شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اليکشن 2018 - پاکستانی عوام کی آواز دبانے کی بہیمانہ کوشش
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
stop supporting corrupts of Pakistan america
اس سب کو ہزار لاکھ سے ضرب دی جائے تو افغانستان، عراق، لیبیا اور مصر کی صورتحال بنتی جس کے ذمہ دار دہشت گرد ریاست اور نارتھ اٹلانٹک ٹررسٹ آرگنائزیشن ہے
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
آپ کو اپنے حقائق درست کرنے کی ضرورت ہے۔ يہ امريکی حکومت کے اقدامات اور پاليسياں نہيں ہے جن کے سبب اسلامی ممالک ميں بے گناہ مسلمان شہريوں کا خون بہا ہے۔ چاہے افغانستان ميں مسلح طالبان گروہوں کی جانب سے نہتے افغان شہريوں کو دانستہ نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کی حمکت عملی ہو، شام اور عراق ميں داعش کی خوف اور دہشت پر مبنی غير معمولی مہم جوئ ہو، شام کی عوام پر داعش اور اسد حکومت کے بے شمار مظالم ہو يا پھر عالمی منظر نامے پر القائدہ اور اس کے سرغناؤں کی جانب سے دہشت گردی کی نئ روايات روشناش کرانے کا معاملہ ہو – امريکہ حکومت کی حکمت عملی، اہداف اور اقدامات ہميشہ يہی رہے ہيں کہ دنيا بھر ميں عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کيا جاۓ۔
اس وقت تمام معاشروں کو دہشت گردی کا يکساں خطرہ درپیش ہے اور اسے شکست دینے کے لیے سب کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کا عالمی عفريت اور وہ دقيانوسی سوچ جو دنيا بھر ميں عام شہریوں کے ليے خطرہ بن چکی ہے، کوئ ايسا محدود يا منظم رجحان نہيں ہے جسے کوئ فريق اپنے مخصوص مقاصد کے حصول کے ليے اس طريقے سے کنٹرول يا استعمال کر سکے کہ اس کا وبال صرف مخصوص گروہوں اور طبقوں تک ہی رہے۔
پرتشدد انتہا پسندوں نے بارہا دنيا بھر ميں اپنی ہولناک کاروائيوں سے يہ ثابت کیا ہے کہ دہشت گردی کے خونی اثرات سے کوئ بھی ملک، مذہبی گروہ يا معاشرے کا طبقہ محفوظ نہيں رہ سکتا اور امريکہ سميت پوری عالمی برادری کے ليے مشترکہ طور پر يہ ايک عالمی مسلۂ بن چکا ہے۔
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ