امریکہ بدل چکا ہے

amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
آخری وقت اشاعت: اتوار 1 ستمبر 2013 ,* 15:14 GMT 20:14 PST

امریکہ نے چونکہ اب ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا تہیہ کر ہی لیا ہے۔لہذٰا اوباما انتظامیہ محض شام تک نہیں رکے گی۔

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے اس بیان سے بھلا کسے اختلاف ہو سکتا ہے کہ شام میں نہتے شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال سفاک ترین حرکت ہے اور دنیا کو شتر مرغ بننے کے بجائے اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہیے۔

اگر کوئی بھی ساتھ نہیں دیتا تب بھی امریکہ اس ظلم کے خلاف اپنے طور پر صف آرا ہوگا تاکہ آئندہ ایسی حرکت کرنے والوں کو کان ہوجائیں۔ اس بیان کے بعد ہمارے دل میں امریکہ کے خلاف جو تھوڑی بہت کدورت تھی وہ بھی صاف ہوگئی۔

وہ دن اور تھے جب ہیروشیما ناگاساکی کو صدر ہیری ٹرومین نےجوہری عبرت کا نشان بنا دیا تھا اور سوا لاکھ جاپانیوں کے سائے تک جل گئے تھے۔

وہ زمانہ اور تھا جب امریکہ نے ویتنام کے تیرہ فیصد جنگلات اور زرعی زمین کو بی باون طیاروں سے ایجنٹ اورنج چھڑک کر زہریلا کر ڈالا تھا ۔

وہ امریکہ اور تھا جس کی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے صدام حسین نے اسی کے عشرے میں ایرانی فوجی دستوں کو پن پوائنٹ کر کے بیس ہزار ایرانیوں کو گیس بموں ، مارٹروں اور شیلوں کی مدد سے اگلے جہان پہنچا دیا تھا اور حلب جاہ میں اپنے ہی پانچ ہزار شہری گیس کے چھڑکاؤ سے مار ڈالے تھے اور ریگن انتظامیہ بضد تھی کہ یہ کارروائی ایرانیوں نے کی ہے۔

اپنی کم بختی کو خود دعوت دی

دراصل شام نے اپنی کم بختی کو خود دعوت دی ہے۔اگر روایتی ہتھیاروں سے وہاں ایک لاکھ کے بجائے دو لاکھ افراد بھی مر جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔آخر پینسٹھ برس سے ہزاروں فلسطینی روایتی امریکی ہتھیاروں سے ہی مرے ہیں اور مر رہے ہیں۔

وہ واشنگٹن اور تھا جس کے بذریعہ اقوامِ متحدہ عراق کی دس برس کی مکمل اقتصادی ناکہ بندی کے سبب پانچ لاکھ سے زائد بچے مرگئے یا اپاہج ہوگئے۔وہ بش سینیئر کوئی اور تھا جس کے دستوں نے جنوبی عراق میں یورینیم سے آلودہ آرٹلری شیل استعمال کیے ۔یوں علاقے میں طرح طرح کے سرطانوں کی ایک طویل فصل لہلا اٹھی۔

وہ طیارے کسی اور امریکہ کے تھے جنہوں نے قندھار کی وادیِ ارغنداب کے گاؤں طارق کلاچی پر دو برس پہلے پچیس ٹن بارود کچھ یوں برسایا کہ اب وہ افغانستان کے نقشے میں ہی نہیں۔البتہ متاثرہ خاندانوں کو دس دس ہزار ڈالر بھی ملے۔

ایک زمانہ تھا کہ بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد شرفا میں شمار ہوتے تھے۔تبھی تو شام انیس سو نوے کی جنگِ خلیج میں عراق مخالف امریکی اتحاد کا حصہ تھا۔تبھی تو سی آئی اے مشتبہ القاعدہ قیدی راز اگلوانے کے لیے ابھی کچھ عرصے پہلے تک بشار الاسد حکومت کے حوالے کیا کرتی تھی۔لیکن اب نہ وہ شریف شام رہا اور نہ ہی وہ سفاک امریکہ۔

دراصل شام نے اپنی کم بختی کو خود دعوت دی ہے۔اگر روایتی ہتھیاروں سے وہاں ایک لاکھ کے بجائے دو لاکھ افراد بھی مر جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔آخر پینسٹھ برس سے ہزاروں فلسطینی روایتی امریکی ہتھیاروں سے ہی مرے ہیں اور مر رہے ہیں۔

حال ہی میں مصر میں ایک ہزار سے زائد افراد بھی انہی ہتھیاروں سے قتل ہوئے۔کسی نے کوئی اعتراض کیا؟ لیکن کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال سے چودہ سو انتیس معصوم شہریوں کی ہلاکت تو کوئی سفاک سے سفاک انسان بھی برداشت نہیں کر سکتا۔چے جائکہ مہذب دنیا؟ چے جائکہ امریکہ اور فرانس وغیرہ ؟

وہ امریکہ اور تھا جس کی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے صدام حسین نے اسی کے عشرے میں ایرانی فوجی دستوں کو پن پوائنٹ کر کے بیس ہزار ایرانیوں کو گیس بموں ، مارٹروں اور شیلوں کی مدد سے اگلے جہان پہنچا دیا تھا اور حلب جاہ میں اپنے ہی پانچ ہزار شہری گیس کے چھڑکاؤ سے مار ڈالے تھے اور ریگن انتظامیہ بضد تھی کہ یہ کارروائی ایرانیوں نے کی ہے۔

حالانکہ امریکہ سمیت دنیا کے ایک سو اٹھاسی ممالک نے کیمیاوی ہتھیاروں کی تیاری، زخیرے اور استعمال پر پابندی کے عالمی کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں۔لیکن شام، اسرائیل اور مصر ان چند ممالک میں شامل ہیں جو اس کنونشن کو تسلیم نہیں کرتے۔(مصر کے بارے میں تو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس نے یمن میں سن ساٹھ کی دہائی میں باغیوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے۔تہتر کی جنگ کے دوران شام کو احتیاطاً کیمیاوی ہتھیاروں کے سمپل بھی بھجوائے اور صدام حسین کو اس شعبے میں مہارت دلانے کے لیے مغربی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ فعال کردار ادا کیا۔مگر اسرائیل اور مصر کی بات کچھ اور ہے۔شام سے بھلا ان کا مقابلہ کیسے ہوسکتا ہے)۔

امریکہ نے چونکہ اب ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا تہیہ کر ہی لیا ہے۔لہذٰا اوباما انتظامیہ محض شام تک نہیں رکے گی۔ شام کے بعد وہ اسرائیل اور مصر کو کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط پر مجبور کرے گی۔ایران کے بعد سعودی اور اماراتی جوہری پروگرام پر بھی پابندیاں لگوائے گی۔اور کیمیاوی ہتھیاروں کے دستخطی کے طور پر امریکہ کو انتیس اپریل دو ہزار بارہ تک اپنی قاتل گیسوں سے جو سو فیصد چھٹکارا پانا تھا۔وہ اپنی کوتاہی پر عالمی برداری سے معافی بھی مانگے گا اور شام پر حملے سے پہلے پہلے اپنے بقیہ پانچ ہزار ٹن کیمیاوی ہتھیاروں کے زخیرے کو بھی چوک میں رکھ کے آگ لگائے گا۔۔۔

مجھے قطعاً تعجب نا ہوگا کہ اگلے ہفتے سے ڈالر پر جارج واشنگٹن کے بجائے گوتم بدھ کی تصویر چھپنے لگے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity/2013/09/130901_baat_se_baat_zz.shtml

Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکہ نہیں بدلتا مفادات کے پیش نظر اہداف بدلتے ہیں
افغانستان، عراق، تیونس، لیبیا میں جمہوریت قبول - مصر میں نا منظور
پاکستان میں سیکولر لبرلز کے شانہ بشانہ شام میں خلاف
عرب کے ایک حصے میں جمہوریت پسندوں کا حلیف دوسرے میں بادشاہوں کا
 
Shah Brahman

Senator (1k+ posts)

ارے بھائی

یہ طنزیہ انشائیہ لکھا ہے ، وسعت اللہ صاحب نے

میں بھی کل یہی سوچ رہا تھا کہ اگر شامی حکومت نے روایتی ہتھیاروں سے دس ہزار مزید بندے مار دئیے ہوتے یا جہاں پر زہریلی گیس کے استمعال کا الزام ہے وہاں پر بم گرا کر پانچ گنا بندے مار دئیے ہوتے تو امریکہ اور یورپ کے کان پر جوں بھی نا رینگتی

زہریلی گیس کا استمعال تو محض ایک بہانہ ہے اصل بات اپنی ٹھیکیداری اور چوہدراہٹ قائم کرنا ہے

ف ج
 
gre8nation

MPA (400+ posts)
US will not attack syria .Obama words are just lollipop to saudi arabia .if he attack it would be no more than little fireworks ,It is much ado about nothing for west.
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

ارے بھائی

یہ طنزیہ انشائیہ لکھا ہے ، وسعت اللہ صاحب نے

میں بھی کل یہی سوچ رہا تھا کہ اگر شامی حکومت نے روایتی ہتھیاروں سے دس ہزار مزید بندے مار دئیے ہوتے یا جہاں پر زہریلی گیس کے استمعال کا الزام ہے وہاں پر بم گرا کر پانچ گنا بندے مار دئیے ہوتے تو امریکہ اور یورپ کے کان پر جوں بھی نا رینگتی

زہریلی گیس کا استمعال تو محض ایک بہانہ ہے اصل بات اپنی ٹھیکیداری اور چوہدراہٹ قائم کرنا ہے

ف ج
کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر حملہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ امریکہ کے ہی سپلائی کئے ہوے ہیں

ماضی گواہ ہے
 
Pukaar

Senator (1k+ posts)
امریکہ نہیں بدلتا مفادات کے پیش نظر اہداف بدلتے ہیں
افغانستان، عراق، تیونس، لیبیا میں جمہوریت قبول - مصر میں نا منظور
پاکستان میں سیکولر لبرلز کے شانہ بشانہ شام میں خلاف
عرب کے ایک حصے میں جمہوریت پسندوں کا حلیف دوسرے میں بادشاہوں کا

Egypt main jamhoori hukoomat American nay nahi girai.. Egypt Army nay girai hay. Doosra yah ke America shaami librals kay saath hay.. teesra ye ke Arab ka kisi hissay main Jamhooriat nahi.. siway Lebanon or Iraq ke..
 
ASQR1

Chief Minister (5k+ posts)
Meri dua hay keh esa hi hjo, or America apni woho palicy per aa jaey jo America nay tarkee-E-watan kokeha tha, keh mujhey apney ghalib log do, mujhey apney mazloom log do or mien unhey zindagi don ga, taleem don ga or achi zindagi don ga.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Egypt main jamhoori hukoomat American nay nahi girai.. Egypt Army nay girai hay. Doosra yah ke America shaami librals kay saath hay.. teesra ye ke Arab ka kisi hissay main Jamhooriat nahi.. siway Lebanon or Iraq ke..
کرائے کے ٹٹو مل جائیں تو امریکہ اپنے ہاتھ گندے نہیں کرتا. افغانستان میں نہیں ملے تبھی اسے خود کودنا پڑا مصر میں سیسی مل گیا

بشار لبرل نہیں ہے؟

لیبیا میں ابھی بھی آمریت چل رہی ہے؟ مصر میں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا، کیونکہ مرضی کے لوگ کامیاب نہیں ہوئے

طالبان پر جس طرح کی شریعت نافذ کرنے کا الزام ہے عراق میں اسی طرح کی جمہوریت مسلط ہے اور افغانستان میں بھی
 
seekers

Minister (2k+ posts)
1101948816-2.gif
 
Pukaar

Senator (1k+ posts)
کرائے کے ٹٹو مل جائیں تو امریکہ اپنے ہاتھ گندے نہیں کرتا. افغانستان میں نہیں ملے تبھی اسے خود کودنا پڑا مصر میں سیسی مل گیا

بشار لبرل نہیں ہے؟

لیبیا میں ابھی بھی آمریت چل رہی ہے؟ مصر میں جمہوریت کو چلنے نہیں دیا گیا، کیونکہ مرضی کے لوگ کامیاب نہیں ہوئے

طالبان پر جس طرح کی شریعت نافذ کرنے کا الزام ہے عراق میں اسی طرح کی جمہوریت مسلط ہے اور افغانستان میں بھی

To sara qusoor 10000 kilometer door baithay Amerikyoon ka hay?? Baqi Egyptian aur Libyan, aur Iraqi to bejaan puppets hay jo apna acha bura nahi dekh saktay..
America ko blame denay se behtar nahi ke hum sari responsibility Allah par daal dain kyoon ke aakhir taqdeer to usi nay likhi hay..??
 
امریکہ کو اپنے حصے کے جرائم کا بوجھ اٹھانا ہو گا. آپ کو جو بہتر لگے اس پر ساری ذمہ داری ڈال دیں
 
Pukaar

Senator (1k+ posts)
امریکہ کو اپنے حصے کے جرائم کا بوجھ اٹھانا ہو گا. آپ کو جو بہتر لگے اس پر ساری ذمہ داری ڈال دیں

Baat sedhi se hay.. Hum Tipu Sultan kay zawal ka zimmaydari Mir Jafar ko detay hain British Viceroy ko nahi. Hum Pakistan ko azaad karnay ka ai'zaaz Quaid-e-Azam ko detay hain Queen of England ko nahi.. Isi tarhaan Muslim Ummah kay zawal ka zimaydar Muslims hain America nahi..
ye mera khiyal hay..
 
یہاں بات زوال کی نہیں ظلم کی ہو رہی ہے، ظلم کا الزام ظالم کو ہی دیا جائے گا