افطار کے فوراًبعد سگریٹ پینا موت کودعوت دینا ہے : ماہرین

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
smoking.jpg

رمضان المبارک کا روح پرورمہینہ اپنے ساتھ رحمتوں ،برکتوں ، مغفر ت اور نجات کے خزینے لے کر آتا ہے اور ساری دنیا میں مسلمان اس ماہِ مبارک کی برکات اور فضیلتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں ۔


اگر پو چھا جائے کہ گرمی کے موسم میں روزہ کھولتے ہی سب سے پہلے کس چیز کی طلب ہوتی ہے تو یقیناً زیادہ تر لوگوں کا جواب پانی ہو گا ۔ کیونکہ زیادہ تر لوگ کھجور کے فوراًبعد پانی پینے کو ترجی دیتے ہیں ۔ کچھ لوگ چائے کے رسیا ہوتے انہیں روزہ کھولتے ہی فوراً چائے چاہیے ہوتی ہے۔


مگرایسے افراد بھی ہیں جنھیں روزہ کھولتے ہی نہ پانی چاہے ہوتا ہے نہ چائے بلکہ انہیں سگریٹ کی طلب ہوتی ہےاور وہ روزہ کھولنے کے فوراً بعد سگریٹ سلگا لیتے ہیں اور دھوئیں کے چھلے ہواؤں میں اڑاتے ہیں ۔ بظاہر تو انھیں تسکین و سکون مل رہا ہوتا ہے مگر درحقیقت وہ خود کو جسمانی طورپر نہایت خطرات میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔


ایک تحقیق میں ماہرین نے روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے کے عمل کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے ۔


تحقیق کے مطابق افطار کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ کے ایک کش سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوتی۔اس کے نتیجے میں خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اس کے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور ان سب عوامل سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
ایک ماہر طب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی نہ صرف امراض قلب میں مبتلا کر سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔


تحقیق کے مطابق آسان لفظوں میں افطار کے فوراً بعد سگریٹ پینا آپ کی اچانک موت کا باعث بھی بن سکتا ہے، تاہم اگر سگریٹ کی شدید طلب ہو تو افطار کے 30 سے 40 منٹ بعد سگریٹ نوشی کی جاسکتی ہے۔


خیال رہےکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی کے باعث ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد جان سےہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔


اس لیے سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کے لیے رمضان المبارک بہترین موقع ہے اس جان لیوا مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ۔کیونکہ زندگی سے قیمتی کچھ نہیں ہے ۔

https://www.newsone.tv/urdu/451260
 

intekhab

Chief Minister (5k+ posts)
People smoke after opening the fast with food and drinks....but in my life never seen who opens the fast with smoking......strange but this news one is bonga khans friend newspaper so I just take this as bongee.
 

Back
Top