الیکشن میں تاخیری حربے:عمران خان،پرویزالٰہی کی وارننگ

ik-pehiss.jpg

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی کا سارا فوکس امن و امان یا عوامی ایشوز نہیں بلکہ مخالفین کو کچلنے پر ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز االہیٰ نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئےکہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر درحقیقت انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نگراں حکومتوں کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہیں، نگراں سیٹ اپ اور گورنرز اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کرکسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، یہ اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرکے غیر آئینی و غیرقانونی اقدامات کررہے ہیں، ان کا فوکس امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی مخالفین کو کچلنے اور انتقامی کارروائیوں پر ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکمران انتخابات کو ملتوی کرنے سے باز رہیں، اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا حساب دینا ہوگا،پی ڈی ایم ملک کی معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے نااہلی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے ہیں، انہوں نے پیٹرول کی قیمت 250 روپے کرکے مریم نواز شریف کی واپسی کا جشن منایا ہے، ڈالر کو کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ڈالر کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

دوسری جانب پرویزالٰہی کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران الیکشن سے بھاگ رہےہیں ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔الیکشن میں تاخیر آئین شکنی ہوگی

ان کامزید کہنا تھا کہ آئین الیکشن کمیشن، گورنرز کو 90 روز کے اندر الیکشن کا پابند بناتا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
P Elahi ur IK sahib..PDM ur Company Pakistan mein aur blasts ur hazaro begunaho ka khoun baha kar SC se election postponed karwaya gi..agar ye na ho saka tu emergency ke halaat paida kar ke Mulk m Martial Law lagaya jaya ga.Ye sab kuch PDM.. Hafiz jee ur International establishment ke darmayan agreement ho chuka ha.
PDM..Petrol.. Electricity.. Gas ki prices aur increase karay gi ta ke awam do waqt ki rooti ke lia sarako par zaleel ho..aur Company blasts ur operations ke naam se Mulk m khouf ki faza qaim karay gi..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan mein Jo kuch ho raha ha iss mein Company ke elawah CJ.Bandial..chand SC ke judges.ex CJ.IHC.Athar ka bara hath ha..Dua ha ke Allah swt inn ko iss dunia mein saza dey..Ameen..