امریکہ کا وینزویلا میں رجیم چینج کا منصوبہ کیوں کامیاب نہیں ہوا؟

boltn111.jpg

امریکہ کا وینزویلا میں رجیم چینج کا منصوبہ کیوں کامیاب نہیں ہوا؟ارشد شریف نے وجہ ڈھونڈنکالی

سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں امریکہ کی جانب سے وینزویلا میں رجیم چینج کے منصوبے کی ناکامی کی وجوہات پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نے اے آروائی نیوز پر اپنے پروگرام "پاورپلے" میں امریکہ کی جانب سے دنیا بھر کے ملکوں میں سیاسی مداخلت کے حوالے سے گفتگو کی۔

https://twitter.com/x/status/1547466766976225280

انہوں نے اس دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ایک انٹرویو کا کلپ بھی شیئر کیا جس میں وہ مختلف ملکوں میں رجیم چینج کااعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وینزویلا میں یہ امریکی منصوبہ کامیاب نہیں ہوا تھا۔

ارشد شریف نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ نے کم از کم 72 ممالک میں رجیم چینج کی کوشش کی،جس کا ذکر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے، اس کتاب میں جان بولٹن نے وینزویلا میں رجیم چینج کے منصوبے کی ناکامی کی تفصیلات بتائی ہیں۔

جان بولٹن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب وینزویلا میں رجیم چینج کی کوشش کی گئی تو وہاں کے تمام جرنیلوں نے وزیر دفاع کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی اور صدر نکولس مادورو کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کیا تھا، اور یہی وہ عمل تھا جو امریکہ نہیں چاہتا تھا،اسی وجہ سے امریکہ کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
کمیونزم کے بانی کارل مارکس کا کہنا ہے، کہ
پوری دنیا میں بر صغیر کے لوگ سب سے ذیادہ اخلاقی انحطاط کا شکار ہیں
اسی لئے اس خطّہ ارض میں سب سے ذیادہ غدّار پیدا ہوئے،گویا
غدّاری اور بِکنا اِنکے خون میں شامل ہے

 
Last edited:

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
kyun k waha ka sipa salar ghadar ni nikla hona mir sadiq or mir jafar ka kirdar ni ho ga waha pe is leye
 

Back
Top