be careful and set good example. I think you are not so called Muslim :-)

میں کیوں برا مانوں گی ..ایک پوسٹ لکھی ہے اس پر لوگوں کی رائے تو آئے گی ...

میں بھی سو کالڈ مسلم ہی ہوں ...مسلمان گھرانے میں پیدا ہو گئی ..نماز روزے کی تاکید شروع سے کی گئی تو عادت میں چلی گئی ...گالی دینے کی بد زبانی کی اجازت کبھی نہ ملی ..آج بھی نہیں ، جب ہم بڑے ہو گئے ..
ہاں اسلام کو ویسے سمجھا نہیں جیسا کے اس کا حق ہے
 
Last edited:

pakistani786

Minister (2k+ posts)
Imran khan dharna was a drama such as this dharna today, judge behaley was a real movement

کالم کے اکثر مندرجات سے متفق ہونے کے ساتھ ساتھ شدید اختلاف کرونگا

موصوف کو دهرنے پر اعتراض ہے کہ یہ مہزب معاشروں میں نہیں ہوتا ...ایسا ہے تو موصوف کو آج جمہوریت پر اجتماعی لعنت کا اہتمام کرنا چاهئے کہ دهرنے احتجاج ہڑتال جمہوریت کے ہی تحفہ ہیں...اور ہاں عمران خان سے پہلے یہ ایڈونچر جج بحالی تحریک میں بهی کیا جا چکا ہے اور اس سے پہلے بے نظیر و دیگر بهی یہ شوق فرما چکے ہیں...تو اسکی ابتداء یا ریت ڈالنے کا الزام عمران خان پر ڈالنا وہی پرانی نفرت عمران پر مبنی سوچ ہے
 
Athra

Senator (1k+ posts)
اس دھرنے نے ایک بار پھر یہ بات بھی ثابت کر دی ہے کہ چند ہزار بندے اکھٹے کر کے اسلام آباد میں گھس جاؤ .تو بڑے بڑے دم دبا کہ بل میں گھس جاتے ہیں ، بلکے چند ہزار بندے تو بہت بڑی بات ہے ، ایک سکندر بڑے بڑے شیروں کو گیڈر بنا دیتا ہے
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
Imran khan dharna was a drama such as this dharna today, judge behaley was a real movement

یعنی تمھارا کتا کتا ،اور ہمارا کتا ٹامی
ہمارا تحریک یا دھرنا اصلی تمھارا نقلی
حالانکہ اب تو یہ باتیں سب کو معلوم ہوچکی ہیں کے
وہ نام نہاد جج بہالی تحریک بھی انہیں لوگوں نے شروع کروائی تھی
جنہوں نے دھرنے کا ڈرامہ کھیلا تھا
لیکن ہم نے اپنے کتے کو پھر بھی ٹامی ہی کہنا ہے اور دوسرے کے کتے کو کتا۔۔
 
lurker

Chief Minister (5k+ posts)
Separate Religion from State. Give All religious thumpers a crushing blow. Remove political power of Islam in Pakistan and you have successfully lobotomized Islamic Power in Pakistan. Nevermind what Pakistan was made for, save Pakistanis from being killed in the name of a Prophet or a God.
 
values

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں مسلمان بہت ملیں گے لیکن اسلام نہیں ..
جتنی بد زبانی یہ سو کالڈ مسلمان کرتے ہیں ..اس کی مثال کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ..یو ٹیوب نہ ہوتا تو ان کا اصل چہرہ دیکھنے کو کبھی نہ ملتا ..
میں نے ایک بھی ایسی ویڈیو نہیں دیکھی ..میں اپنا بھرم توڑنا نہیں چاھتا .
یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہوگا .
 
pakistani786

Minister (2k+ posts)
Theek hai Sherou

یعنی تمھارا کتا کتا ،اور ہمارا کتا ٹامی
ہمارا تحریک یا دھرنا اصلی تمھارا نقلی
حالانکہ اب تو یہ باتیں سب کو معلوم ہوچکی ہیں کے
وہ نام نہاد جج بہالی تحریک بھی انہیں لوگوں نے شروع کروائی تھی
جنہوں نے دھرنے کا ڈرامہ کھیلا تھا
لیکن ہم نے اپنے کتے کو پھر بھی ٹامی ہی کہنا ہے اور دوسرے کے کتے کو کتا۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں مسلمان بہت ملیں گے لیکن اسلام نہیں ..
جتنی بد زبانی یہ سو کالڈ مسلمان کرتے ہیں ..اس کی مثال کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ..یو ٹیوب نہ ہوتا تو ان کا اصل چہرہ دیکھنے کو کبھی نہ ملتا ..

ایک بار ممبر مہوش علی سے بات ہو رہی تھی ۔ وہ اس بات پر شاکی تھیں کہ اسلام نے مردوں کی سوسایٹی الگ اور عورتوں کی الگ کیوں بنائی ہے ۔ انہیں میں سمجھانا چاہتا تھا کہ مرد وں کی اکثریت انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتی ہے ، بے شرم نظر سے دیکھتی ہے اور بے شرمی کے کام بھی کرتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ان گالی گلوچ کی ویڈیو دیکھ کر آپ کو کافی اندازہ ہو گیا ہو گا اور پردے کی اہمیت آپ پر آشکار ہو چکی ہو گی
 
crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں مسلمان بہت ملیں گے لیکن اسلام نہیں ..
جتنی بد زبانی یہ سو کالڈ مسلمان کرتے ہیں ..اس کی مثال کم کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے ..یو ٹیوب نہ ہوتا تو ان کا اصل چہرہ دیکھنے کو کبھی نہ ملتا ..

well, why don't you think on the line, that this drama was created by the Shar brothers. They have successfully able to divert people's attention from two big issues which puts them in hot waters. The blast in Lahore and capture of the Spy.
Now in the media nobody is talking about those events for last 3 days it is all about dharna. Why? Think.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Ok then please don't call us so called Muslim, cause some of us are good Muslims. Off course Gali nehin deni Chayay , especially those who are our leaders, they should be careful and set good example. I think you are not so called Muslim :-)

میری سو کالڈ سے مراد ہے کہ ہم اس لئے مسلمان ہیں کہ ہم مسلم گھر میں الله کی مہربانی سے پیدا ہو گئے ..دیکھا جائے تو الله کا شکر ادا کرنے کو ایک یہ ہی بات کافی ہے ...
ہم جب بات کر رہے ہوتے ہیں تو اکثریت مراد ہوتی ہے ...کسی انفرادی فرد کی نہیں ..بلا شبہ بہترین مسلمان بھی پاکستان میں پائے جاتے ہیں ..ہمارا اصل المیہ یہ ہے کہ اسلام کی باگ ڈور غلط لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی ....بیچاری عام عوام تو ان کو سچا رہنما مان کر ہی فولو کرتی ہے ..میرے نزدیک اصل پکڑ ان سو کالڈ اسلامی رہنماؤں کی ہی ہے ...جو انہیں راستے سے بھٹکا رہے ہیں ..ان کا تو یہ پروفیشن ہے ..آسان مال بنانے کا ذریعہ ...
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
well, why don't you think on the line, that this drama was created by the Shar brothers. They have successfully able to divert people's attention from two big issues which puts them in hot waters. The blast in Lahore and capture of the Spy.
Now in the media nobody is talking about those events for last 3 days it is all about dharna. Why? Think.

یہ دو الگ باتیں ہیں .......میری بات بھی صحیح ہے اور آپ کی بات بھی سولہ آنے صحیح ..
اگر آپ کو یاد ہو کہ ممبئی اٹیک سے پہلے انڈین چینل ٹوینٹی فور سیون اپنے ہاں کے کلپرٹ کو بے نقاب کر رہے .... کہ کیسے سمجھوتہ ایکسپریس پریس اور مختلف انڈیا میں ہونے والے دھماکوں میں انڈین فوج اور ایک تنظیم کا ہاتھ ہے ....ایک پولیس افسر کرکرے کا نام لے رہے تھے جس نے یہ ساری سازشیں بے نقاب کیں ..پھر ایک دن ممبئی اٹیک ہوتا ہے ...کرکرے ٹارگٹ کر کے مار دیا جاتا ہے ...اور پھر میڈیا سب بھول کر ممبئی اٹیک کا رونا روتا رہتا ہے ..
اب کھرے حکومت اور اس کے دوست انڈیا کی طرف نکل رہے ہیں تو یہ تو ہونا ہی تھا .