امام الحق کا بابراعظم کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

amam-and-bbbrr.jpg


پاکستان کے نوجوان کرکٹر امام الحق نے کپتان بابراعظم کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں انعام میں ملنے والی کار کے حوالے سے ردعمل بھی دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی ایک تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ایک کارٹون کیریکٹر کا ماسک ہاتھ میں تھامے خوشگوار موڈ میں کوئی بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہر دلعزیز کپتان بابراعظم کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شرو ع ہواتو اسی دوران بابراعظم کی قیادت میں کھیلنے والے امام الحق نے بھی لگے ہاتھوں اپنا کمنٹ پاس کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1510945476945891334
امام الحق نے اپنی ٹویٹ میں بابراعظم کی تصویر پر صدقے واری جاتے ہوئے کہا کہ" صدقے، ویسے وہ کار کی چابی چھپا کررکھنا کہیں میرے ہاتھوں غائب نہ ہوجائے"۔

امام الحق نے جس کار کا ذکر کیا وہ درآصل آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے پر بابراعظم کو انعام میں ملنے والی پرتعیش بی اے آئی سی کی جیپ تھی۔

بابر اعظم کو انعام میں ملنے والی یہ گاڑی آج ہی بابراعظم کی رہائش گاہ پر پہنچی ہے جس کی ایک مختصر سی ویڈیو بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے انسٹاگرام سٹور ی پر شیئر بھی کی ہے۔