الیکشن کمیشن پر الزامات ،اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی معافی قبول؟

ecp-fawad.jpg


جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی معافی کو قبول کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے ادارے پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی وزیر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ ممبر کمیشن نے وزیر ریلوے سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے؟


الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں، اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کی معافی کو قبول کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ وہ اور فواد چوہدری آئندہ کیلئے محتاط ہو جائیں۔

یاد رہے کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ قبل ازیں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔
 
Last edited by a moderator: