wadda.chaudhry
Senator (1k+ posts)
اسلام آباد : سچ ڈاٹ ٹی وی : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفییظ پیر زادہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے یہ الگ بات ہے کہ تحریک انصاف ثابت کر سکی یا نہیں ۔جوڈیشل کمیشن میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران وکیل تحریک انصاف عبدالحفیظ پیر زادہ نے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن مقدس گائے ہے جس سے کوئی سوال نہیں پوچھا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات آرگنائز کرانا اور کنڈیکٹ کرانا دو الگ چیزیں ہیں ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کنڈیکٹ کرایا آرگنائز نہیں ۔
اان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مطالبے اور کمیشن کے حکم پر تھیلے کھولے گئے جس میں ثبوت تھے ۔ جس کے بعد آر اوز کو بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرانا پڑے ۔ دھاندلی کے ثبوت دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ ادری تھی نہ کہ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی یہ بھی ذمہ داری تھی کہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرتے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور انتخابات قانوں اور طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوئے جو دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔عدالت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دھاندلی کے ٹھوس شواہد نہیں ہیں ،جس پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بھی تو ثبوت پیش نہیں کر سکا کہ دھاندلی ہوئی یا نہیں ۔ کیونکہ کسی بھی معاملے کی ذمہ داری ہمیشہ ادارے پر عائد ہوتی ہے ۔
Source
یہ ایسے ہی ہے کے ایک بندے نے شور مچا دیا کے مرے گھر فلاں نے چوری کی ہے. اس نے کہا میں جانتا ہوں چور کے ساتھ کون کون تھا ، اور اس نے کیسے چوری کی اور کیا چیز چوری کی، عدالت نے کہا ثبوت دو تو کہنے لگا ثبوت چور کو دینا چاہئے نہ کے مجھے ....

Last edited by a moderator: