
معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہیئرڈ کو سابق شوہر جونی ڈیپ سے ہتک عزت کے مقدمے میں شکست کے بعد ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی ریاست ورجینیا کے ایک جج نے ایمبر کی جانب سے اسی مقدمے میں نئے ٹرائل کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایمبر ہیئرڈ کے وکلا نے جج پینی ازکاریٹ سے کہا کہ وہ جونی ڈیپ کو 10 ملین ڈالر دینے کے جیوری کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیں اور مقدمے کی سماعت کا اعلان کریں۔
تاہم جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ ایمبر ہیئرڈ نے ایک نئے مقدمے کی سماعت کے لیے کہا تھا کہ کیونکہ فیصلہ سنانے والے 7 ججوں میں سے ایک جج وہ نہیں تھے جنہیں جیوری سروس کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
جج پینی ازکاریٹ نے کہا کہ دھوکا دہی یا غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جیوری نے قانونی تقاضوں کو پورا کیا۔ یاد رہے کہ امریکی تاریخ کے مشہور مقدمے میں اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ ایمبر ہیئرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جو کہ جونی ڈیپ جیت گئے تھے۔
عدالت نے جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبرہیرڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ ڈیپ کو 10.35 ملین ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4amberheardrertrila.jpg