esakhelvi
Minister (2k+ posts)

جب پورے ملک میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے سندھ کے وزیر اعلی فلور اف دی ہاوس پہ دھمکی دے رہے کہ وہ صوبہ جو گیس کی 70 فیصد ملکی ضروریات پوری کررہا ہے اج گیس کی کمی وجہ سے پورا صوبہ سندھ بجلی کی کمی کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے
اس سے اپنے حصے کا گیس بھی نہیں مل رہا ہے ۔بجلی میں کے پی کے 42 فیصد کے پیداوار کیساتھ ٹاپ پر ہے اسی صوبے کی اپنی ضروریات ٹوٹل پیداوار کے 18 فیصد ہے جبکہ اجکل 7یا 8 فیصد ان کو بجلی مل رہی ہے ۔تو اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو ہمیں ایک واحد صوبہ دیکھنے کو جو ملتا ہے
وہ ہے بلوچستا ن جو کہ اس سارے کھیل میں یا تو چھپ ہے یا چپ کرایا گیا ہے کہ جہاں سے نہ تو بجلی کی کمی کی اواز اتی ہے نہ گیس کی ۔تو باقی ان تین صوبوں میں اگر دیکھا جائے تو سندھ اور کے پی کے جو کہ گیس اور بجلی کے پیداوار میں سب سے اگئے ہے ۔جبکہ پنجاب بجلی اور گیس کے پیداوار میں نہ ہونے کے برابر ہے تو پھر ان تین صوبوں کا حق کون مار رہا ہے ۔
مرکز میں نون لیگ اور پنجاب میں نون لیگ مل کر کیا ان تین صوبوں کا حق نہیں کھا رہا ہے ۔ان سب کے باوجود جب ملک میں توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے گیس کے نئے کنکشن پہ 6 سالوں سے پابندی ہے صرف اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ان پابندیوں کوہٹانے کا مقصد صرف جیت ہے یا ان تین صوبوں کساتھ مذید ظلم اور زیادتی والی بات ہے
Last edited by a moderator: