امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون

Asmat545

Councller (250+ posts)
کسی بھی ملک میں قانون کا نفاز نہ ہو تو وہ قوم بگڑ جاتی ہے اور یہی کچھ پاکستان کے ساتھ پچھلے68 سال سے ہو رہا ہے. نہ قانون ہے، نہ عدالتیں، نہ پولیس اور نہ پٹواری. ہر سیاستداں نے اقتدار میں آ کر صرف اس ملک سے گوشت اور خون نوچا ہے نہ کہ اس ملک کی عوام کو تمیز اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا. ایک پرانی مثال ہے. اگر کلاس روم کو ہاتھ میں رکھنا ہے تو سب سے شریر بچے کو ایک تھپڑ لگا دو، باقی سارے بدمعاش انسان بن جائیں گے.

جب اشرافیہ پر کوئی قانون نافذ نہیں ہوگا تو جعلی ڈاکٹر بھی
یہ کہہ کر چھوٹ جائیں گے کہ جب زرداری اس ملک کا صدر بن سکتا ہے تو ہم ڈاکٹری کیوں نہیں کر سکتے. اس قوم کو ٹھیک کرنے کے لئے قانون لاگو کرنا پڑیگا.

یہاں دھنیا چرانے والے کو تو ایک سال کی سزا ہو جاتی ہے مگر اس ملک کا پیسہ خانے والوں کو، غیر ملکی ایجنٹ پالنے والوں کو، دن دیہاڑے لوگوں کا قتل کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں ہوتی. جس دن انکو سزا ہو جائے گی، یہ قوم بھی راستے پر آ جائے گی
 
Last edited by a moderator:

israr0333

Minister (2k+ posts)
عوام کو پارلیمنٹ نھیں بلکہ ان کے گھروں کا گھیراؤ کرنا چاہیے تاکہ یہ عبرت کا نشان اور دوسروں کے لئے تلقین بن جائے تب جا کے قانون بھی بنے گا اور عمل بھی ھوگا۔۔۔۔۔۔۔
 

Back
Top