اللہ سے قربت کا ذریعہ

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)

زندگی میں دو طرح کے لوگ دیکھے ہیں، ایک جو کم عمری سے یا عمر کے کسی حصے میں اللہ کو ڈھونڈنے کے چکروں میں لگ جاتے ہیں اور دوسرے وہ جو زندگی دنیا کے تقاضوں کو پورا کرنے میں صرف کرتے ہیں

ذاتی مشاہدے میں جو لوگ زندگی دنیاوی تقاضوں کے مطابق گزارنے کے لئے کمر بستہ رہتے ہیں -- قدرے خوش و خرم اور مطمئن زندگی گزارتے ہیں

اللہ نے اگر آپ کو انسان بنا کر دنیا میں بھیجا ہے تو انسانوں میں انسان بن کر رہیں -- بنیادی انسان تقاضے جیساکہ علم و ہنر سیکھنا، معاش کا حصول ، شادی بیا، رہائش، بال بچوں کی پرورش وغیرہ میں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیجئے

جو لوگ بنیادی انسانی تقاضوں اور ضروریات کو بالائے تاک رکھ کر اللہ کو حاصل کرنے کے لئے وظائف ، تسبیحات ، چلّے وغیرہ میں وقت صرف کرتے ہیں --زندگی میں کسی نہ کسی جہت سے نفسیاتی مسائل، ڈپریشن، تنہائی، پاگل پن کا ضرور شکار ہو جاتے ہیں

اللہ نے قیامت تک جو کچھ بھی کہنا سننا تھا اپنے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قرآن شریف میں کہہ دیا. جو ایک رہبر کتاب ہے --انسانی معاشرے میں بہترین انداز سے انسانی تقاضے پورے کرنے کی دستور عمل ہے. ایسا کہاں لکھا ہے کہ زندگی کا مقصد حیات دنیا چھوڑ چھاڑ کر زماں و مکاں کی قید سے آزاد ہو کر اللہ کو ڈھونڈنے نکل پڑو؟

کوئی ان سے پوچھے صاحب آخر ان تسبیحات، وظائف، چلّے وغیرہ کے ذریعے اللہ کو قابو کر کے کرنا کیا چاہتے ہو؟ کیا مزید کہنا سننا چاہتے ہو؟ کیا سپرمین بن کر ہواؤں میں اڑنے کی خواہش ہے؟--- وہ تو کارٹون ہے، کیا کارٹون بننا تمہارا مقصد ہے؟ کیا فرشتوں کو دیکھنا مقصد ہے؟ -- وہ روبوٹ ہیں اور کمانڈ کے پابند ہیں -- تمہارے کس کام آ سکتے ہیں؟ یا تم تقدیر سے مطمئن نہیں ہو اور اللہ کو قابو کر کے تقدیر اپنی مرضی اور منشا کے مطابق لکھنے کی خواہش ہے؟ یا تمہارا نفس سہل پسند ہے اور تم چاہتے ہو تمہاری بہتی ناک صاف کرنے کے لئے بھی ایک فرشتہ تمہارا تابعدار ہو؟

ہماری بے لگام خواہشات، بڑھتی معاشرتی مسابقت، عزت نفس اور دیگر مسائل کے پیش نظر آج کل بہت سارے حرام توپ قسم کے صوفی مارکیٹ میں موجود ہیں. جو آپ کو بتایں گے آپ روز فلاناں تسبیح یا فلاناں عمل بلا ناغاں کرو -- اللہ آپ کو مل جائے گا اور آپ کے تمام معاشی، نفسیاتی،ازدواجی مسائل وغیرہ ٹھیک ہو جایں گے

مادی مسائل موجود مادی وسائل کو بہتر طریقے سے بروئےکار لا کر حل ہوتے ہیں. اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا چور دروازہ نہیں ہے. جو خواتین و حضرات طالب علم ہیں یا کسی پیشے سے وابستہ ہیں سے عرض ہے اپنا وقت اپنی تمام صلاحیتیں اپنے علم و ہنر کو درجہ کمال تک پوھنچانے کے لئے استعمال کریں. آپ کو آپ کے علم و ہنر کی بدولت ہی رزق، خوشی، عزت، کامیابی، معرفت، عرفان، اور نروان ملے گا -- مارکیٹ میں موجود صوفی، درویش ، عارف ، فقیر نامی سست، کاہل حرام توپ ٹائپ نوسر بازوں سے فاصلہ رکھیں

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی صورت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
 
Last edited:

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
@Jack Sparrow, Some time ago you posted an excellent write up about a character of Hira Mandi. Can you please send me that article or the link to your post. Thank you.
 
جیک سپارو بھائی، بہت اچھا لکھا ہے

آپکا آرٹیکل پڑھکر پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ آپ ایک بہت بڑے مبلغ بھی ہیں

:)

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)

آپ کے آرٹیکل کے بنیادی نکتے سے اتفاق ہے، لیکن یہ بات غلط ہے کہ جو لوگ زندگی کا کام کاج چھوڑ کر چلّے، تسبیحات و وضائف کے چکر میں پڑ جاتے ہیں ان کا مقصد اللہ کو ڈھونڈنا ہوتا ہے، ہوسکتا ہے کسی ایک آدھ کا مقصد واقعی اللہ کو ڈھونڈنا ہو، لیکن اس طرح کے دھندوں میں پڑنے والے زیادہ تر لوگوں کے پیچھے انکی کچھ تشنہ خواہشات کا ہاتھ ہوتا ہے اور کچھ نہیں۔ جو واقعی اللہ کو ڈھونڈنا چاہتےہیں وہ اس طرح کے دھندوں میں نہیں پڑتے، اللہ کو ڈھونڈنے کے لئے آپ کو زندگی اور دنیا داری سے کنارہ کش ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔

_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)

جو اللہ میاں ازل سے سات پردوں میں چھپا بیٹھا ہے، اپنے بندوں کے سامنے آنا پسند ہی نہیں کرتا، اپنے بندوں کی مشکلات سے اسے کوئی غرض ہی نہیں، اسے ڈھونڈ کر کیا کرنا ہے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی بات سے 50% اتّفاق کرونگا- میں نے ان لوگوں میں جو وظائف وغیرہ کے چکر میں ہوتے ہیں، 2 طرح کے لوگ دیکھے ہیں- ایک وہ جو "کشف" کے چکّر میں پڑے ہوتے ہیں، اور جن کے لیئے آپ کی تحریر بلکل صادق آتی ہے، لیکن ایک وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو صرف اسطرح سے اللہ عزّوجل سے لو لگانے کی خاطر کچھ وظائف وغیرہ پڑھتے ہیں۔ یہ لوگ اوّلذکر سے ذرا مختلف ہوتے ہیں اور انکا دین اور دنیا کا حساب کتاب کچھ متوازن طریقے سے گزرتا ہے- میرا ایک دوست ہے جو صبح کام پر جاتے ہوئے کچھ تسبیحات پڑھتا ہے اور دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ وہ صرف اس لیئے ایسا کرتا ہے کہ اس کے کام میں برکت ہو اور اللہ اسکو نا گہانی آفت سے محفوظ رکھے۔

اسلام بحرحال ایک میانہ روی کا درس دیتا ہے، جس میں ذہن، جسم اور روح، تینوں کے مثبت استعمال پر زور دیا ہے۔ اور ان تینوں کے استعمال کی کچھ حدود مقرّر کی ہیں- جہاں ھاتھ سے کام کرنے والے کو اللہ کا دوست کہا ہے، وہیں یہ بھی ہے کہ جب اللہ کی طرف سے آواز (آذان( دی جائے تو اپنے کام چھوڑ کر اس کی طرف آ جاؤ- جہاں حصول رزق حلال عین عبادت ہے، وہیں رمضان کے آخری عشرے کی ایک رات اتنی با برکت ہے کہ 1000 سال کی عبادت بھی اسکے مقابل کچھ نہیں-

لیکن نماز دن میں 5 مرتبہ اور رمضان سال میں ایک دفعہ آتے ہیں- باقی وقت اللہ نے بھی انسان کو کام کرنے کو ہی کہا ہے
 
جو اللہ میاں ازل سے سات پردوں میں چھپا بیٹھا ہے، اپنے بندوں کے سامنے آنا پسند ہی نہیں کرتا، اپنے بندوں کی مشکلات سے اسے کوئی غرض ہی نہیں، اسے ڈھونڈ کر کیا کرنا ہے۔

خدا ہماری شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے، اسے کہیں ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے

جو خدا پر صدق دل سے یقین رکھتا ہے اور اسے مدد کو پکارتا ہے، وہ اسکی مشکلات بھی سنتا ہے اور اسکی مدد بھی کرتا ہے

سچ کہتے ہیں کہ عقل وہ جو خدا کو پہچانے اور خدا وہ جو عقل میں نہ آئے کیونکہ خدا اگر عقل میں آ جائے تو پھر عقل بڑی ہوگی، خدا نہیں

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)

جیک سپارو بھائی، بہت اچھا لکھا ہے

آپکا آرٹیکل پڑھکر پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ آپ ایک بہت بڑے مبلغ بھی ہیں

:)

بھائی میں کوئی مبلغ نہیں ہوں . ایک چھوٹا سا پارٹ ٹائم صوفی ہوں . سوچا آج اپنے پیٹی بند صوفیوں کا کچا چٹھا کھول دوں
ہماری آدھی نوجوان نسل بے راہ روی کی نظر ہو گئی ہے اور آدھی صوفیوں پیروں کے ہاتھوں خراب ہو رہی ہے. ہمارا فرض بنتا ہے اپنی نوجوان نسل کو صحیح راستہ بتایں
 
جیک سپیرو بھائی

اب تک آپکی تحریروں سے یہی تاثر ملتا تھا کہ آپ اسلام سے تھوڑے باغی ہیں لیکن آپکی اس تحریر نے میری سوچ بدل دی ہے

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

جو اللہ میاں ازل سے سات پردوں میں چھپا بیٹھا ہے، اپنے بندوں کے سامنے آنا پسند ہی نہیں کرتا، اپنے بندوں کی مشکلات سے اسے کوئی غرض ہی نہیں، اسے ڈھونڈ کر کیا کرنا ہے۔

سامنے بھی آتا ہے اور اپنی ہر مخلوق کی مشکلوں سے اسے غرض بھی ہے، پہچاننے کے اسی عمل کو ڈھونڈنا کہا گیا ہے۔

ویسے آپ یہاں ضیاالحق کے نصاب پڑھے بچوں کے سامنے ایسے سوال پوچھتے ہو مجھے ڈر ہے سر تن سے جدا کا فتویٰ نہ سجا لو سینے پر۔
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
جیک یہ بہت خوبصورت تحریر ہے۔ جانے کیا پی کر لکھی ہے کہ مجھے بھی نشہ ہوا ہوا ہے۔ بہت اعلیٰ۔

اللہ نے انسان بنا کر بھیجا ہے ہو تو انسان بن کررہیں، کتنی گہرائی ہے اس بات میں؟؟
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
Isi mein hi kher hey warna patwari tera kiya hoga. Agar Sach much insaan ban jaein to is mulk k corrupt system aur is k chalane walon ka tiapancha na kr dein. Abhi sirf badduaon k wazifon se kaam chal raha hey. Uth kharhe hone ki himmat nahin. ( mulahiza kijiye offshore eid sare apne ko chor k pak Awaam ko behis Keh rahe hein). Wese baat sach hey waqai noore barhe khushhal hey Alhamdullilah.
 
تیرے لب پے نام ہوگا ہمیشہ پٹواری کا
ترقی دیکھ کر جلے گا دل تیرا
جب نورا الیکشن جیت جائے گا
تم کو ہمیشہ پٹواری یاد آئے گا

حسد کے درد کو سہو گے تم
وزیراعظم والی شیروانی ڈھونڈتے رہو گے تم
زخم دل جب تمھیں ستائے گا
تم کو ہمیشہ پٹواری یاد آئے گا

جب کوئی بنی گالا میں ہنہنائے گا
تم کو ہمیشہ پٹواری یاد آئے گا

(bigsmile)​
 
_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)

سامنے بھی آتا ہے اور اپنی ہر مخلوق کی مشکلوں سے اسے غرض بھی ہے، پہچاننے کے اسی عمل کو ڈھونڈنا کہا گیا ہے۔

ویسے آپ یہاں ضیاالحق کے نصاب پڑھے بچوں کے سامنے ایسے سوال پوچھتے ہو مجھے ڈر ہے سر تن سے جدا کا فتویٰ نہ سجا لو سینے پر۔

جی درست فرمایا آپ نے، وہ سامنے ہے بھی اور نہیں بھی، اپنی مخلوق کی مشکلوں کو حل بھی کرتا ہے اور نہیں بھی کرتا، اپنی مخلوق سے محبت کرنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے اور انہیں تڑپاتا بھی ہے، رلاتا بھی ہے، بنا اپنی مخلوق کی مرضی جانے اسے دنیا میں بھیج دیتا ہے اور کہتا ہے اب میرے سامنے ماتھا پٹکو، سر رگڑو، مجھے راضی کرو، خوامخواہ کے چکر میں ڈالا ہوا ہے، کتنی بڑی دنیا ہے یہ، کتنے لوگ، کتنے جانور تکلیف میں مبتلا ہیں، کیا اسے پروا ہے۔۔۔۔۔۔؟ اپنی مخلوق کا کچھ احساس اسے ہے کہ نہیں؟

سنا ہے مرتے ہی قبر میں لٹھ پکڑے فرشتے آحاضر ہوں گے اور انسان سے سوال و جواب شروع ہوجائیں گے، پھر روزِ قیامت حشر کا میدان سجے گا اور وہاں بھی خدا انسان کا حساب و کتاب لے گا۔ یہ تو چلو ٹھیک بات ہے، لیکن انسان کے سوالوں کا جواب خدا کہاں دے گا، کب دے گا؟، کیا یک طرفہ سوالات ہوں گے؟ اگر ایسی بات ہے تو پھر تو اس عدالت میں بھی انصاف کی توقع نہیں۔

یہی ضیائی بچے تو اس ملک میں گھٹن کا باعث بنے ہوئے ہیں، ان کے دماغ نکال کر وہاں ریمورٹ کنٹرولڈ برین واشڈ ڈیوائسس نصب ہیں، جو جنت دوزخ، گناہ ، ثواب سے آگے دیکھ ہی نہیں سکتے۔

Last edited:

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)

جی درست فرمایا آپ نے، وہ سامنے ہے بھی اور نہیں بھی، اپنی مخلوق کی مشکلوں کو حل بھی کرتا ہے اور نہیں بھی کرتا، اپنی مخلوق سے محبت کرنے کا دعویٰ بھی کرتا ہے اور انہیں تڑپاتا بھی ہے، رلاتا بھی ہے، بنا اپنی مخلوق کی مرضی جانے اسے دنیا میں بھیج دیتا ہے اور کہتا ہے اب میرے ساتھ ماتھا پٹکو، سر رگڑو، مجھے راضی کرو، خوامخواہ کے چکر میں ڈالا ہوا ہے، کتنی بڑی دنیا ہے یہ، کتنے لوگ، کتنے جانور تکلیف میں مبتلا ہیں، کیا اسے پروا ہے۔۔۔۔۔۔؟ اپنی مخلوق کا کچھ احساس اسے ہے کہ نہیں؟

سنا ہے مرتے ہی قبر میں لٹھ پکڑے فرشتے آحاضر ہوں گے اور انسان سے سوال و جواب شروع ہوجائیں گے، پھر روزِ قیامت حشر کا میدان سجے گا اور وہاں بھی خدا انسان کا حساب و کتاب لے گا۔ یہ تو چلو ٹھیک بات ہے، لیکن انسان کے سوالوں کا جواب خدا کہاں دے گا، کب دے گا؟، کیا یک طرفہ سوالات ہوں گے؟ اگر ایسی بات ہے تو پھر تو اس عدالت میں بھی انصاف کی توقع نہیں۔

یہی ضیائی بچے تو اس ملک میں گھٹن کا باعث بنے ہوئے ہیں، ان کے دماغ نکال کر وہاں ریمورٹ کنٹرولڈ برین واشڈ ڈیوائسس نصب ہیں، جو جنت دوزخ، گناہ ، ثواب سے آگے دیکھ ہی نہیں سکتے۔

یار آپ کا چھوٹا بھائی سمی بھی بلکل ایسی باتیں کیا کرتا تھا
 
_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)
یار آپ کا چھوٹا بھائی سمی بھی بلکل ایسی باتیں کیا کرتا تھا

جو جو اس کائنات کا / خدا کا غیر جانبداری سے تجزیہ کرلے، وہ ایسی ہی باتیں کرتا ہے، اگر آپ اپنے دل سے خدا کا بلاجواز ڈر نکال دیں تو آپ بھی ایسی ہی باتیں کریں گے، کیا وجہ ہے کہ خدا ہم سے صرف تعریف کا طالب ہے، وہ تنقید کیوں نہیں سن سکتا، دنیا میں اس کے بہت سے کام تعریف کے لائق ہیں، لیکن بہت سے ایسے کام بھی ہیں جو سراسر لائق تنقید ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بھائی کام میں دل لگاؤ. محنت کرو. اپنے شعبے میں کمال حاصل کرو. اپنی ، اپنے خاندان کی ، اپنے آس پاس کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرو

آپ کے پاس بہت فارغ وقت ہے. رزق بنا محنت کئیے مل رہا ہے. خالی دماغ ہے . اپنے آپ کو مثبت کام میں مصروف رکھو . خالی دماغ شیطان، نفس، فتنہ پرور اور منفی سوچ کا گھر ہوتا ہے
 
Last edited:

_Dictator_

Politcal Worker (100+ posts)

بھائی کام میں دل لگاؤ. محنت کرو. اپنے شعبے میں کمال حاصل کرو. اپنی ، اپنے خاندان کی ، اپنے آس پاس کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرو

آپ کے پاس بہت فارغ وقت ہے. رزق بنا محنت کئیے مل رہا ہے. خالی دماغ ہے . اپنے آپ کو مثبت کام میں مصروف رکھو . خالی دماغ شیطان، نفس، فتنہ پرور اور منفی سوچ کا گھر ہوتا ہے

بھائی میرے! کسی دانا کا قول ہے کہ بنا مانگے مشورہ اور نصیحت کسی کو نہیں کرنی چاہئے، خوامخواہ نصیحتیں کرنا اور گلی کی نکڑ پر کھڑے ہوکر ہر آتے جاتے کو مشورہ دینا فارغ اور فضول لوگوں کا کام ہے، کون کیا کررہا ہے، کس کے پاس کتنا فارغ وقت ہے، کس کو بنا محنت کئے رزق مل رہا یاکون محنت سے رزق کما رہا ہے، اس سے سروکار رکھنا کارآمد لوگوں کا کام نہیں ہے۔ امید ہے میری بات کا برا نہیں مانا ہوگا آپ نے(bigsmile)۔
 
Back
Top