اللہ تعالی آپ کو دیدہ بینا عطا فرمائے۔
آپ اس پولیس کو "فرشتہ" بنائے بیٹھے ہیں جس میں سپریم کورٹ کے مطابق 40 فیصد بھرتیاں سیاسی ہیں اور جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ہیں جنہیں ذوالفقار مرزا نے بھرتی کیا۔ کراچی میں لیاری یا سہراب گوٹھ مافیا بڑے نہیں ہیں، بلکہ کراچی کا سب سے بڑا مافیا "پولیس مافیا" ہے جو کہ سب سے زیادہ پیسہ بنا رہا ہے۔
ایسے کرپٹ پولیس مافیا کو آپ نے متحدہ کے بغض و عناد میں جیسے فرشتہ بنایا ہے، وہ افسوسناک ہے۔
آپ کو انصاف سے کام لینا چاہیے اور اگر کراچی پولیس منصفانہ آپریشن نہیں کر رہی تو پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھانا چاہیے۔
متحدہ کے سابق رکن اسمبلی ہاشمی بھائی رات 8 بجے سے لیکر 11 بجے تک پاپوش کے علاقے میں تدفین میں مصروف تھے۔ یہ واردات بھی 11 بجے کے قریب ہوئی۔ اسکے 2 گھنٹے بعد پولیس نے ہاشمی بھائی کو انکے گھر سے گرفتار کر لیا۔
عدالت میں جج نے پوچھا تو پولیس کوئی گواہ پیش کر سکی اور نہ کوئی آلہ قتل برآمد ہوا۔
البتہ پولیس نے 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، پہلا قتل، دوسرا دہشتگردی۔۔۔۔ اور تیسرا اسلحہ چھیننے کا۔ مگر یہ سب کچھ جھوٹ ہے اور خود پولیس کی اپنی گواہی کے مطابق اسلحہ تھا ہی نہیں جو استعمال ہوتا۔
بہرحال پولیس تو جھوٹی ثابت ہو ہی گئی تھی، مگر آپ کے آسمانی صحیفے امت کذاب اخبار نے زبردست قسم کی فلمی سٹوری شائع کی جس میں واردات کی ایک ایک جز کو یوں بیان کیا گیا جیسے امت اخبار کا رپورٹر موقع پر بیٹھا ہے، اسکی آنکھوں کے سامنے واردات ہو رہی ہے، بلکہ قاتل نے پہلے آ کر اسے پوری رپورٹ پیش کی ہے کہ اس نے قتل کرنے کا پلان کیسے بنایا ہے اور دیگر کون سے خفیہ لوگ ہیں جو موقع واردات پر تو موجود نہیں مگر پلان کا حصہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ تو شرم کریں۔۔۔ اپنے اس آسمانی صحیفے امت کذاب اخبار پر یوں تو آمنا صدقنا نہ کہیں۔