افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر صحافیوں کے امریکی صدر سے سخت سوالات

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

میں امریکا کی اگلی نسل کو افغان جنگ میں جھونکنا نہیں چاہتا، جوبائیڈن (فوٹو: فائل)


میں امریکا کی اگلی نسل کو افغان جنگ میں جھونکنا نہیں چاہتا، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا 31 اگست تک افغانستان میں جنگی اہداف حاصل کرلے گا جس کے بعد جنگ مزید جاری نہیں رہے گی اور نہ ہی افغانستان میں مزید امریکی افواج بھیجی جائیں گی۔


جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں دفاعی غوروفکر کے لیے مختص ’ایسٹ روم‘ میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست تک جنگ کو سمیٹ دیا جائے گا اور اس کے بعد مزید امریکی افواج کو افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجی رکھنے سے ملک (افغانستان) کے مسائل حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

یہ بات انہوں نے اس وقت کہی ہے جب افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا قریباً مکمل ہوچکا ہے اور طالبان کئی علاقوں پر تیزی سے قابض ہوتے جارہے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا کہ میں مزید اگلی نسل کے امریکی فوجیوں کو افغانستان نہیں بھیجنا چاہتا، امریکی افواج اپنے تمام اہداف کو اگلے ماہ کے آخری روز تک حاصل کرلیں گے جو اصل حکمتِ عملی سے بھی کچھ ہفتے پہلے ہی مکمل ہوجائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے حملے اور دوعشرے کی موجودگی کا مقصد امریکی سرزمین پر نائن الیون جیسے کسی دوسرے حملے کو روکنا تھا اور یہ ہدف ہم حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 سال کے دوران امریکا افغانستان کے لیے جو کچھ کرسکتا تھا اس نے کیا اور اب افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ ازخود کرنا ہوگا تاہم امریکا افغانستان کی مدد کرتا رہے گا۔
صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ اب امریکا کو دیگر عالمی چیلنج پر اپنی توجہ مبذول کرنی ہوگی۔


Source
 

Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Now is the time to reap what you sow in last 2 decades...: This is their country, India don't have right to buy their souls by building a Dam.... message is simple... leave foreign invaders and leave the country on Afghans... they are better able to instate peace... where were these news agencies in last two decades when Afghans were dyeing in Bomb Blasts, US bombing on homes, schools and cultural gatherings... they had been killing 100s and 100s of Afghans in collateral damage just to kill one terrorist.... India had be biggest sponsor in this blood shed... now is the time to reap what you sow in last 2 decades...
Show less
 

Truthstands

Minister (2k+ posts)
This old soul is the biggest war monger, he was mastermind the buring of middle east, creating ISIS, killings of millions in the last 2 decades. Leaving Afghanistan doesn't mean peace in the world. Get ready for a new war which could kills millions in another battle ground. Lets see which soil that will be.

American establishment can't live without War on others soils, after WW2 they made clear that all wars will be on Muslims land.

In last 2 decades, China and Russia has taken their countries to next level l, which is also a great pain for American. America failed in trade war, technology war and proxy war. They also did a bad job in biological war in the name of COVID-19. Their plans are failing, their blunders are hitting them back.
 

Back
Top