Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
السلام علیکم و رحمتہ اللہ ۔۔
پیارے دوستو، امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔۔ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے چند ماہ فورم کو وقت نہیں دے سکا۔۔ جن دوستوں نے پیغامات بھیجے ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔۔ لیکن میری غیر حاضری میں بھی جس طرح میرے ساتھی ممبرز نے جس طرح تحریک انصاف کی آواز کو زندہ رکھا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔۔ خصوصی طور پر آئی آئی پی ٹی آئی ، پی ٹی آئی کیپٹن (سابقہ بن تم ) ، فارنر ، سلمہ خان، ظہیر، نوید جی ، سنائپر ، اکمل ، نائس ٹو میٹ یو ، لیزا خان، حارث عباسی، کیپٹن صفدر اور باقی سب ۔۔ کی بہت زبردست پوسٹس نظر سے گزرتی رہی ہیں ۔۔
ہمارے مخالفین کو ایک بار پھر سے یاد دلاتا چلوں ۔۔ گفتگو کے لیے دو چیزیں ضروری ہوتی ہیں ۔۔ دلیل اور تمیز ۔۔ اس کے ساتھ ایک سیاسی کارکن ہونے کے ناطے میں ہمیشہ دوسرے سیاسی کارکنان کے خیالات اور سوالات کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں ۔۔ ذاتیات پر حملہ، گالی گلوچ اور فضول قسم کے الزامات لگانے والے ممبرز کو پہلے کی طرح ان کے حال پر چھوڑوں گا ۔۔۔ جو بکائو مال کچھ لیگی اور جیالے یہاں بندر پٹوسیاں مارتے ہیں، ان کو یہی پیغام دینا چاہوں گا ۔۔۔ تم لوگ بیہودہ پوسٹس کرنے میں جتنا بھی زور لگا لو ۔۔ ہم اس ملک سے چور جماعتوں کا صفایا کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹنے والے ۔۔ تمہاری بکواسیات ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ۔۔۔ کیونکہ ، کاواں دے آکھیا ٹگے نئی مر دے ۔۔
میں پی ٹی آئی سائنٹسٹ۔۔۔۔۔ ایک بار پھر سے اپنا عہد دوہراتا ہوں کہ
جب تک کپتان اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوجاتا اور اپنی بے پناہ جدوجہد کا باب بند نہیں کرلیتا، میں ان کا ساتھ دیتا رہوں گا۔۔ میں ہر اس آواز کو رد کرتا ہوں جو راستے میں کپتان کے قافلے پر بھونکنے والے آوارہ سگ ہمیشہ نکالتے رہتے ہیں۔۔
اگر کپتان کے سارے ساتھی انہیں چھوڑ جائیں گے اور مجھے تن تنہا ان کا ساتھ دینا پڑا ، میں تب بھی ساتھ دوں گا اور کسی لومۃ لائم کی پرواہ نہیں کروں گا۔۔ مجھے کپتان کے مشن ، اپنے مشن کے ساتھ ان کے خلوص اور منزل پانے کیلئے اس کی انتھک جدوجہد کی سچائی پر اتنا ہی یقین ہے جتنا کہ سورج کے روشن ہونے کا یقین ہے۔۔
:pakistan-flag-wavin