الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار، اہم فیچرز کیا ہیں؟

voting-machine.jpg

انتخاباتی اصلاحات شفاف الیکشن کی جانب بڑا قدم، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ‏ووٹنگ مشین تیار کر لی۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ وزارت سائنس ‏وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیارکرلی ہے آج کابینہ میں بھی ای وی ایم پربریفننگ دی ‏گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق انتخابات میں ٹیکنالوجی کااستعمال ہو گا انتخابات ‏میں ٹیکنالوجی کے استعمال پریہ مشین کارآمدثابت ہوگی۔

وزیر نے بتایا کہ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کےمطابق بنائی ہے امیدوارنتائج ‏تسلیم کرےاس کیلئے ٹیکنالوجی کااستعمال مددگار ہو گا، ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ ‏سسٹم ہے، انٹرنیٹ،سافٹ ویئرنہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہوسکتی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم انٹرنیٹ سےجڑی نہیں اس لیےہیک نہیں ہوسکتی مشین جلد ‏اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اورای سی کو دکھائیں گے ای وی ایم کےاستعمال سےانتخابات غیرمتنازع ‏اور قابل قبول ہوں گے۔

 
Last edited by a moderator:

Haha

Minister (2k+ posts)
اصل دھاندلی ہوئی تھی امرتسری رام گلی کے چکلے میں دلے ہاراں والے ولد نامعلوم افراد کے کوٹھے پر جس دھاندلی کی وجہ سے نواز شریف کے چور منی لانڈر فراڈئے بے غیرت ٹبر کی ابتدا ہوئی