"الیکٹ ایبلز " کے پیچھے چلنے والے معصوم سیاسی کارکنوں کی معلومات کیلئے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
BookReaderImages.php

الیکٹ ایبلز (Electables)
کے پیچھے چلنے والے معصوم سیاسی کارکنوں سے

ن لیگ - پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے دوستوں سے

تاریخ کا مطالعہ ضرور کیا کریں
جس کے پیچھے چلتے ہیں
اس کا ماضی ضرور جانا کریں

—————————-
جنگ آزادی ۱۸۵۷

“سیاست کے فرعون سے چند اقتباسات”

جون 1857 کو ملتان چھاونی میں پلاٹون نمبر دس کو بغاوت کے شبہے میں نہتا کیا گیا اور پلاٹون کمانڈر کو بمعہ دس سپاہیوں کے توپ کے آگے رکھ کر اڑا دیا گیا۔ بقیہ نہتی پلاٹون کو شبہ ہوا کہ انہیں چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں فارغ کیا جائے گا اور انہیں تھوڑا تھوڑا کرکے تہہ تیغ کیا جائے گا۔

سپاہیوں نے بغاوت کر دی - تقریبا بارہ سو سپاہیوں نے بغاوت کا علم بلند کیا - انگریزوں کے خلاف بغاوت کرنے والے مجاہدین کو شہر اور چھاونی کے درمیان واقع پل شوالہ پر دربار بہا الدین زکریا کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے انگریزی فوج کی قیادت میں اپنے مریدوں کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا اور تین سو کے لگ بھگ نہتے مجاہدین کو شہید کر دیا۔

یہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہمارے سابقہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے لکڑدادا تھے اور ان کا نام انہی کے حوالے سے رکھا گیا تھا۔

کچھ باغی دریائے چناب کے کنارے شہر سے باہر نکل رہے تھے کہ انہیں دربار شیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ علی محمد نے اپنے مریدوں کے ہمراہ گھیر لیا اور ان کا قتل عام کیا۔

مجاہدین نے اس قتل عام سے بچنے کے لئے دریا میں چھلانگیں لگا دیں کچھ لوگ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور کچھ لوگ پار پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

دریا پار پہنچ جانے والوں کو سید سلطان احمد قتال بخاری کے سجادہ نشین دیوان آف جلالپور پیر والہ نے اپنے مریدوں کی مدد سے شہید کر دیا۔ جلالپور پیر والہ کے موجودہ ایم این اے دیوان عاشق بخاری انہی کی آل میں سے ہیں۔

مجاہدین کی ایک ٹولی شمال میں حویلی کورنگا کی طرف نکل گئی جسے مہر شاہ آف حویلی کورنگا نے اپنے مریدوں اور سرداروں کے ہمراہ گھیر لیا اور چن چن کر شہید کیا ۔ مہر شاہ آف حویلی کورنگا سید فخر امام کے پڑدادا کا سگا بھائی تھا۔ اسے اس قتل عام میں فی مجاہد شہید کرنے پر بیس روپے نقد یا ایک مربع اراضی عطا کی گی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کو 1857 کی جنگ آزادی کے کچلنے میں انگریزوں کی مدد کے عوض مبلغ تین ہزار روپے نقد، جاگیرسالانہ معاوضہ مبلغ ایک ہزار سات سو اسی روپے اور آٹھ چاہات جن کی سالانہ جمع ساڑھے پانچ سو روپے تھی بطور معافی دوام عطا ہوئی مزید یہ کہ 1860 میں وائسرائے ہندنے بیگی والا باغ عطا کیا۔

مخدوم آف شیر شاہ مخدوم شاہ علی محمد کو دریائے چناب کے کنارے مجاہدین کو شہید کرنے کے عوض وسیع جاگیر عطا کی گئی۔

حویلی کو رنگا کے معرکے میں بظاہر سارے مجاہدین مارے گئے مگر علاقے میں آزادی کی شمع روشن کر گئے۔ حویلی کورنگا کی لڑائی کے نتیجے میں جگہ جگہ بغاوت پھوٹ پڑی اور حویلی کورنگا، قتال پور سے لیکر ساہیوال بلکہ اوکاڑہ تک کا علاقہ خصوصا دریائے راوی کے کنارے بسنے والے مقامی سرائیکیوں کی ایک بڑی تعداد اس تحریک آزادی میں شامل ہو گئی ۔

اس علاقے میں اس بغاوت کا سرخیل رائے احمد خان کھرل تھا جو گو گیرہ کے نواحی قصبہ جھامرہ کا بڑا زمیندار اور کھرل قبیلے کا سردار تھا۔

اکیس ستمبر 1857کو راوی کے کنارے ”دلے دی ڈل“ میں انہی لوگوں کی جانب سے مخبری پر احمد خان کھرل پر جب حملہ ہوا تو وہ عصر کی نماز پڑھ رہا تھا۔ اس حملے میں انگریزی فوج کے ہمراہ مخدوموں ، سجادہ نشینوں اور دیوانوں کی ایک فوج ظفر موج تھی جس میں دربار سید یوسف گردیز کا سجادہ نشین سید مراد شاہ گردیزی دربار بہا الدین زکریا کا سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی ،
دربار فرید الدین گنج شکر کا گدی نشین مخدوم آف پاکپتن ، مراد شاہ آف ڈولا بالا،

سردار شاہ آف کھنڈا اور گلاب علی چشتی آف ٹبی لال بیگ کے علاوہ بھی کئی مخادیم وسجادہ نشین شامل تھے۔ احمد خان کھرل اور سارنگ شہید ہو ئے ۔

انگریز احمد خان کھرل کا سر کاٹ کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔ احمد خان کھرل کے قصبہ جھامرہ کو پیوند خاک کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی ۔ فصلیں جلا کر راکھ کر دی گئیں۔ تمام مال مویشی ضبط کر لیے گئے دیگر سرداروں کو سزا کے طور پر بعبور دریائے شور یعنی کالا پانی بھجوادیا گیا۔

اس طرح اس علاقے کی تحریک آزادی مخدووموں ، سرداروں، وڈیروں اور گدی نشینوں کی مدد سے دبادی گئی۔

اس کے بعد دریائے راوی کے کنارے اس علاقے کے بارے میں راوی چین لکھتا ہے۔

کاش ھمارے ماہرین تعلیم مطالعہ پاکستان میں ایک باب ایسے غداروں پر شامل کرتے
کاش آزادی کے بعد قائداعظم, لیاقت علی خان اور دیگر رہنماء ایسے غداروں کے تسلسل کو توپ کے آگے رکھ کر اڑا دیتے. اور انگریزوں کی دلالی کرنے پر عطا کی گئی وسیع و عریض زمینوں کو بحق سرکار ضبط کرلیتے.

مگر وہ ایسا نہ کر سکے کیونکہ مسلم لیگ کے منشور میں ایسا شامل ہی نہیں تھا. اور مسلم لیگ میں یہ مخدوم, شاہ, ٹوانے اور تانے بانے ہی تو شامل تھے.

اگر ایسا کر لیا جاتا تو نہ ہی قائد اعظم کی ایمبولینس راستے میں بند ھوتی, اور نہ ہی لیاقت علی خان کو جلسہ عام میں گولی لگتی.

پاکستان بننے کے بعد ہر دور میں ان ہی لوگوں کی نسلوں نے حکومت کی ھے۔ اور آج بھی اقتدار انہی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ چاہے وہ مسلم لیگ میں ہوں، پیپلز پارٹی میں ہوں یا تحریک انصاف میں۔
اور اصل المیہ یہ ہے کہ ہم جیسے لوگ ان غداروں کے اقتدار کا ایندھن بنے ہوئے ہیں۔ اور اس پر کوئی ملال بھی نہیں۔

بقول مولانا ظفر علی خان
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہی بدلی۔
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

کتاب سیاست کے فرعون
کتاب سیاست کے فرعون

Last edited by a moderator:

Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
صرف اتنا بتا دیں ک آپ کا یہ "عام معلوماتی خزانہ" پہلے کی الیکشنوں کے زمانے میں کہاں دفن تھا ؟

اور یہ بھی بتا دیں ک الیکٹبل کے بارے میں اب کیوں پیٹ میں مروڑ اٹھ رہی ہے ؟
 
free_man

MPA (400+ posts)
مگر اس معیار سے تو ابو سفیان اور امیہ کے لوگ تو واپس یا قتل ہونے چاہے تھے. کہنا ان کا یہ ہے کہ عمران کی بجاۓ زرداری کو ووٹ دو یا پھر نواز لوہار کو دیں. شاہ کے اجداد نے انگریزوں کی وفا کی تھی مگر نواز کی وفا تو مودی سے تازہ ہے. اجداد کی گناہ کا کفارہ اگر ہمیں ادا کرنا ہے تو شائد کوئی بھی ممبر تک نہ پنہچے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
صرف اتنا بتا دیں ک آپ کا یہ "عام معلوماتی خزانہ" پہلے کی الیکشنوں کے زمانے میں کہاں دفن تھا ؟

اور یہ بھی بتا دیں ک الیکٹبل کے بارے میں اب کیوں پیٹ میں مروڑ اٹھ رہی ہے ؟
Wese koi aek banda kisi party main shamil hojae toh osay Lota kehtay hai, Lakin poori ki poori party kisi Party(MMA) main shamil hojae toh osay kiya kahengay???

میرے نظریاتی کارکن بک گئے ہیں ،عمران خان کا اعتراف حقیقت ، اب بتائیں سچ کیا ہے ؟؟؟ کتاب میں لکھا ہوا سچ ہے اور یہ سچ اب چھپے گا نہیں
آپ دوسروں سے لڑائی کی بجائے عمران خان کی بات پر توجہ دیں تو اچھا ہے
 
Lone_Fighter

Senator (1k+ posts)
Muttahida Munafiq Alliance(MMA) chahay ulti bhi latak jae, lakin KPK say unhay apni poorani seats jeetna bhi mushkil hai, q k logo ko inki Munafiqat ka pata hai aur yeh bhi k PTI ne in sab Munafiqo say achi performance di hai..
 
hassan.te

Minister (2k+ posts)
جماعت سی ذیادہ منافق سیاسی پارٹی شاید ہی کوئی ہو۔ بے شرم لوگ۔۔۔ مذہب کے بیوپاری
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
مگر اس معیار سے تو ابو سفیان اور امیہ کے لوگ تو واپس یا قتل ہونے چاہے تھے. کہنا ان کا یہ ہے کہ عمران کی بجاۓ زرداری کو ووٹ دو یا پھر نواز لوہار کو دیں. شاہ کے اجداد نے انگریزوں کی وفا کی تھی مگر نواز کی وفا تو مودی سے تازہ ہے. اجداد کی گناہ کا کفارہ اگر ہمیں ادا کرنا ہے تو شائد کوئی بھی ممبر تک نہ پنہچے

اس ملک کے مسائل کا حل بھی یہ ہی ہے کہ جس نے جہاں بھی غلطی کی ہے اس کی تسلیم کرے اور ریاست قانون کے ذریئے منوائے ، ورنہ مزید پچاس سال صرف رونا لکھا ہے ، ہونا کچھ نہیں
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

میرے نظریاتی کارکن بک گئے ہیں ،عمران خان کا اعتراف حقیقت ، اب بتائیں سچ کیا ہے ؟؟؟ کتاب میں لکھا ہوا سچ ہے اور یہ سچ اب چھپے گا نہیں
آپ دوسروں سے لڑائی کی بجائے عمران خان کی بات پر توجہ دیں تو اچھا ہے

Imran khan ne ghalat kiya kaha??? Point out for me please.. Koi guarantee hai k koi naya banda fraud nahi karayga??? Naye bhi bhik saktay hai aur poranay bhi bhik saktay hai. Lakin Bhiknay walo ko nikalnay ki himmat sirf PTI ne hi ki hai, iskay bawajood k woh in tamaam MPA's par khamosh reh kar inhay dobara ticket de kar araam say jeet jatay, q k yeh MPA's ab electables wese bhi ban gae thay...
 
Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)

میرے نظریاتی کارکن بک گئے ہیں ،عمران خان کا اعتراف حقیقت ، اب بتائیں سچ کیا ہے ؟؟؟ کتاب میں لکھا ہوا سچ ہے اور یہ سچ اب چھپے گا نہیں
آپ دوسروں سے لڑائی کی بجائے عمران خان کی بات پر توجہ دیں تو اچھا ہے

الیکٹبل کے بارے میں اپنی پیٹ کی مروڑ کے بارے میں بتایں
 
Lone_Fighter

Senator (1k+ posts)
Yeh batao k Jamaat Islami apnay faiday k liye kisi ko bhi(Noon league, JUI-F, PTI waghaira) ko vote de kar ajati hai, toh aek aam vote apnay faiday k liye(chahay woh qeemay ka naan ho, 1000 say 10,000 tak rupees ho, ya phir job ho) q kisi aur party ko vote na de???

Agar Interest based politics hi politics hai toh phir aam voter ko bhi yeh na kaho k woh kisi aur party ko vote na de...

Ab yeh na kehna k JI, Pakistan ki behtaree k liye aesi politics karti hai, q k agar unka Status quo, murderers, aur money launderers say alliance sirf is liye hai k JI Pakistan ka bhala sochti ho, toh phir aek Pakistani ko agar aek vote say Qeemay ka naan, 10,000 rupees, ya job mil jae toh kiya woh Pakistan(ya Pakistaniyu) ki behtaree nahi hai???
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
مگر اس معیار سے تو ابو سفیان اور امیہ کے لوگ تو واپس یا قتل ہونے چاہے تھے. کہنا ان کا یہ ہے کہ عمران کی بجاۓ زرداری کو ووٹ دو یا پھر نواز لوہار کو دیں. شاہ کے اجداد نے انگریزوں کی وفا کی تھی مگر نواز کی وفا تو مودی سے تازہ ہے. اجداد کی گناہ کا کفارہ اگر ہمیں ادا کرنا ہے تو شائد کوئی بھی ممبر تک نہ پنہچے
بادنما جو ہوا کے رخ سے سمت بدل لیتا ہے
Muttahida Munafiq Alliance(MMA) chahay ulti bhi latak jae, lakin KPK say unhay apni poorani seats jeetna bhi mushkil hai, q k logo ko inki Munafiqat ka pata hai aur yeh bhi k PTI ne in sab Munafiqo say achi performance di hai..
جماعت سی ذیادہ منافق سیاسی پارٹی شاید ہی کوئی ہو۔ بے شرم لوگ۔۔۔ مذہب کے بیوپاری
Imran khan ne ghalat kiya kaha??? Point out for me please.. Koi guarantee hai k koi naya banda fraud nahi karayga??? Naye bhi bhik saktay hai aur poranay bhi bhik saktay hai. Lakin Bhiknay walo ko nikalnay ki himmat sirf PTI ne hi ki hai, iskay bawajood k woh in tamaam MPA's par khamosh reh kar inhay dobara ticket de kar araam say jeet jatay, q k yeh MPA's ab electables wese bhi ban gae thay...
الیکٹبل کے بارے میں اپنی پیٹ کی مروڑ کے بارے میں بتایں
At least of all the leaders in Pakistan we have only and only Imran Khan who is bold enough to say like it is ...

میرا نہ صرف اس فورم پر بلکہ کسی بھی فورم پر یا اس کے علاوہ ،کسی سے نہ کوئی ذاتی اختلاف ہے ، نہ کوئی رنجش ، نہ کوئی مفاد ، میری ایک اپنی سوچ ہے جس کا اظہار میں اس فورم پر کرتا ہوں ، جماعت اسلامی کی سوچ اور منشور سے سب دوستوں کو لاکھوں اختلاف ہو سکتے ہیں ،مجھے بھی ہو سکتے ہیں ، جماعت اسلامی کے لوگ بھی سب کی طرح انسان ہیں ،کوئی فرشتے نہیں ،نہ غلطیوں سے پاک ہیں

میرا سوال صرف یہ ہوتا کہ کہ جو بات آپ کا لیڈر کہتا ہے صرف اس کو فالو کرو اور اپنا قیمتی وقت دوسروں کو ہر وقت منافقت کی سندیں پیچنے اور الزمات لگانے میں صرف مت کرو ، عرصے سے یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ کوئی بھی ،کسی بھی حوالے سے تھریڈ ہو ، اپنی اپنی منفی سوچ کا اظہار اکثریت نے کرنا ہوتا ہے ،چاہے اس موضوع کا تعلق سیاست سے ہو یا نہ ہو ، یہ رحجان اس منفی سوچ کی عکاسی ہے جس کا شکار اس وقت ہمارا معاشرہ ہے

یہ بات میں کہتا ہوں ،یہ ہی بات آج عمران خان یہ رہا ہے اب کون درست ہے کون نہیں ، آپ فیصلہ کریں ،قوم کرے ،میڈیا کرے ، سب کریں ، تنقید سے معاشرے سدھرتے یا کامیاب ہوتے تو آج قوم کو اس خاندانی ،لسانی ، قومیت اور فرقہ وارانہ سیاست کے نمونے نہ ملتے

٢٢ سال کی ایک جدوجہد کے بعد ایک جماعت کا لیڈر اگر مایوس ہو جائے تو پھر آپ سوچ لیں ،تنقید حل نہیں ،اپنی " منجی" کے نیچے صفائی ضروری ہے
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)

اس ملک کے مسائل کا حل بھی یہ ہی ہے کہ جس نے جہاں بھی غلطی کی ہے اس کی تسلیم کرے اور ریاست قانون کے ذریئے منوائے ، ورنہ مزید پچاس سال صرف رونا لکھا ہے ، ہونا کچھ نہیں

Afaq bhai mein pareshan hota hon ky molvi safeed jhoot kun bolty hain aur pher dhatai se us safeed jhoot ko phlaty kun hain?

These feudals , Waderas and peers are not the creation of British empire. They are here for last six centuries. They were here under Mugals under Sikhs under Britishs and after Britishs

Same is true for Molvies ...all your ancestor Mullahs were kasa Lass and chamchas of British

Plz apny Mullah ancestors ky naam tu yahaan likhen jinhoon ne Angreez ky khlaaf Jihad kia Ho?

Plz Dare!
 
Lone_Fighter

Senator (1k+ posts)
میرا نہ صرف اس فورم پر بلکہ کسی بھی فورم پر یا اس کے علاوہ ،کسی سے نہ کوئی ذاتی اختلاف ہے ، نہ کوئی رنجش ، نہ کوئی مفاد ، میری ایک اپنی سوچ ہے جس کا اظہار میں اس فورم پر کرتا ہوں ، جماعت اسلامی کی سوچ اور منشور سے سب دوستوں کو لاکھوں اختلاف ہو سکتے ہیں ،مجھے بھی ہو سکتے ہیں ، جماعت اسلامی کے لوگ بھی سب کی طرح انسان ہیں ،کوئی فرشتے نہیں ،نہ غلطیوں سے پاک ہیں

میرا سوال صرف یہ ہوتا کہ کہ جو بات آپ کا لیڈر کہتا ہے صرف اس کو فالو کرو اور اپنا قیمتی وقت دوسروں کو ہر وقت منافقت کی سندیں پیچنے اور الزمات لگانے میں صرف مت کرو ، عرصے سے یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ کوئی بھی ،کسی بھی حوالے سے تھریڈ ہو ، اپنی اپنی منفی سوچ کا اظہار اکثریت نے کرنا ہوتا ہے ،چاہے اس موضوع کا تعلق سیاست سے ہو یا نہ ہو ، یہ رحجان اس منفی سوچ کی عکاسی ہے جس کا شکار اس وقت ہمارا معاشرہ ہے

یہ بات میں کہتا ہوں ،یہ ہی بات آج عمران خان یہ رہا ہے اب کون درست ہے کون نہیں ، آپ فیصلہ کریں ،قوم کرے ،میڈیا کرے ، سب کریں ، تنقید سے معاشرے سدھرتے یا کامیاب ہوتے تو آج قوم کو اس خاندانی ،لسانی ، قومیت اور فرقہ وارانہ سیاست کے نمونے نہ ملتے

٢٢ سال کی ایک جدوجہد کے بعد ایک جماعت کا لیڈر اگر مایوس ہو جائے تو پھر آپ سوچ لیں ،تنقید حل نہیں ،اپنی " منجی" کے نیچے صفائی ضروری ہے
Ap bhi mere Chachay k betay nahi ho, jiskay sath mera koi Jaedaad ka masla chal raha hai.

Hum bhi Jamaat Islaami par wohi tanqeed kartay hai jo osmain mojud hai. Lihaza apni hi logic par amal kartay huway apni safo ko drust q nahi kartay???
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Afaq bhai mein pareshan hota hon ky molvi safeed jhoot kun bolty hain aur pher dhatai se us safeed jhoot ko phlaty kun hain?

These feudals , Waderas and peers are not the creation of British empire. They are here for last six centuries. They were here under Mugals under Sikhs under Britishs and after Britishs

Same is true for Molvies ...all your ancestor Mullahs were kasa Lass and chamchas of British

Plz apny Mullah ancestors ky naam tu yahaan likhen jinhoon ne Angreez ky khlaaf Jihad kia Ho?

Plz Dare!

لبرل سوچ کی عکاسی کی ہے آپ نے ، آپ کس کی اولاد ہیں ؟؟؟؟ یہ بھی بتا دیں ،کم از کم انسان انسانوں کی اولاد ہیں ، غداری خون میں ہوتی ہے جو ایمان ،عزت ،غیرت تک بیچ دیتے ہیں ان کے لئے وفاداری کوئی کوئی اہمیت نہیں رکھتی ، یہ ہی کام ان سب غداروں نے کیا ہے جس کسی مولوی نے بھی مفاد کیلئے ایسا کام کیا ہے وہ بھی ان ہی صف میں ہے ،کالے دیسی غلام پہلے بھی غدار تھے ، اب بھی ہیں ،کل بھی رہیں گے ، اس سے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں
 
Back
Top