متحدہ عرب امارات کے کراچی قونصلیٹ کی تقریب میں قرعہ اندازی ہوئی,اس دوران پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے ہاتھ سے اپنا ہی انعام نکل آیا۔
جشن آزادی پاکستان حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آصفہ بھٹو زرداری کو قرعہ اندازی کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے پرچی نکالی تو ان کے ہاتھ سے اپنے ہی انعام نکل آیا جس پر حال میں قہقہے لگے, آصفہ نے اپنے نام کے دبئی کے ریٹرن ہوائی ٹکٹ کی پرچی منسوخ کرکے دوسرے مہمانوں کو موقع دیا۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں سافٹ ڈپلومیسی ایوارڈ سے نوازا گیا، انھیں یہ اعزاز پولیو کے خاتمے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
آصفہ بھٹو نے ایوارڈ پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دنیا کے ان دو ملکوں میں شامل ہے جہاں پولیو کا مرض موجود ہے، اور انھیں اس بات سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔