امریکا میں برفباری، شمالی ڈکوٹا، منیسوٹا

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
امریکا میں برفباری، شمالی ڈکوٹا، منیسوٹا اور اڈاہو نے سفید چادر اوڑھ لی

Last Updated On 07 December,2016 04:12 pm

364427_41849103.jpg

شمالی ڈکوٹا کے شہر گرینڈ فورکس میں صرف ایک رات میں ایک فٹ پڑنے والی برف نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔

لاہور (دنیا نیوز) امریکا میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری سے وسطی ریاستوں شمالی ڈکوٹا، منیسوٹا اور اڈاہو نے سفید چادر اوڑھ لی۔
معمول سے زیادہ گرم نومبر کے بعد دسمبر امریکا میں سردی لے ہی آیا۔

امریکا کی تین وسطی ریاستوں شمالی ڈکوٹا، منیسوٹا اور اڈاہو میں برف کے طوفان نے ڈرائیوروں کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں۔

شمالی ڈکوٹا کے شہر گرینڈ فورکس میں صرف ایک رات میں ایک فٹ پڑنے والی برف نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔

ریاست منیسوٹا کے شہر مورہیڈ میں برف سے ٹریفک جام ہو گئی۔ پرائیویٹ کنٹریکٹر اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں سے برف ہٹاتے نظر آئے۔ ریاست اڈاہو کے علاقے بوئیس سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات بھی ہوئے لیکن کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ تک برفباری کی پیشگوئی کی ہے
۔

- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/364427#sthash.LdRGYAoT.dpuf
 

Ballal

Banned
Re: امریکا میں برفباری، شمالی ڈکوٹا، منیسوٹ&#1

christmas ki vacations ka agaj hone wala hai .