الیکشن شیڈول جاری نا ہونےکا معاملہ،سوموٹو ایکشن کیلئے چیف جسٹس کو ریفر

supaahh.jpg


پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری نا ہونے کے معاملے پر از خود نوٹس کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ریفر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں الیکشن شیڈول جاری نا ہونے کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت دونوں ججز نے از خود نوٹس کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو ریفر کرتےہوئےفیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی تجویز پر 14 جنوری کو پنجاب اسمبلی تحلیل کی گئی تھی جس کے بعد آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کا انعقاد کروانا ضروری ہے، تاہم تاحال اس معاملے پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
FpGBCaRaUAAvyTi.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےڈویژن بینچ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتےہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللّٰہ! امید ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جج صاحبان آئین کو بالادست رکھنے کے اپنے حلف کی راہ میں ہر دباؤ برداشت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لائے گا،آج ہی ان کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی دیکھتے ہیں آئین کا احیاء ہوپاتا ہے یا ہم بنانا ریپبلک بن جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1626221010184962048
 

Meme

Minister (2k+ posts)
نوے دن گزرے نہیں ہیں، نا کوئی درخواست آئی ہے نا تمھارا الیکشن سے کوئی لینا دینا ہے لیکن لازما ہر شئے میں ٹانگ لڑانی ہے۔۔۔
 

Back
Top