القادرکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کتنی سزا ہوگی؟حسن ایوب نے بتادیا

hahan111h2.jpg

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف آج احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائے گی جس پر اسٹیبشلمنٹ کے قریبی صحافیوں اور لیگی رہنماؤں نے دعوے شروع کردئیے ہیں کہ اس کیس میں انہیں سزا ضرور ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی تعین کردیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کتنی سزا ہوگی۔۔ علاوہ ازیں خواجہ آصف اور طلال چوہدری نے بھی عمران خان کو ہر صورت سزا کا دعویٰ کیا ہے۔

صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے جو منجن بار بار بیچا جا رہا تھا کہ کابینہ کے فیصلے کو استثنی حاصل ہے اسکا جواب قانون کے دائرے میں ہی سے آج ضرور ملے گا کہ یہ استثنی کیوں حاصل نہیں ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1878464856438792427
انہوں نے مزید کہا کہ بطور کورٹ رپورٹر اور عدالتی روائیت کو دیکھتے ہوئے میرا تجزیہ یہ ہے کہ اڈیالہ کے چانسلر کی مدت اپنی اہلیہ سے دو تین سال ذیادہ ہوگی یعنی اگر عمران خان کو دس سال سزاء ہوئی تو بشری بی بی کو سات سال ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1878478488061046867
حسن ایوب خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ بہت تفصیلی ہے جو ٹرائیل اور ریکارڈ کی روشنی میں تحریر کیا گیا ہے جس میں سابقہ فیصلوں کی طرح کمزوریاں موجود نہیں ہیں ۔

حسن ایوب نے کہا کہ عمران خان اور بشری بیگم کو سزائیں کرپشن اور کرپٹ پریکٹس اور اختیارات کا ناجائز استعمال دونوں باتیں ثابت ہونے پر ہو رہی ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1878515886249648538
 

Back
Top