امین گنڈا پور کا غصہ تھم نہ سکا، ایک بار پھر بجلی بند کرنے کی دھمکی


gadnap11h1i.jpg

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر بجلی بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی

صوابی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا تربیلہ سے ایک بٹن بند کردیا تو آدھا پاکستان اندھیرے میں ڈوب جائے گا، آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔

انہوں نے زور دیا خیبرپختونخوا میں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا عمران خان نے اڈیالہ جیل سے کال دی تو مخالفین کے ساتھ وہ کھیل کھیلیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

گزشتہ روز علی امین گنڈاپوراور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری بھی شامل تھے,ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سےعوام کو ریلیف ملے گا، لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کریں گے، لوڈشیڈنگ کے باعث امن و امان کا مسئلہ بھی بنتا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

نو ٹینشن..... جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں . گنڈاپور ہوائی فائرنگ کرنے پر یقین رکھتا ہے
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Yar Ali 2 kam chor du

aik bhra ghost khana
dosra dharu peena

daily barken na maro kaam kero yar KPK main Tourism potential bht hey , hydl potential b bht hey