امریکہ کی جانب سے پاکستان کو مخصوص تشویش کا ملک قراردینے پرسخت ردعمل

12foreignfficeeus.png

ملک میں آزادی کو فروغ دینے سمیت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے وسیع اقدامات کیے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ذرائع کے مطابق جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ نے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والے ملکوں کی فہرست سے بھارت کا نام غائب کر کے پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ آسام، منی پور اور متعدد بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں، عیسائیوں سمیت اقلیتی برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا جس پر پاکستان نے اسے متعصبانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں پاکستان کو مخصوص تشویش کا ملک قرار دیئے جانے کے فیصلے کو پاکستان کی طرف سے دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بھارت میں اقلیتوں سے ناانصافی اور ان پر مظالم کے باوجود مذہبی آزادی کے خلاف ملکوں کی فہرست سے نکالنے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بھارت کو مذہبی آزادی کے خلاف ملکوں کی فہرست سے نکالنا اور پاکستان کو مخصوص تشویش کا ملک قراردینا متعصبانہ اور زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی روایت کے جہاں بہت سے مکتب فکر کے شہری آزادی سے رہ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق ملک میں آزادی کو فروغ دینے سمیت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے وسیع اقدامات کیے ہیں۔ دوسری طرف مذہبی آزادی کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنے والے بھارت کو امریکی محکمہ خارجہ نے سالانہ رپورٹ میں فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ ہمیں اس معاملے پر گہری تشویش ہے اور ہم امریکہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی طرف سے کی گئی سفارشات کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی طرف سے بھارت کے اپنے ملک کی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر اٹھائے جانے والے عوامی خدشات کے مترادف ہے۔ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ کی ایسی متعصبانہ اور امتیازی کوششیں نقصان دہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر مذہبی آزادی کو آگے بڑھانے کے ہمارے مشترکہ مقاصد کو ان عوام سے نقصان پہنچتا ہے۔ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مذہبی عدم برداشت اور اسلاموفوبیا جیسے عصری چیلنجز کا مقابلہ باہمی طور پر احترام اور افہام وتفہیم کی بنیاد پر کی جانے والی اجتماعی تعمیری کوششوں سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
 

Pakistan90210

MPA (400+ posts)
after seeing America's response to Palestine I am not sure why PTI continues to lobby and seek any favor from American Administration and that too against Pak Army
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
سہی ہی تو کیا ہے امریکہ نے، اس میں بھونکنے کی کیا ضرورت ہے، پاکستان میں شدید ترین لاثانی و مذہبی نفرت پائی جاتی ہے۔ اقلیتوں کی ٹکے کی عزت نہیں ہے پاکستان میں۔ دفتر خارجہ کو بھارت کے بارے میں بھونکنے کی بجائے اپنے گھر کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
سہی ہی تو کیا ہے امریکہ نے، اس میں بھونکنے کی کیا ضرورت ہے، پاکستان میں شدید ترین لاثانی و مذہبی نفرت پائی جاتی ہے۔ اقلیتوں کی ٹکے کی عزت نہیں ہے پاکستان میں۔ دفتر خارجہ کو بھارت کے بارے میں بھونکنے کی بجائے اپنے گھر کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہئے

I told that Tattimeter earlier that the US has dumped this stooge and he had to go into his office for a photoshoot. There was no official meeting 😂
 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
after seeing America's response to Palestine I am not sure why PTI continues to lobby and seek any favor from American Administration and that too against Pak Army
فیور نہیں مانگتے بلکہ منہ پر تھپڑ لگاتے ہیں کہ بیغرتو تبلیغ امن، جمہوریت اور رول آف لا کی کرتے ہو جبکہ سپورٹ ڈکٹیٹرشپ، فاشزم اور لاقانونیت کو کرتے ہو