امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت،پولارڈ ملتان کےخلاف ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

2polalalrjkshhdd.png


بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شاہانہ شادی میں مہمان بھی شاندار,ایسے میں پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیرون پولارڈ سُپر لیگ چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے,پولارڈ کی طرف سے انسٹاگرام پر گزشتہ روز بھارتی شہر جام نگر میں مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شرکت کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ تصاویر میں انہیں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر یکم مارچ کو پی ایس ایل چھوڑ کر جام نگر پہنچے تھے۔ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ممبئی انڈینز کا حصہ ہونے کی حیثیت سے مکیش امبانی نے انہیں دعوت دے رکھی تھی۔

کراچی کنگز ذرائع کے مطابق پولارڈ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت گئے تھے جس کے باعث وہ آج ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہیں۔ وہ پیر کو دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔

آئی پی ایل کی ممبئی انڈینز امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔ اس ٹیم کے ساتھ پولارڈ سنہ 2010 سے منسلک ہیں۔ پولارڈ کے علاوہ ممبئی انڈینز کے ڈی جے براوو، روہت شرما اور نکولس پورن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک پر تعیش انداز میں اپنے آبائی شہر جام نگر میں 50,000 سے زائد افراد کے لیے ایک دعوت طعام کے ساتھ کیا,مکیش، ان کی اہلیہ نیتا، بیٹے آننت اور ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ نے بدھ کی شام کو جام نگر میں دیہاتیوں کے لیے اس تین روزہ دعوت کی شروعات کی۔

یہ دعوت شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کا حصہ ہے اور بھارتی اخبار 'ہندوستان ٹائمز' کے مطابق شادی سے پہلی ہونے والی ان تقریبات میں سے مرکزی تقریبات یکم سے 3 مارچ تک منعقد کی جائیں گی، جن میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے,مکیش اپنے بیٹے کی شادی کے لیے جام نگر میں ایک بہت بڑا مندر بھی تعمیر کروا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی کمپنی ریلائنس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مندر کمپلیکس اس لیے بنایا جا رہا ہے تا کہ شادی کی تقریبات میں بھارت کی ثقافت اور روحانی شناخت نمایاں رہے۔

فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق مکیش امبانی نہ صرف بھارت بلکہ ایشیا کے بھی امیر ترین شخص ہیں۔اس فہرست میں ارب پتی افراد کا شمار ان کی 'نیٹ ورتھ' یعنی کل اثاثوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس میں مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ 114 ارب ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

آننت کی شادی سے قبل 2018ء میں مکیش نے اپنی بیٹی کی شادی بھی شاندار طریقے سے کی تھی اور اس شادی کو اب تک کی بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں امریکی گلوکارہ بیونسے نے بھی پرفارم کیا تھا اور مبینہ طور پر مکیش نے اس شادی پر 100 ملین ڈالر کا خرچہ کیا تھا۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Power of IPL and India is evident from such events where half the world leaders are dying to participate. The local village airport has been designated the status of international airport just for this ceremony, paisa bolta hay.