امبانی خاندان کی شادی جیسی تقاریب پاکستان میں بھی ہونی چاہئیں:کامران ٹیسوری

kamr1h1h11.jpg


پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آج فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل معروف بھارتی تاجر مکیش امبانی کے خاندان جیسی شادی کی تقاریب پاکستان میں ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب پاکستان میں بھی ہونی چاہئیں اور ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے کبھی بھی اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں رویا اور نہ ہی کبھی ایسا ہو گا کہ آپ مجھ سے اختیارات کے نہ ہونے کا شکوہ سنیں۔ کرونا کی وباء اور سیلاب کے دوران ریلیف کی کارروائیوں میں ملک کی تاجر برادری نے اہم کردار ادا کیا، ہمیں ایک دوسرے کیلئے دل سے حسد، بغض ختم کرنا ہو گا اور دوسروں کی ترقی میں خوشی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب کا دنیا بھر میں ذکر ہوا، میری خواہش ہے کہ امبانی خاندان میں ہونے والی شادی کی تقریب جیسے تقاریب پاکستان میں بھی تاجروں کے ہاں ہونی چاہئیں جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔ ہمارے یہاں ایسی کوئی شادی تقریب پاکستان میں ہوتی تو سب سے پہلی مبارکباد نیب کی طرف آنی تھی اور دوسری ایف بی آر نے دینی تھی۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہم اب تک غریبوں میں سوا ارب روپے مالیت کا راشن تقسیم کر چکے ہیں جو ایک مخیر شخص نے دیئے، اس شخص کی خواہش تھی کہ اس کا نام نہ لیا جائے اس لیے ان کے نام کا ذکر نہیں کروں گا۔ سپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں صدر فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کو شامل کرنے کے لیے خط لکھوں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میرا مقصد صرف ایک ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور ملک کا نام روشن کرنا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب سب مل جل کر کام کریں گے۔ انہوں نے اپنی گورنر شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعر سنادیا کہ : تو میرا حوصلہ تو دیکھ، داد تو دے، اب مجھے خوف زوال بھی نہیں اور شوق کمال بھی نہیں۔
 

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)
asim muneer ki maan' ki shadi karao.
mar gai hai agar to, qabr se nikal ker kisi kutey se shaadi karao.
takey munirey ko uus ke level ka koi bhai bhen milley.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اتنے پیسے یقینا اس غنڈے کی جیب میں کھڑک رہے ہیں لیکن نیب اور ایف بی آر کی وجہ سے چپ بیٹھا ہے