
ٹویٹر نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹویٹر پر اپنے نام سے چلائے جانے والے ایک جعلی اکاؤنٹ کا نوٹس لیتے ہوئےاسے رپورٹ کیا جس کے بعد ٹویٹر نے اس اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے۔

اسد مجید خان نے اپنے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے اس حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کیلئے اہم اعلان ہے کہ میرا واحد ٹویٹر اکاؤنٹ یہ والا ہے جو کہ ٹویٹر سے ویری فائیڈ بھی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517842345995157504
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹس سے میرا نام استعمال کرکے کوئی بھی بیان جاری کیا جانا جھوٹ اور جعلی ہوگا۔
واضح رہے کہ اسد مجید خان امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر تھے جو اس وقت بیلجئم میں بطور پاکستانی سفیر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اسد مجید خان سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف امریکی سازش کے حوالے سے مراسلہ بھیجنے والے انسان تھے، یہی وہ شخص تھے جنہیں امریکی حکام نے بلا کر پاکستان میں سیاسی تبدیلی سے متعلق پیغام دیا اور اس کے حوالے سے دھمکیاں بھی دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4asadmajeedtaccount.jpg
Last edited by a moderator: