امت کے ٹھکیدار

seekers

Minister (2k+ posts)
میں نے پرسوں رات بستر پر لیٹنے اور سونے کے تمام معروف حربے آزمانے کے بعد ابھی اپنی کروٹیں گننی شروع ہی کی تھیں کہ فون کی گھنٹی بجنے لگی۔ دل ہی دل میں فون کرنے والے کو کوستے ہوئے کال ریسیو کی تو لائن پر ایک بزرگ دوست تھے جنہوں نے سلام دعا کی زحمت کیے بغیر ایک سوال داغ دیا؛

“ہاں بھئی تم بڑے بلاگ شلاگ لکھتے ہو یہ بتاؤ امّت مسلمہ کو کیا کرنا چاہئے؟”میں اس سوال کے سیاق و سباق کو سمجھنے کی کوشش کر ہی رہا تھا کہ ان صاحب نے میری خاموشی سے اندازہ لگا لیا کہ مجھ تک ابھی وہ خبر نہیں پہنچی جس کا انہیں علم ہو چکا ہے۔ میرے بے خبری پر پھٹکار بھیجنے کے بعد میرے محترم نے مجھے اس خبر سے سرفراز کیا کہ امریکہ نے شام پر حملے کا ارادہ کر لیا ہے اور کانگرس سے منظوری کے بعد اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ سے قطع نظر امریکہ جمہوریت کے فروغ اور امن عامّہ کی حفاظت کے لیے شام پر حملہ کر دے گا۔
یعنی ہم جلد ہی امریکہ اور القائدہ دونوں کو شام میں جمہوریت یا خلافت یا شاید دونوں کے لیے بشار الاسد کے خلاف جنگ لڑتے دیکھیں گے۔ ادھر خادم حرمین شریفین جنگ کی آگ میں تیل ڈالنے کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ پکڑ کے امریکہ یا القائدہ یا پھر دونوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں گے۔اس وقت تو میں نے محترم دوست سے یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ میں سونے والا تھا، تاکہ ٹی وی کھول کے اپنی بے خبری کا ازالہ کر سکوں لیکن انہیں اپنے سوال یعنی امّت مسلمہ کو کیا کرنا چاہئے کے جواب کے لیے اصرار کرتا سن کے میں نے اجازت چاہنے سے پہلے انہیں ایک لطیفہ سنا دیا۔اس لطیفے کے مطابق ریلوے میں ملازمت کے امیدوار سے انٹرویو بورڈ نے یہ پوچھا کہ اگر تم ایک ہی لائن پر دو ٹرینوں کو آتے دیکھو تو کیا کرو گے؟

امیدوار نے جواب دیا کہ میں کانٹا بدلنے والے کو خبر دوں گا۔
انٹرویو کرنے والے نے پوچھا کہ اگر وہ اپنی جگہ نا ہو تو؟ امیدوار نے کہا کہ میں سٹیشن ماسٹر کو بتاؤں گا۔اگلا سوال آیا کہ اگر وہ بھی چھٹی پر ہو تو؟ امیدوار نے کہا کہ میں لال کپڑا لہرا کے ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنے کی کوشش کروں گا۔سوال ہوا کہ اگر لال کپڑا بھی نا ملے تو؟ نوکری کے امیدوار نے کہا کہ اس صورت میں میں اپنی خالہ کو فون کروں گا کہ فوراً پہنچیں۔انٹرویو کرنے والے نے حیرت سے پوچھا کہ تمہاری خالہ وہاں کیا کریں گی۔ امیدوار نے کہا کہ کر تو وہ کچھ نہیں سکیں گی لیکن انہیں ٹرین کی ٹکر دیکھنے کا بہت شوق ہے۔اس وقت جب کہ امریکہ اقوام متحدہ کے کانٹا بدلنے کا انتظار کرنے پر تیار ہے نہ اقوام متحدہ کانٹا بدلنے کے لیور پر زور لگانے کے لیے آمادہ نظر آتی ہے۔

چین کا لال کپڑا کہیں کھو گیا ہے اور روس کا سٹیشن ماسٹر اپنی لالٹین کا تیل لینے سعودی عرب گیا ہوا ہے تو امّت مسلمہ کی خالہ عرف پاکستان ٹرین کی ٹکر دیکھنے کے علاوہ کر بھی کیا سکتی ہے۔تفنن برطرف، اس صورتحال میں یہ سوال کہ امّت مسلمہ کو کیا کرنا چاہیے اتنا بے معنی ہے کہ اس کا ریلوے کے امیدوار سے زیادہ مناسب جواب نہیں دیا جا سکتا۔ہمارے ایک دوست نے ایک بار ایسی چیزوں کی فہرست بنائی تھی جن کا ذکر عام طور پر سنا جاتا ہے لیکن انہیں دیکھا کسی نے نہیں۔ اس فہرست میں اڑن طشتریوں اور چاند کی بڑھیا کے بعد تیسری مقبول لیکن ناپید چیز امّت مسلمہ تھی۔ہم نے اس فہرست پر بہت بحث کی تھی لیکن ہم اس سوال کا جواب ڈھونڈنے میں ناکام رہے تھے کہ جب ہمارے سکولوں کی کتابوں سے فارن پالیسی تک امّت مسلمہ ہر جگہ موجود ہے تو ہم اپنے بچوں کو چاند کی بڑھیا کے بارے میں کیوں نہیں پڑھاتے اور یہ بھی کہ ایلینز سے برادرانہ تعلقات قائم کرنے میں کیا چیز مانع ہے؟

http://urdu.dawn.com/2013/09/02/ummat-e-muslima-syria-and-pakistan-salman-hyder-aq/
 
Last edited by a moderator:

vote4pti

Minister (2k+ posts)
Ummat-e-Muslima ko lambi taan kar sona chahye, aur Alhamdulillah so b rahi hai, aur Islam k 'thekedaar' jaag rahe hain bus.... aur zillat hai k khatam hone mein nahi aa rahi....
 

MYCOUNTRY

Minister (2k+ posts)
شام پر امریکا کا حملہ ، ایک شیطان پر دوسرے شیطان کا حملہ ہوگا .
الله نے قرآن کریم میں فرمایا ہے ، " ہم بغض سے بغض کو ہلاک کرتے ہیں "،
اگر یہ حملہ حقیقی ہوا تو عوام پر بمباری کے بجایے ایک ہی راکٹ مارنا ہوگا ، بشر اسد کی کمین گاہ پر ... کافی خون بہ چکا ، امریکا اور بشر دونوں ہی خون کے دیوانے ہیں .
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
جسکے پاس زیادھ جدید ھتھیار، ٹریننگ یافتہ فوج، فوجی اخراجات،اور نت نئے جاسوسی کے ھتھیار ھیں وھی غالب رھے گا کوی بھی فریق اسلام کی خاطر اب نھیں لڑتا جو فرشتے مدد کو آئیں۔
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
شام پر امریکا کا حملہ ، ایک شیطان پر دوسرے شیطان کا حملہ ہوگا .
الله نے قرآن کریم میں فرمایا ہے ، " ہم بغض سے بغض کو ہلاک کرتے ہیں "،
اگر یہ حملہ حقیقی ہوا تو عوام پر بمباری کے بجایے ایک ہی راکٹ مارنا ہوگا ، بشر اسد کی کمین گاہ پر ... کافی خون بہ چکا ، امریکا اور بشر دونوں ہی خون کے دیوانے ہیں .
بات ایک راکٹ کی یا ایک بشر الاسد کی ھلاکت کی ھو تو کس کو اعتراض ھے امریکہ اسرائیل سعودیہ کو ویلکم ھے آئیں اور اپنے اپنے نافرمانوں کو سزا دیں
مگر انکی تسلی تب تک نھیں ھوگی جب تک لاکھوں لوگ بے سروساماں مھاجر ھو کر دوسرے ملکوں میں دھکے نہ کھائیں ان کا ایمان بھی سلامت نہ رھے اور بھت ساری لڑکیاں بے آبرو ھو کر معاشرے کا بوجھ نہ بنیں۔کافی ساری آبادی موت کی آغوش میں نہ جاے اور انکے خوبصورت شھر کھنڈرات نہ بن جائیں۔ آپ دیکھ لیں غزھ میں جونھی کوی اچھی بلڈنگ بنتی ھے اسرائیل اسے تباھ کردیتا ھے۔ یہ ایک بھت ھی موثر طریقہ ھے مسلمانوں کو معاشی طور پر پیچھے دھکیلنے کا۔

 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
جسکے پاس زیادھ جدید ھتھیار، ٹریننگ یافتہ فوج، فوجی اخراجات،اور نت نئے جاسوسی کے ھتھیار ھیں وھی غالب رھے گا کوی بھی فریق اسلام کی خاطر اب نھیں لڑتا جو فرشتے مدد کو آئیں۔
فرشتے ظالموں کي مدد کرنے نہيں آتے ہاں جب حضرت مہدي رحمتہ اللہ عليہ تشريف لائيں گے تو اس دور ميں فرشتے مسلمانوں کي جہاد ميں مدد کريں گے کيونکہ مسلمانوں ميں ظالموں کا خاتمہ ہو چکا ہو گا
 

the.paki

Senator (1k+ posts)
جسکے پاس زیادھ جدید ھتھیار، ٹریننگ یافتہ فوج، فوجی اخراجات،اور نت نئے جاسوسی کے ھتھیار ھیں وھی غالب رھے گا کوی بھی فریق اسلام کی خاطر اب نھیں لڑتا جو فرشتے مدد کو آئیں۔

Only up to some extent . Afghan example is best example? did the USA won there ..........?haan vietnam as well
the biggest thing for fighting is a big heart and courage to fight which neither US forces has nor pakistan army
 

the.paki

Senator (1k+ posts)
امّت کا اتنا قصور نہیں
ہمارے حکمرانو کا ہے
ایک عام آدمی کا دل تو دکھتا ہے
 

Innocent person

Politcal Worker (100+ posts)
جسکے پاس زیادھ جدید ھتھیار، ٹریننگ یافتہ فوج، فوجی اخراجات،اور نت نئے جاسوسی کے ھتھیار ھیں وھی غالب رھے گا کوی بھی فریق اسلام کی خاطر اب نھیں لڑتا جو فرشتے مدد کو آئیں۔

I think u forgot the defeat of technology in Afghanistan.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امّت کا اتنا قصور نہیں
ہمارے حکمرانو کا ہے
ایک عام آدمی کا دل تو دکھتا ہے

اپنی باری آئی تو ان لوگوں کو "پاکستان فرسٹ" بھول گیا اور امت یاد آنے لگی ہے. افغانستان، عراق اور مصر میں امریکہ و "امت" کے تعاون سے ٹرینوں کی ٹکر دیکھنے کے شوقین و تماشبین، ہور شوق پورا کریں
 
Last edited:

Back
Top