امریکا نے بھارت سے وجہ بتائے بغیر اچانک مذاکرات ملتوی کردیے

Kamran Stu

MPA (400+ posts)
news-1530199487-1966.jpg

امریکا نے بھارت سے اعلی سطح کے مذاکرات وجہ بتائے بغیر اچانک ملتوی کردیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے واشنگٹن میں طے تھے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو فون کرکے اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیے جارہے ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مذاکرات کے سلسلے میں بھارتی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔ مذاکرات کی منسوخی کے باوجود امریکا کا بھارت کو اگلی تاریخ فوری دینے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو اگلے ہفتیامریکی ہم منصبوں سے ملاقات کرنا تھی۔ بھارت نے امریکی ٹیرف کے ردعمل میں 29 امریکی اشیا پر اضافی ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے

جب امریکا نے بھارت کے ساتھ مذاکرات ملتوی کیے۔ رواں سال مارچ میں بھی بھارت سے مذاکرات ملتوی کیے گئے تھے جب اس وقت کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا بھارت سے روس سے ایس-400 میزائل سسٹم اور ایران سے تیل خریدنے پر ناراض ہے۔اس کے علاوہ تجارتی معاملات میں بھی دونوں ممالک میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت امریکا ترجیحات میں شامل نہیں جس کا فوکس روس اور شمالی کوریا پر ہے۔ بھارت سے مذاکرات ملتوی کرنے کی ایک ممکنہ وجہ 15 جولائی کی ٹرمپ-پیوٹن ملاقات ہوسکتی ہے جو ہیلیسینکی یا ویانا میں ہوگی

Source
 
Last edited by a moderator:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی حکمرانوں کے بعد اب بھارت کے حکمرانوں کو اس کے اوقات دکھانے کا وقت آ گیا ہے ، پاکستان میں الیکشن کا دور ہے ، امریکا پریشان ہے ، شائد اس دفعہ امریکی یاری اور ذلت اور خواری پاکستان کیلئے ممکن نہ ہو جو اس سے پہلے حکمران کرتے رہے ہیں