السیسی، مشرف اور ضیاء الحق-مسعود انور

Muhkam

MPA (400+ posts)
http://www.masoodanwar.com
[email protected]
مسعود انور

قاہرہ میں ہونے والے قتل عام کے اثرات مصر کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں اور انسانیت انگشت بدنداں ہے کہ آج کے دور میں جب الیکٹرونک میڈیا
اپنے ہدف کی سانسیں بھی گن گن کر نشر کررہا ہوتا ہے، کیا کوئی فوج اپنے ہی شہریوں کا یوں قتل عام کرسکتی ہے۔ بہرحال آج مصر آگ و خون میں نہایا ہوا ہے۔ اس پر عالمی ردعمل بالکل توقعات کے عین مطابق ہے۔ امریکا ، برطانیہ اور فرانس نے نمائشی طور پر اس کی مذمت کردی ہے جبکہ عرب ممالک نے اس بہیمیت کو جائز قرار دیا ہے۔ اندازہ ہے کہ امریکا و مغربی ممالک مصر کی امداد ایک ہاتھ سے روک دیں گے تو دوسری طرف اپنی سیٹلائٹ عرب ریاستوں کے ذریعے اس سے زیادہ مصری فوجی حکومت کو نواز دیں گے۔

جب سے مرسی کو بزور قوت ایوان اقتدار سے اتار کر داخل زنداں کیا گیا ہے، ایک سوال شدت سے سر اٹھاتا ہے کہ آخر یہ عبدالفتح السیسی ہے کون؟

محمد مرسی عیسیٰ آیات جنہیں عرف عام میں محمد مرسی یا صرف مرسی کے نام سے جانا جاتا ہے ، جون 2012 میں ایک منتخب صدر کی حیثیت سے جب ایوان اقتدار میں داخل ہوئے تھے ، اس وقت ان کے ذہن میں ایک بات بالکل واضح تھی اور وہ یہ کہ انہیں مصر سے فوجی آمریت کو یکسر جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔انہوں نے اس ایجنڈے پر فوری طور پر عمل بھی کیا اور اپنے انتخاب کے صرف دو ماہ بعد ہی اگست میں 78 برس کے عمر رسیدہ طاقتور جنرل فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی کو بہ جبر ریٹائر کرکے گھر بھیج دیا۔ طنطاوی دو عشرے تک مصر کے وزیر دفاع اور مصری فوج کے سربراہ کے منصب پر فاز رہے تھے۔ طنطاوی کو گھر بھیجنا آسان تھا مگر اس کے جانشین کا انتخاب مشکل تھا۔ تاہم مرسی کو اس وقت یہ انتخاب بہت آسان لگا اور انہوں نے سب سے زیادہ جونیئر 58 سالہ عبدالفتح السیسی کومصر کا وزیر دفاع اور فوج کا سربراہ مقرر کردیا۔
السیسی کو مصری فوج کا سربراہ بنانے میں کس کی رائے شامل تھی یا یہ کس بیرونی قوت کا اشارہ نما حکم تھا، اس بارے میں ابھی کچھ زیادہ واضح نہیں۔ مگر یہ ضرور کہا گیا اور تنخواہ دار بین الاقوامی میڈیا میں ہی یہ طوفان مچایا گیا کہ السیسی کی صورت میں پوری مصری فوج کی کمانڈ اخوان کے ایک کارکن کے ہاتھ میں آگئی ہے۔ اس سے اخوان اور حماس کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ جیسے ہی السیسی کا انتخاب عمل میں آیا ، ڈرم پیٹا گیا کہ السیسی شروع سے ہی اسلامی خیالات کے حامی رہے ہیں۔ وہ ایک ماڈریٹ مسلمان سے زیادہ کنزرویٹو ہیں۔ حتیٰ کہ ان کی اہلیہ سر پر صرف اسکارف ہی نہیں لیتیں بلکہ چہرے کا بھی مکمل پردہ کرتی ہیں۔

مگر جب مرسی السیسی کا انتخاب کررہے تھے یا کسی اشارتی حکم پر السیسی کی تعیناتی کررہے تھے ، اگر اس وقت ان کا کوئی خیرخواہ ان کو پاکستانی فوجی طالع آزماوٴں کے بارے میں بتادیتا تو شائد وہ اس تعیناتی سے رک جاتے۔ ضیا ء الحق اور مشرف کی باتیں کوئی ماضی بعید کا قصہ نہیں ہے۔ ان دونوں حضرات کا انتخاب کرنے والوں کا بھی یہی خیال تھا کہ یہ دونوں برخوردار ہیں اور چونکہ بہت سارے سینئرز پر ان کو فوقیت دے کر ان کو آوٴٹ آف ٹرن ترقی دی گئی ہے، اس لئے یہ احسان فراموشی سے گریز کریں گے۔ مگر ہوا کیا۔ ضیاء الحق نے اپنے مربی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا کر ہی دم لیا اور پرویز مشرف گو کہ اس کوشش میں کامیاب تو نہیں ہوسکے مگر انہوں نے نواز شریف کو جلاوطن تو کر ہی دیا۔

اصل میں انتخاب کی غلطی نہ تو بھٹو نے کی تھی، نہ نواز شریف نے اور نہ ہی مرسی نے۔ سب سے پہلے پاکستانی فوج کے ماڈل پر نظر ڈالتے ہیں۔ پاکستانی فوج میں کرنل تک تو ہر ہما شما پہنچ ہی جاتا ہے۔ یہاں سے سلیکشن شروع ہوتی ہے۔ترقی میں تین فیکٹر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سب سے پہلا فیکٹر برادریاں ہیں۔ یہ برادریاں اپنے لوگوں کو سلیکشن بورڈ میں پروموشن کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر اہم کردار ان فوجیوں کی خواتین ادا کرتی ہیں۔ اب آپ یہ مت کہئے گا کہ یہ دوسری افواج میں ہوتا ہے اورپاکستان کی فوج اسلامی ملک کی فوج ہے۔ جناب حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات دیکھ لیجئے۔ مشرف دور کی مشتبہ ترقیاں تو دیکھئے۔ تیسرا اور سب سے اہم کردار امریکی سفارتخانہ ادا کرتا ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی منظوری کے بغیر میجر جنرل اور لیفٹننٹ جنرل اور پھر مکمل جنرل تک کی ترقی عملا ناممکن ہے۔

اب جب پورے کا پورا گروپ ہی نامزد کردہ ہو تو پھر اس میں کسی کا بھی انتخاب کرلیں ۔ ہونا وہی ہوتا ہے جو ضیاء الحق نے کیا ، جو پرویز مشرف نے کیا اور مصر میں السیسی نے کیا۔اس السیسی کا بیک گراوٴنڈ تو دیکھیں۔
کیلیفورنیا میں واقع نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول میں مصری فوج کا ماہر رابرٹ اسپرنگ بورگ کہتا ہے کہ السیسی کو شروع سے ہی انتہائی احتیاط کے ساتھ لیڈرشپ کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ فوج کی کمانڈ، انٹیلی جنس اور سفارتی برانچوں میں کام کے بعد السیسی کسی بھی اہم کردار کو ادا کرنے کے لئے بہترین انتخاب تھا۔اس کی دیگر پوسٹنگ میں ریاض، سعودی عرب میں بہ طوردفاعی اتاشی پوسٹنگ بہت اہم تھی۔ اس کے علاوہ وہ اسرائیل کی سرحد کے ساتھ ساتھ سینیائی کے علاقے میں اور مصر کے دوسرے بڑے شہر اور شمالی فوجی علاقے اسکندریہ کی کمانڈ کا سربراہ رہا تھا۔ یہاں پر اس کو اسرائیلیوں سے ربط ضبط بڑھانے کا موقع ملا۔

اسپرنگ بورگ کہتا ہے کہ السیسی کا شروع سے ہی اسلامی امیج ابھارا گیا۔ اس کے باوجود وہ امریکی حلقوں کا محبوب تھا۔
سیسی کی پوری تربیت یوکے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں ہوئی تھی اور اس نے ماسٹر امریکی ریاست پنسلوانیا کے آرمی وار کالج سے کیا تھا۔اسٹیو گیراس ایک ریٹائرڈ کرنل ہے اور امریکی کالج میں سیسی کافیکلٹی ایڈوائزر تھا۔ وہ کہتا ہے کہ سیسی ہمیشہ سے امریکا کے لئے کھلے دل کا اور مصر کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتا تھا۔

اب سمجھ میں آتا ہے کہ عالمی سازش کار کس طرح اپنے مہرے ہر وقت تیار رکھتے ہیں اور کس کس نقاب میں اور کس کس کردار میں ان کو رکھا جاتا ہے تاکہ جس وقت بھی ان کی ضرورت پڑے ، ان سے بروقت کام لیا جاسکے۔ السیسی نے مصر میں ایک منتخب صدر کے ساتھ جو کچھ کیا، رابعہ العدویہ میں جو کچھ کیا اور مزید جو کچھ کرنے جارہا ہے، اس میں اس کا کچھ بھی قصور نہیں ہے ۔ وہ تو ایک کٹھ پتلی ہے جو اپنے آقاوٴں کے اشارے پر ناچ رہی ہے۔ یہی انگلیاں جو السیسی کی ڈوریں ہلارہی ہیں، عرب ریاستوں کے سربراہوں کی بھی ڈوریاں ہلارہی ہیں۔ دیکھئے تو کتنا زبردست ڈرامہ ہے مگر عبرت انگیز اور سبق حاصل کرنے والوں کے لئے سبق آموز بھی
۔

اس دنیا پر ایک عالمگیر شیطانی حکومت کی سازشوں سے خود بھی ہشیار رہئے اور اپنے آس پاس والوں کو بھی خبردار رکھئے۔ ہشیار باش
۔
 
Last edited by a moderator:

RANA Sana'a

Minister (2k+ posts)
as soon as noora league comes in power they start using every cheap tactic to bring the image of the army down.

these filthy paid journalists needs to be in missing person list.
 

moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
یعنی کہ مرسی کے اپنے کالے کرتوت اسکے سامنے آ گئے
(bigsmile)
 

Muhkam

MPA (400+ posts)
as soon as noora league comes in power they start using every cheap tactic to bring the image of the army down.

these filthy paid journalists needs to be in missing person list.
paid journalist?? haha..u dnt really know Mr. Masood Anwar otherwise u wud not have said that.

ur comment makes us believe that the only crime of missing persons was that they did dare to disclose dirty secrets of Pak Army..which makes this institution more disgusting.

May Allah protect us 4m evil factors within our armed forces.
 

RANA Sana'a

Minister (2k+ posts)
paid journalist?? haha..u dnt really know Mr. Masood Anwar otherwise u wud not have said that.

ur comment makes us believe that the only crime of missing persons was that they did dare to disclose dirty secrets of Pak Army..which makes this institution more disgusting.

May Allah protect us 4m evil factors within our armed forces.

who is masood anwar ?? this is not anwar maqsood.

if army was taking out people who speak against them then the whole jew channell would be missing . the way hamid Mir barks every day if what u saying is true then hamid mir would have been dead long time ago.
 

jason

Chief Minister (5k+ posts)
Hamid mir ko ghaib karna itnay bhi aasan nahin bewaqoof nahin hay tumhare sarparast.
omer cheema k waqt jo rolla para tha shayad bhol gay.
 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan army never resisted by Awam,bcz Pakistani's Knows very well Kutttta Politicians Zardari,Nawaz,Altaf,Imran,Fazloo,wali,Jamati's.
Always prayed Namaz e Shukrana contrary to Egypt,cannot be related with Pakistan.
 

Muhkam

MPA (400+ posts)
who is masood anwar ?? this is not anwar maqsood.

if army was taking out people who speak against them then the whole jew channell would be missing . the way hamid Mir barks every day if what u saying is true then hamid mir would have been dead long time ago.
masood anwar has exposed dirty politics, scandals and policies of N-league on many occasions even in this little time.

hamid mir talks so blatantly because he is backed by US and India..and our army can't afford to rein him in. most of the missing persons r common citizens like me.
 

Lil'Genius

Minister (2k+ posts)
Such a shame, May Allah's curse on Arab kings and Saud-die ! Worst among Muslims, the cause for the Fitna !


Where are all those who cry for Syrian women ? Syrian Children ? who cry for Drone victims ? Can't you feel and see this violence ? Where are Talibans ? Can't you see your Muslims brothers and Mother being killed by Yahood-o-Nasarar ?


Where are those who are waiting for Ghazwa-e-Hind ?


Today I challenge Arab Kings, and Saudia and All Najdis around the world. You think you are safe ? Be afraid from Allah, Be Afraid from Nabi (saww), You are killing ummat of my prophet !


You all will burn in Hell Insha'Allah


O'Allah..O'Al Muntaqim.., Ya Nabi (saww), we are weak, these filthy Arab kings are killing your ummat ! Ya Imam please come, we need your guidance, We need your help, Your youth is burned while shouting Allah hu Akbar ! Ummat's mother are killed and dragged on streets...


We beg for forgiveness, we seek your help. Protect us from Arab's Fitna. Ameen
 

RANA Sana'a

Minister (2k+ posts)
masood anwar has exposed dirty politics, scandals and policies of N-league on many occasions even in this little time.

hamid mir talks so blatantly because he is backed by US and India..and our army can't afford to rein him in. most of the missing persons r common citizens like me.
Huh .. so people who get killed in suicide attacks they were kafirs ? Right?
Y would army waste their resources on common men ?
Anyone who helps those terrorist must be taken out.
 

Muhkam

MPA (400+ posts)
Huh .. so people who get killed in suicide attacks they were kafirs ? Right?
Y would army waste their resources on common men ?
Anyone who helps those terrorist must be taken out.

only in 2nd line u stayed to topic. how much does it cost to abduct a person?? any idea? resources..haha
 

RANA Sana'a

Minister (2k+ posts)
only in 2nd line u stayed to topic. how much does it cost to abduct a person?? any idea? resources..haha

To hide him to investigate who he was talking to then the person he was talking to they will stalk him its a whole circle . Now u may have an idea what resources i am talking about .
 

Back
Top