الیکشن ملتوی ہونے پر مختلف صحافیوں کا ردعمل، الیکشن کمیشن پر تنقید

1ecprfaisalreacton.jpg

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیے ہیں اور آٹھ اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ایک باضابطہ حکم جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزارت خزانہ، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کی روشنی میں کمیشن اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن کا شفاف، منصفانہ، دیانتداری سے، پرامن اور قانون اور آئین کے مطابق انعقاد ممکن نہیں۔

تاہم اس حکم نامے کے بعد مختلف صحافیوں نے حکومت وقت اور الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا جمہوریت جائے بھاڑ میں،ووٹ کو عزت دو جائے بھاڑ میں،آئین جائے بھاڑ میں،ملک کی سب سے بڑی عدالت کا فیصلہ جائے بھاڑ میں الیکش کمیشن نے پنجاب الیکشن ملتوی کر دیے،الیکشن 30 اپریل کی بجائے اب 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ توہینِ سپریم کورٹ،اک نیا آئینی بحران، افسوسناک، شرمناک۔


حبیب اکرم نے کہا یمن اور لبنان نے سیکیورٹی اور مالی مشکلات کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے اور خانہ جنگی میں مبتلا ہوگئے۔ وما علینا الا البلاغ۔


عبدالقادر نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات نا ماننے پر وزیراعظم گھر بھیجا جا چکا ہے۔ کیا اس بار چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف توہین عدالت کاروائی ہو سکتی ہے؟ کیا انتخابات ملتوی کرنے پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے؟


اینکر پرسن شفایوسفزئی نے کہا اصولاً تو آج رات ساڑھے گیارہ بجے عدالتیں کھُل جانی چاہیے۔ لیکن جیسے چند دن پہلے ڈی جی پیمرانے کہا ہم نے کوئی پابندی نہیں لگائی نوٹیفیکیشن نہیں نکالا۔ ویسے ہی جلد اسی قسم کا اعلان بھی آسکتا ہے الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی نہیں کیے تھے۔


اینکر پرسن اقرارالحسن نے لکھا کہ ن لیگ جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتی تھی تو ہم اپنے دوستوں سے کہتے تھے کہ اس نعرے کی حمایت ضرور کریں لیکن ن لیگ اور نواز شریف صاحب کو جمہوریت نہ سمجھ لیں۔ یہ دھری ہے جمہوریت اور ووٹ کی عزت۔ ان ہتھکنڈوں سے پی ڈی ایم اور اُس کی پروردہ اور پسِ پردہ قوتیں ایک اور عدلیہ اور وکلاء تحریک کی داغ بیل ڈال رہی ہے۔۔۔ ملک جس کا متحمل ہرگز نہیں ہو سکتا۔



عمر فیضان نے حسن ایوب خان کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کہیں اور ہوا ہے۔


احتشام الحق نے کہا الیکشن ملتوی سے کچھ لوگ بہت خوش ہیں لیکن ساتھ ساتھ دل میں ڈر بھی رہے ہیں کہ کل سپریم کورٹ نے اِن کی ساری خوشی چھیننی ہے۔ ابھی سے عمراندار عمراندار جج کہنا شروع کردیا ہے۔ عجیب وقت آگیا ہے۔ نہ یہ خوشی منا سکتے ہیں اور غم دکھا سکتے ہیں۔


صحافی علی سلمان علوی کا اس پر کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن کے ایک نوٹیفیکیشن سے عام انتخابات غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر اکتوبر تک ملتوی کئے جا سکتے ہیں تو دوسرے نوٹیفیکیشن سے انتخابات اگلے برس مارچ، اپریل تک بھی ملتوی کئے جا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن آئین سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے۔


علینہ شگری نے کہا الیکشن کمیشن کے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سن کر شہباز شریف آگ بگولہ، آرٹیکل چھ لگوانے کا مطالبہ کر دیا۔۔ گاڑی نکال کر سپریم کورٹ کی جانب روانہ، اوہ سوری اولڈ کلپ۔


اوریا مقبول جان نے کہا ضیاء الحق کہا کرتا تھا آئین کیا ہے چند کاغذات ہیں جنہیں جب چاہو پھاڑ دو ۔ ضیاءُ الحق کے روحانی فرزند نواز شریف کے چھوٹے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پھاڑ کر دکھا دیا کہ ایسے ہوتا ہے یہ کام۔


جبکہ مبشر زیدی نے حکومت اور اداروں کو آئین شکن قرار دیا۔

 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
یہ صحافی ہیں؟
یہ یوتھیے ہیں اور دائرہ انسانیت سے خارج ہیں
 

karachiwala

Chief Minister (5k+ posts)
یہ صحافی ہیں؟
یہ یوتھیے ہیں اور دائرہ انسانیت سے خارج ہیں
اس ضمن میں آپ انسان ہیں؟ نہیں آپ پٹواری ہیں! آپ کو انسانیت سے واسطہ ہی نہیں پڑا
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
It's very very unfortunate,
They know they all have lost,
They should let it go and improve themselve for next turn
But they are ready to damage Pakistan and Pakistanies but aren't willing to accept the defeat.
 

bahmad

MPA (400+ posts)
It's very very unfortunate,
They know they all have lost,
They should let it go and improve themselve for next turn
But they are ready to damage Pakistan and Pakistanies but aren't willing to accept the defeat.
In this stressful situation now "khamosh mujhid" , should play their role if they have patriotic courage because now it's the matter of constitution of Pakistan, law of Pakistan, people of Pakistan and time to clean up image which is Bajwa and other ex-army gnrl 's did with Pakistan.
 

KPKInsafian

Senator (1k+ posts)
I don't give a shitt what you think, what you say or write before Iftar or afterwards
You're worthless piece of dog oop 😂
Not long to go just 3 hours to put lowlife scumbag like u in his place.
But i do give more then shit to sort out a twat like u!
 
Sponsored Link