
سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا فوجی اڈے مانگنے پر یوٹرن، صارف نے آئینہ دکھادیا
ماضی میں کچھ ۔ اور حال میں کچھ اور، سینئر صحافی سلیم صافی کا ایک پرانا کلپ ان کے گلے پڑ گیا، جس میں وہ کہتے نظر آئے امریکا نے فوجی اڈے مانگے تھے اور اب یوٹرن لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں امریکا نے فوجی اڈے مانگنے کی بات ہی نہیں کی۔
صارف نے سلیم صافی کی ایک پرانی خبر ٹویٹ پر شیئر کی، جس میں سلیم صافی کہتے نظر آرہے ہیں کہ امریکا قازقستان، ازبکستان،تاجکستان اور پاکستان سے اڈے مانگ رہاہے، اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں، اڈے مانگنے کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ طالبان اگر کابل اور دوسرے بڑے شہروں پر قبضہ کرتے ہیں تو پھر امریکی اپنی فضائی طاقت کے ذریعے افغان حکومت کی مدد کرینگے۔
سلیم صافی نے کہا کہ اس کی دو صورت ہیں ایک ڈرون کا ایک ہوائی جہازوں کے ذریعے، یہ اس صورت میں جب پڑوسی ممالک میں ان کے اڈے ہوں دوسری صورت میں خلیج میں جہاں انکےبحری بیڑے کھڑے ہیں، اڈے ہیں وہاں سے ان کے جہاز جائیں۔
سلیم صافی کی سال پرانی خبرپر عدیل راجا نے لکھا کہ سلیم صافی اب کہتا ہے اڈے مانگے ہی نہیں۔۔ کیسے کر لیتے ہو بھائی؟ #امپورٹڈحکومتنامنظور
https://twitter.com/x/status/1515006548954988547
رواں سال کے ایک اور پروگرام کلپ میں صحافی نے دعویٰ کیا کہ امریکا پاکستان اور ازبکستان سے اڈے مانگے مگر پاکستانی عسکری قیادت نے انکار کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1514647566255808517
دوسری جانب پندرہ اپریل کو سلیم صافی اپنے ہی بیان سے مکر گئے، ٹویٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس کا خلاصہ ملاحظہ کیجیئے،تصویر میں امریکی اڈوں کے معاملے پر عمران خان کا ابسلوٹلی ناٹ، ابسلوٹ جھوٹ، عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے امریکی سازش ابسلوٹ جھوٹ، نو اپریل کو آرمی کی مداخلت اور دباؤ ڈالنے کا عمرانی دعویٰ ابسلوٹ جھوٹ،آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی خواہش ابسلوٹ جھوٹ،آرمی چیف نے اپوزیشن کو تین آپشن دیئے ابسلوٹ جھوٹ، اور سیکیورٹی کمیٹی کی اعلامیہ کی عمرانی تشریح ابسلوٹ جھوٹ۔
https://twitter.com/x/status/1514721949309669384
سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے تفصیلی خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا کو اڈے دینے کا باب بند ہو چکا ہے،پاک امریکا قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں امریکا نے نہ ہوائی اڈوں کا مطالبہ کیا نہ ہی فضائی حدود کے استعمال کی بات کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safi1h1hg11.jpg