امریکا نے اپنے لئے لاکھوں دشمن پیدا کر لئے

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
امریکا کروڑوں دشمن بھی افورڈ کرتا ہے مثلا پاکستان کا ہے امریکا کے چکروں میں ہم سے بہت سارے دشمن بن گئے ہیں ہمارے
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ذرا تصور کريں کہ وہ تمام دہشت گرد جو پاکستان کے اندر گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں، اگر ان کے خلاف کوئ کاروائ نہ کی جاتی اور وہ آج بھی بلا روک ٹوک پاکستان کے اندر کم سن بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکميل کے ليے خود کش حملہ آور بنانے میں مصروف ہوتے اور پاکستان کے اہم شہروں ميں بغیر کسی روک ٹوک کے دہشت گردی کرنے کے لیے آزاد ہوتے تو اس کے نتيجے ميں کتنے اور معصوم پاکستانی شہری لقمہ اجل بنتے۔ کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ ان دہشت گردوں کے خلاف اس خوف اور خدشے کے تحت کاروائ نہيں کی جانی چاہيے کہ ان کے خلاف کسی بھی آپريشن کے نتيجے ميں بے گناہ افراد کی ہلاکت کا امکان موجود رہتا ہے؟

کيا آپ کے خيال ميں دنيا ميں آج زيادہ امن ہوتا اگر القائدہ کی دو تہائ سے زيادہ قيادت جو گزشتہ 10 برسوں کے دوران گرفتار اور ہلاک ہو چکی ہے، اسے بغیر کسی ردعمل اور کاروائ کے خوف کے اپنی کاروائياں جاری رکھنے کا موقع فراہم کيا جاتا؟ ايسی صورت حال ميں ان مجرموں کو اپنی صلاحيتوں ميں اضافے اور اپنی تنظيم کو مضبوط کر کے اس ميں مزيد دہشت گرد شامل کرنے کا موقع ملتا جس کے نتيجے ميں ان کی جانب سے مزید قتل و غارت گری کا بازار گرم کيا جاتا۔

اس میں کوئ شک نہيں کہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم اور ان مجرموں کو قانون کے کٹہرے ميں لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ضمن ميں بے گناہ انسانوں کی جانيں بھی گئ ہيں۔ سينکڑوں کی تعداد ميں امريکہ اور نيٹو کے فوجی بھی اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ ليکن يہ نہیں بھولنا چاہيے کہ ہزاروں کی تعداد ميں بے گناہ شہری آج اس وجہ سے محفوظ بھی ہیں کہ القائدہ اور اس سے منسلک گروہ اپنی بقا کی کوشش کر رہے ہيں اور ان کی تمام تر توجہ 911 جيسے مزيد واقعات کی بجاۓ اپنی وجود کے دفاع پر ہے۔ میں يہ بھی واضح کر دوں کہ امريکی اور نيٹو افواج بے گناہ افراد کی ہلاکت کے واقعات کی اصل ذمہ دار نہيں ہیں۔ يہ ايک واضح حقیقت ہے کہ دہشت گرد دانستہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے انسانی آباديوں کو استعمال کرتے ہيں اور عام لوگوں ميں گھل مل جاتے ہیں۔ يہ وہ مجرم اور ان کا طریقہ کار ہے جو آپ کی تنقيد کے اصل حقدار ہیں جو مذہب کا سہارا لے کر بے گناہ عورتوں اور بچوں کو بھی معاف نہيں کرتے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا کروڑوں دشمن بھی افورڈ کرتا ہے مثلا پاکستان کا ہے امریکا کے چکروں میں ہم سے بہت سارے دشمن بن گئے ہیں ہمارے
اور امریکہ اپنے مفادات کا دوست ہے. عراق، لیبیا، مصر میں اس نے پرانے دوستوں کے ساتھ کیا کیا کون واقف نہیں. کسی کو استثنی حاصل نہیں ہے سب کا نمبر لگا ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عراق لیبیا میں امریکی مس ایڈونچرز کے بغیر دنیا یقینا زیادہ محفوظ ہوتی
 
Pukaar

Senator (1k+ posts)
عراق لیبیا میں امریکی مس ایڈونچرز کے بغیر دنیا یقینا زیادہ محفوظ ہوتی

America is strong enough to do any misadventure. What about Muslims? Whats holding them back? Isn't Quran good enough of a guidance? I think its the leaders and neither political nor religious leaders can lead Muslims to success or strength.
 
allahkebande

Minister (2k+ posts)
اور امریکہ اپنے مفادات کا دوست ہے. عراق، لیبیا، مصر میں اس نے پرانے دوستوں کے ساتھ کیا کیا کون واقف نہیں. کسی کو استثنی حاصل نہیں ہے سب کا نمبر لگا ہے

امریکا کی جنگ اسلام کے خلاف نہیں تھی ۔ اسلام کو ڈھال کے طور پر القاعدہ نے استعمال کیا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا کی جنگ اسلام کے خلاف نہیں تھی ۔ اسلام کو ڈھال کے طور پر القاعدہ نے استعمال کیا
لیکن نشانہ مسلمان بنے. امریکہ اور اس کے حمایتیوں نےافغانستان میں طالبان/القاعدہ کے خلاف محاذ، عراق میں ڈبلیو ایم ڈیز کی موجودگی کا بہانہ، یا لیبیا میں جمہوریت لانے کے شوق کو بطور ڈھال استعمال کیا
 
allahkebande

Minister (2k+ posts)
لیکن نشانہ مسلمان بنے. امریکہ اور اس کے حمایتیوں نےافغانستان میں طالبان/القاعدہ کے خلاف محاذ، عراق میں ڈبلیو ایم ڈیز کی موجودگی کا بہانہ، یا لیبیا میں جمہوریت لانے کے شوق کو بطور ڈھال استعمال کیا

مسلمان اگر حقوق العباد کی حق تلفی کرتے ہوں تو پھر مسلمان تو نا ہوئے اور ویسے بھی فرقہ پرست چاہے سنی ہوں یا شیعہ دائرہ اسلام میں نہیں اور اسی تفریق کا خمیازہ القاعدہ اور داعش ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مسلمان اگر حقوق العباد کی حق تلفی کرتے ہوں تو پھر مسلمان تو نا ہوئے اور ویسے بھی فرقہ پرست چاہے سنی ہوں یا شیعہ دائرہ اسلام میں نہیں اور اسی تفریق کا خمیازہ القاعدہ اور داعش ہیں
فرقہ پرست لبرلز کے ساتھ مل کر اس خمیازے کی بھرپائی جمہوریت برسا کر کر رہے ہیں
 
allahkebande

Minister (2k+ posts)
فرقہ پرست لبرلز کے ساتھ مل کر اس خمیازے کی بھرپائی جمہوریت برسا کر کر رہے ہیں

یہ اسلام کے لبادے میں چھپے اسلام دشمنوں کا پراپگینڈا ہے کہ امریکہ کو بنیاد بنا کر جہاد کا منجن بیچو ۔ آپ بھی اس سے متاثر ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ اسلام کے لبادے میں چھپے اسلام دشمنوں کا پراپگینڈا ہے کہ امریکہ کو بنیاد بنا کر جہاد کا منجن بیچو ۔ آپ بھی اس سے متاثر ہیں
اسلام دوستوں کی امریکہ سے دوستی کی داستانیں افغانستان، عراق، مصر، لیبیا تک پھیلی ہیں مزید زیر غور ہیں