امریکی عدالت نے ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو ختم کرنے سے روک دیا

vNST9965eco.jpg

واشنگٹن: امریکی جج کارل نکولس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس ایڈ (USAID) کو مکمل طور پر ختم کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جج نے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، جج نے ایجنسی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 دنوں میں واپس بلانے کے حکم پر بھی عارضی روک لگائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یونین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹرمپ نے کانگریس سے اجازت لیے بغیر یہ اقدام کیا، جس کی وجہ سے یہ اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کے خلاف کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزامات لگاتے ہوئے اسے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
 

Back
Top