محترم اعظم ہوتی صاحب!! پارٹی کی شکست میں ایک اہم عنصر کرپشن کا ہے۔ اور کرپشن میں آپ کو برابر حصہ پہنچتا رہا ہے ” بابا لہ ایزی لوڈ اوکہ“ ٹائپ کے جملے جو مردان کے بچے بچے کی زبان اور ہر رکشے کی زینت تھے آپ ہی کے بارے میں ہے۔ موٹر وے کی تعمیر کے دوران مبینہ کرپشن میں حکمران پارٹی کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی ایک خطیر رقم مل چکی ہے۔ایس ایم ایس عرف سید معصوم شاہ وزیر اعلیٰ ہی کے دفتر میں بیٹھتا تھا۔ جو کسی بھی سائل کو بغیر کچھ لیے آگے نہیں بھیجتا تھا۔ اور یہ رقم وزیر اعلیٰ کی حیثیت کے مطابق لی جاتی تھی نہ کہ سائل کی حیثت کے مطابق۔۔۔۔۔