افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کردیا

afg-india-s.jpg


افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کردیا

بھارت لاکھ پاکستان سے بغص میں افغانستان کی حمایت لے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی,افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کردیا,غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا ہے جس کی تصدیق افغانستان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے,افغان حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ بھارت کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 نومبر سے کیا گیا ہے۔

افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ یکم اکتوبرکو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے بعد اب سفارتخانہ بند کرنے کے فیصلے کا اطلاق جمعرات سے ہوچکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1727864771876139195
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہےکہ 30 ستمبر کو سفارتخانے کے آپریشنز روکے جانے کے فیصلے سے امید تھی کہ بھارتی حکومت سفارتخانے کے ساتھ روز مرہ کے معمولات کیلئے کوئی مثبت قدم اٹھائے گی لیکن بدقسمتی سے ان 8 ہفتوں کے انتظار میں سفارتکاروں کے ویزوں کی توسیع اور بھارتی حکومت کا طرز عمل حقیقت پسندانہ نہیں تھا جس وجہ سے سفارتخانے پر طالبان اور بھارتی حکومت کی طرف سے دباؤ تھا اور سفارتخانے کو آپریشنز جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

افغان سفیر کے مطابق سفارتخانے کی چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں، بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کیلئےامریکا اوریورپ گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان سفارتخانہ مستقل بند کیے جانے پر فوری کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے,نئی دہلی میں واقع افغان سفارتخانے میں اشرف غنی حکومت کی جانب سے تعینات کیا گیا اسٹاف فرائض انجام دے رہا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

SHAHID2503

Voter (50+ posts)
They did not need this outpost as they got their own men in power in Pakistan, Civil, Military & others in religious attire!!!