شہباز نے بھائی کی پیٹھ میں چھراگھونپا،لوہے کا چنا بھی ائیرپورٹ نہ پہنچا، اعتزاز احسن
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز نے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی کو بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ، نواز شریف کی آمد پر شہباز شریف کہاں غائب رہے؟، نوازشریف سمجھتے تھے لاہور پہنچوں گا تو لاکھوں لوگ استقبال کریں گے مگر ان کا بھائی تک نہ آیا اور تو اور لوہے کے چنے چبانے والا بھی استقبال کیلئے نہیں گیا، لاہور سے سابق قومی اور صوبائی وزرا بھی کہیں نظر نہیں آئے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف ڈھائی گھنٹے ریلی سے غائب رہ کر ڈیل کی کوشش کرتے رہے ، نواز شریف گرفتاری دینے آئے تھے تو گرفتار ہی ہونا تھا، بیچارے کے پاس کوئی راستہ نہیں چھوڑ اگیا ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اپنے گروہی ، سیاسی ، جماعتی اور انفرادی مقاصد حاصل کرنے کیلئے مذہب کو سیاست میں استعمال کر رہے ہیں ، شائستہ زبان اور شائستگی پسند پی ٹ آئی اور ن لیگ کے لوگ پی پی پی میں شامل ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پچھلی دفعہ بھی جیل میں تھے مشرف سے معاہدہ کر کے چلے گئے تھے، یہ آج بھی ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ، مخلوط حکومت بنی تو پیپلزپارٹی اس میں ڈومینٹ کریگی، پچ میں گڑبڑ ضرور ہو رہی ہے۔ الیکشن شفاف ہی ہونے چاہیں چاہئے ہم جیتیں یا ہاریں
Source/92News