الیکشن 2023 بھی تحریک انصاف کا؟ عامرخاکوانی کا تجزیہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
maxresdefault.jpg



آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کا پہلے سے اندازہ تھا، رپورٹروں کی بھیجی خبروں سے بھی پتہ چل رہا تھا کہ یہ الیکشن پی ٹی آئی جیت لے گی اور ن لیگ کو کامیابی نہیں ملے گی۔ پیپلزپارٹی کی سیٹوں کا سن کر بعض لوگوں کو حیرت ہوئی، مگر اچھے تفصیلی تجزیوں میں اس کا بھی اندازہ لگایا گیا تھا۔

ہمارے صحافی دوست اور کولیگ احمد اعجاز نے نائنٹی ٹو نیوز کے لئے اپنے ایڈیشنز میں جو تجزیے کئے وہ نوے فی صد تک درست نکلے، پاکستان میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے ان کا اندازہ کچھ غلط نکلا ورنہ یہ اوسط پچانوے فیصد سے زیادہ درست نکلتی۔

حیرت مجھے اس پر ہے کہ مریم نواز صاحبہ کن ہوائوں میں تھیں۔ وہ آزاد کشمیر جا کر اپنے مخصوص زہریلے لہجے میں شعلہ بار تقریریں کرتی رہیں، اتنے زیادہ جلسے کئے، پورا زور لگایا، کیا نتیجہ نکلا؟

حقیقت یہ ہے کہ پنجاب کی طرح گلگت بلتتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مریم نواز شریف کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے ۔ ایسی خفت، رسوائی شائد ہی کسی رہنما کے مقدر میں آئی ہو۔

مجھے تو یہی لگتا ہے کہ جس طرح جناب زرداری نے پیپلزپارٹی کا پنجاب ، کے پی سے صفایا کرایا ، کم وبیش وہی کام مریم نواز کرنے جا رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کو تباہ کرنے میں ان کا بہت اہم اور فیصلہ کردار لگ رہا ہے۔ اللہ ان پر رحم کرے۔

تحریک انصاف کو ہیٹرک مبارک ہو۔ جنرل الیکشن کے بعد جی بی اور اب آزاد کشمیر میں حکومت سازی ۔ ہیٹرک تو ہے۔

اگر یہی حالات رہے تو مریم نواز کی مہربانی سے اگلا جنرل الیکشن بھی پی ٹی آئی مار لے گی اور پھر مولانا فضل الرحمن کو دکھی دل سے پانچ سال مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Peoples party aur noon league ko mila ker 42 percent votes pere jo iss baat ka ghamaaz hai ke mulk mein abhi bhi jahalat ka raaj hai.

Sindh ke khwab dekhne se pehle dekhna chahye ke karachi walonko kya mil gya hai vote de ker. Agar agle 2 saal mein karachi ko kuch na mila to sare karachi mein PTI ka khatma ho jayega.