
مشہور صحافی واینکر اقرارالحسن نے پیر حق خطیب کی نام نہاد کرامات بے نقاب کرنے کیلئے ایک بڑا چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی و تحقیقاتی صحافی اقرارالحسن نے مشہور و معروف پیر حق خطیب کی نام نہاد کرامات کا بھانڈہ پھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیر حق خطیب عرف شف شف والی سرکار کو کھلا چیلنج بھی کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اقرار الحسن نےا یک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شف شف والی سرکار کی طرح ایک شخص کے منہ سے گولیاں، لوہے کی سوئیاں اور کیلیں نکال کر دکھائیں جس سے عام سادہ لوح عوام کو باآسانی بیوقوف بنایا جاسکتا ہے۔
اقرار الحسن نے حق خطیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کرکے اس کی ہر کرامت بے نقاب ہوگی اور پھر ان کے آستانےپر سرعام کا فائنل ہوگا، اگر شف شف والی سرکار چیلنج قبول کرتے ہیں تو میں ان کے سامنے یہ کرتب کرکے دکھاؤں گا، اگر انہوں نے چیلنج قبول نا کیا تو اس ویڈیو کے بعد نئی ویڈیو میں منہ سےسونے کی چین نکالنے کا بھانڈا پھوڑوں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shufshuf1.jpg