امریکہ: فوجی کی داڑھی منڈوانے کا حکم

hiizharali

Voter (50+ posts)
120816132902_nidal_hasan.jpg
امریکہ میں ایک فوجی عدالت نے بری فوج کے ایک مسلمان میجر کو مقدمے میں حکم دیا ہے کہ وہ اپنی داڑھی منڈوا دیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ وہ اگر ایسا نہ کریں تو ان کی داڑھی زبردستی مونڈھ دی جائے کیونکہ یہ فوج کے ضابطوں کے خلاف ہے۔
میجر ندال حسن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2009 میں امریکی ریاست ٹیکساس کے فوجی اڈے فورڈ ہڈ میں فائرنگ کر کے تیرہ افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ میجر ندال حسن کی داڑھی کی وجہ سے عینی شاہدین کو انہیں پہچانے میں دقت ہو رہی ہے۔
ملزم میجر ندال حسن کے وکلاء کا موقف ہے کہ داڑھی ان کے مذہب، اسلام، کی عکاسی کرتی ہے اور چونکہ انہیں اپنی موت کا پہلے سے احساس ہے اور انہیں یقین ہے کہ داڑھی کے بغیر موت ایک گناہ ہوگا۔ ان کے مطابق زبردستی ان کی داڑھی منڈوانا ان کے حقوق کی پامالی ہوگي۔‘
امریکہ میں فوج کے ضوابط کے مطابق فوجی اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں۔
جج نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم ندال حسن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ انہوں نے داڑھی مذہبی عقیدے کی وجہ سے بڑھا رکھی ہے۔
اگر اکتالیس سالہ میجر ندال حسن قصوار وار پائےگئے تو انہیں سزائے موت سنائي جا سکتی ہے۔



http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2012/09/120906_fort_hood_nadal_shave_ra.shtml

 
Last edited by a moderator:

shaheedchoudry

Minister (2k+ posts)
Beard (darrhi) is just about 5-10 gram hair. Since this is Sunnat Nabipbuh, so it becomes sign of horror for crusaders. Reason for this order is not the recognition of the accused but they want to take out their anger on beard in some way.
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
اگر اس کی داڑھی جرم کرنے سے پہلی تھی تو پھر عدالت غلطی کررہا ہے اگر جرم کرنے کے بعد یہ مسلمان بننے کا فائدہ لے رہا ہے تو یہ ایک جرم اور بھی کررہا ہے-حقوق العباد میں الله بھی تب معافی دےسکتا جب دوسروں کے حق پورے کئے جائیں
 

Back
Top