الم غلم خیالات

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
آگر آپ آج تک گھاس پر لیٹ کر اسمان کے حسن کا مشاہدہ نہیں کرسکے تو میرا نہیں خیال کے میں آپ کو "خوبصورتی" کا معنی سمجھا سکتا ہو. اس تجربے کے لئے بادل کے انتخاب سے پرہیز کرے ایسا نہ ہو کہ بادل برس
جائے.

آگر آپ چائے شوقین ہے تو بارش والے دن گرم چائے کی کپ* لیکر کھڑکی کے پاس بیٹھ جائے. چائی کی چسکیاں لیتے وقت اسکول کے دوستوں کو یاد کرے. محلے کے دوستوں اور شرارتوں کو یاد کرے ان خوابوں کو جو آپ نے بچپن میں دیکھے تھے. ان پیارے دوستوں کو جو بچھڑ گئے. غم زندگی میں آپ سے گم گئے یہ بھی سوچے آگر ان بچھڑے دوستوں میں کوئی کسی دن آپ سے ملے تو آپ کا ری ایکشن کیا ہوگا؟ کیا آپ اسے بچپن والے نام سے پکار سکے گے؟

آپ کھبی دوسرے شہر میں جلسے یا ہڑتال کی وجہ سے بہت لیٹ ہو گئے ہو. آپ کا اس شہر میں کوئی جاننے والا نہیں سب گھر والے آپ کے واپسی کے منتظر ہیں لیکن کوئی بس یا کوچ آپ کے شہر نہیں جارہی اور جو جا رہی ہیں وہ بہت لیٹ اور آپ کے گھر سے بہت دور آپ کو اتارے گی. ایسے وقت میں آپ پر کیا گزر رہی ہوگی اور جس پارٹی یا گروہ کے وجہ سے
یہ تکلیف اٹھانی پڑی اسکے بارے میں آپ کی رائے کتنی بدل جائیگی.....

آپ اپنے اسکول اور کالج کے دوستوں کے بارے میں تحقیق کرے. آپ کو حیرت ہوگی کہ ان میں اکثر دوستوں کی حالت اعلی تعلیم کے بعد وہی ہیں جو اسکول کے وقت میں ان کے خاندانوں کا تھا. آگر کسی کا باپ سعودی یا دبئی میں محنت مزدوری کرتا تھا آپ کا پیارہ کلاس فیلو بھی وہی کام کر رہاہیں. کوئی اپنے باپ کیساتھ دکان میں ہاتھ بٹا رہا ہیں کوئی یورپ کی خواب دیکھ رہا ہیں. آپ کے اکا دکا کلاس فیلو ایسے ہونگے جنکو کوئی اچھی جاب ملی ہو گی لیکن آگر آپ تحقیق کرینگے تو معلوم ہوجائیگا کہ اسکو جاب سفارش اور رشوت سے ملی ہیں قابلیت سے نہیں. ہمارے طرف پھر بھی کچھ انصاف ہے رشوت کی ضرورت اتنی نہیں پڑتی لیکن سفارش اب بھی لازمی ہیں



 
Last edited by a moderator:

Haristotle

Minister (2k+ posts)
شاہ جی آپ کے پاس لکھنے کے لئے اور ہمارے پاس پڑھنے کے لئے بڑا ٹائم ہے، آپ لکھتے رہیں اور کوئی نہی تو تین لوگ ضرور پڑھیں گے

نادان
عامر بھائی اور آپ کا یہ خادم
 

Back
Top