
وزیراعظم شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی درخواست کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التوا کے شکار پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنائے۔
https://twitter.com/x/status/1549252870901489667
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے۔عمران نیازی کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
وزیر اعظم کے بیان پر تحریک انصاف کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ میں بھی الیکشن کمیشن سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہوسکے مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کے بھی فارن فنڈنگ کے کیسز کا فیصلہ کرے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عمران خان کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں ، جو ہوئی ہی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp11111.jpg