امریکی سازش اور فوجی مداخلت – امریکن اسٹیبلشمنٹ اور عالمی میڈیا

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
امریکی سازش اور فوجی مداخلت – امریکن اسٹیبلشمنٹ اور عالمی میڈیا

Logo.png



آخری امریکی الیکشن سے پہلے جب سیاست بھر پور طریقے سے گرم تھی تو کینیڈا کے صد فیصد لوگ امریکی ٹرمپ کے خلاف تھے جبکہ میں ٹرمپ کے حق میں پوزیشن لے کر بحث کو گرماتا تھا . اس فورم کی طرح گورے بھی مجھے پاگل سمجھتے تھے مگرمیری دلیل کا کوئی جواب انکے پاس نہیں تھا . میں ان سے صرف ایک سوال پوچھتا تھا ، کیا اپ سی این این اور اس جیسے دوسرے میڈیا آؤٹ لیٹ دیکھتے ہیں . جواب ہمیشہ " ہاں " میں ہوتا . امریکی میڈیا صدر صدر ٹرمپ کو ہر سیکنڈ مائکرو سکوپ کے نیچے رکھتا تھا . " تمام حرکتوں " کی ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل کروائی جاتی تھیں. ہالی ووڈ کے ممتاز ستارے کھلے عام صدر ٹرمپ کو گالیاں دیتے تھے . آج گوروں کو ٹرمپ شدید یاد ا رہا ہے کیونکے موجودہ قریب المرگ امریکی صدر جو بائڈن نے جسطرح روس / یو کرین تنازع کو ڈیل کیا ہے ، اس سے پوری دنیا شدید ترین بحران میں مبتلا ہو گئی ہے . سری لنکا دیوالیہ ہو گیا ہے اور پانچ مزید ممالک دیوالیہ پن کی سرحد پر کھڑے ہیں . جو بائڈن انتظامیہ نے محمد بن سلمان اور عمران خان کو حلف اٹھانے کے بعد رابطہ کرنے سے گریز کیا تھا . تیل کے بحران نے جو بیڈن کو سعودی عرب دورہ کرنے پر مجبور کیا . حالیہ سعودی عرب کے دورے میں بھی امریکی صدر کے ساتھ بد ترین سلوک روا رکھا گیا جس سے دنیا حیران و پریشان ہو گئی . اس خطہ میں ایک نئی صف بندی شروع ہو چکی تھی . روس / یو کرائین کے مابین دبی چنگاری اچانک سلگنے لگی


جو بائڈن نے وزیراعظم عمران خان سے انتہائی سرد مہری رکھی اور بلا آخر پاکستانی افواج ، ریاستی اداروں اور مقامی رہزنوں کی مدد سے دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی انتظامی اور معاشی بحران میں مبتلا کر دیا گیا . رجیم چینج سے پہلے ایک کے بعد دوسرا گورا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کر رہا تھا . مجھے اندازہ نہیں کہ انٹرویوز کون اررینج کروا رہا تھا . زیادہ تر غیر ملکی صحافیوں کے سوالات لفظوں کے ہیر پھیر کے ساتھ ایک جیسے ہوتے تھے . انٹرویوز کی رفتار سے اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ انھیں رجیم چینج کا معلوم تھا . عمران خان صحافیوں کا ڈٹ کر جواب دے رہے تھے . انٹرویوز کی اردو ٹرانسلیشن کروا کر عمران خان پاکستانی رائے عامہ اپنے حق میں ہموار کر رہے تھے کیونکے انھیں بھی رجیم چینج کا اندازہ اچھی طرح ہو گیا تھا . ذوالفقارعلی بھٹو صاحب کا ایکشن ری پلے ٢٠٢٢ میں چل رہا تھا . عمران خان ان انٹرویوز کے توسط سے مغرب کو ایک واضح پیغام دے رہے تھے . پورا پاکستان عمران خان کے جوابات سے جھوم رہا تھا . عمران خان کی خارجہ پالیسی خود مختاری کی پالیسی تھی . ایک امریکی صحافی کا انٹرویو پوری دنیا میں وائرل ہو گیا جس میں امریکہ کو اڈے دینے کا سوال پوچھے جانے پر عمران خان نے
Absolutely Not
کہا تھا


Imran Khan and Pakistan paid a very price for saying , Absolutely Not

عمران خان اس دوران روس کا دورہ کرتے ہیں اور روس اسی روز یو کرائین پر حملے کا اعلان کر دیتا ہے . حالات تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں . آرمی چیف جنرل باجوہ عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی کے خلاف اپنی مداخلت کر کے پاکستان میں امریکی سازش اپنے سیاسی اثاثوں اور ریاستی طاقت کے بلبوتے پر کامیاب کرواتے ہیں . غیر یقینی صورتحال اورسیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان آج دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا ہے

فوج نے لوگوں کو معیشیت کے حقیقی خطرات سے توجہ ھٹا کر انتہائی غیر ضروری سیاست میں الجھا دیا ہے ، میڈیا اور عوام اس پاگل پن میں الجھی ہوئی ہے جسکا نا کوئی سر ہے اور نا پیر . حکومت چاہے جس مرضی کے پاس ہو ، حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں
. عمران خان اور پاکستان میں الیکشن اب غیر متعلق ہو چکے ہیں . ٢٢ کڑوڑ عوام اور معشیت اب فیصلہ کن کردار ادا کریں گے . عوام کو جاگنے میں بہت دیر ہو چکی ہے . ضروریات زندگی آہستہ آہستہ مارکیٹ سے غائب ہوتی جائیں گی . دو ماہ پہلے میں نے لکھا تھا کہ پاکستان پر اللہ پاک کا عذاب اب ٹل نہیں سکتا کیونکے عذاب کی تمام شرائط سیالکوٹ واقعہ میں ملوث لوگوں کو فوری انصاف کرنے اور تمام طاقتوروں کا کریمنل بیک گراؤنڈ کے باوجود حکومت ملنا اسکا واضح ثبوت ہیں

قصہ مختصر ، کارپوریٹ میڈیا نے ٹرمپ کے خلاف اور جوبائڈن کے حق میں جو مہم چلائی تھی اسکا خمیازہ آج پوری دنیا بھگت رہی ہے مگر سوچنے اور ماننے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں . ایک منظم امریکی پروپوگنڈا کے نتائج کی صورت میں امریکی تاریخ میں امریکا کو ایک کمزور ترین صدر ملا جو ایک مکمل جملہ بھی ٹھیک سے کہنے کی صلاحیت نہیں رکھتا
امریکی میڈیا کے اسلامو فوبیا پروپوگنڈا نے دنیا کا امن پہلے ہی تباہ و برباد کر دیا ہے . امریکی میڈیا کے پروپوگنڈا نے دنیا کو ایک ایسی تباہی کے دہانے پر پونھچایا ہے ، اسکا بربادی کا اندازہ شائد ہی کسی کو تھا
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
meanwhile aaj trump ki party ke loton ne oos ke khilaf bayan de dia hai.... lagta hai deep state trump ko bhi ibrat ka nishan bnana chahti hai...

janenay walay jantay hain ke trump ne child trading ko roknay ki koshish ki to cia or deep state oos ke khilaf ho gain... kionke deep state or cia chalti hi drugs or child trading per hai (via charities)... jab royals and billionaires and hillary clinton expose hona shuru hui to trump ko htanay ka socha gia...

or bhi bohat kuch per filhal sirf itna hi
 

Back
Top