
امریکہ میں عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آنے والی خاتون سیاستدان مریم خان پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مریم خان زخمی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں اس وقت پیش آیا جب قانون ساز اسمبلی کی رکن مریم خان عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کیلئے اپنی بہن اور بچوں کے ہمراہ ایکس ایل سینٹر کے باہر ہارٹ فورڈ کے مرکز میں واقع ایک میدان میں موجود تھیں، اس مقام پر عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے تقریبا 4ہزار لوگ موجود تھے، حملہ آور نے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آتی مریم خان کو نشانہ بنایا۔
اسی دوران ایک متعصب شہری نے مریم خان پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، حملہ آور کو مریم خان پر تشدد کرتا دیکھ کر ایک ساتھی نمازی نے حملہ آور کو پکڑا اور مریم خان کو اس کے چنگل سے آزاد کروایا، اتنے میں دیگر نمازی بھی موقع پر پہنچ گئے اور سب نے مل کر حملہ آور کو پکڑکر پولیس کو اطلاع کردی۔
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، کنیکٹی کٹ کے سربراہ فرحان میمن نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ میں مریم خان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، حملہ آور نے پہلے خاتون سے بدتمیزی کی، نامناسب جملے کسے اور پھر انہیں پکڑ کر تشدد کیا اور زمین پر پھینک دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15maryamjhananana.jpg